Yearly Archives: 2017
پاکستان میں جمہوری نظام ہونا چاہیے،بلاول بھٹو
نواز شریف سے ملنے سے انکار، آصف علی زرداری
آرمی چیف نے خوشحال بلوچستان منصوبے کا آغاز کر دیا

بھارتی سورماءکی شرمناک کرتو ت ،کرنل نے جونئیر افسر کی بیٹی کو بے آبرو کیسے کیا ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جا ئینگے
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی فوج کے کرنل نے دوست کے ساتھ مل کر اپنے جونیئر افسر کی بیٹی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد پولیس نے لڑکی کی درخواست پر فوجی افسر کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شملہ میں 56 سالہ کرنل نے آرمی ٹریننگ کمانڈ میں تعینات لیفٹینیٹ کرنل کی 21 سالہ بیٹی کو ماڈلنگ کے شعبے میں جگہ دلانے کا جھانسہ دیا اور اپنے گھر بلایا جہاں اس نے دوست کے ساتھ مل کر لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد فوجی افسر نے لڑکی کو دھمکایا کہ اگر اس واقعے کا کسی کو علم ہوا تو وہ اس کے والد کے کیریئر کو تباہ کردے گا لیکن لڑکی نے اسی روز پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کرادی۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کےبیان اور اس کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث اس کا دوست فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس نے حاضر سروس کرنل کو عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے 25 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا رنگ پھیکا رہنے کا خدشہ
اسلام آباد /لاہور(ویب ڈسک) کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا رنگ پھیکا رہنے کا خدشہ ہے،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بیشتر غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی،ابوظبی اور دبئی کے میچز طے ہونے پر شیڈول کا اعلان چندروز میں کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کیلیے غیر ملکی کرکٹرز نے لاہور آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے،2 طرح کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں،ایک میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں کھیلنے کو تیار ہیں،دوسری میں صرف لاہور آنے پر آمادہ پلیئرز کے نام ہیں،سچی بات یہ ہے کہ کراچی کیلیے بہت کم کلیئرنس ملی ہے، گزشتہ سال بھی یہی معاملہ تھا،فرق یہ ہے کہ اس وقت فرنچائزز بھی تیار نہیں تھیں،اب انھوں نے حامی بھر لی ہے،اگر کوئی کراچی میں نہیں کھیلتا تو دوسرے آجائینگے۔اسی لیے دوسرے ڈرافٹ بھی تاخیر سے رکھے ہیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ابوظبی اور دبئی دونوں نے پی ایس ایل کے مزید میچز کی میزبانی مانگی ہے، ابوظبی میں ہوٹل مہنگے ہیں، پروڈکشن یونٹ کا خرچ بھی زیادہ ہوتا ہے،ان سے کہا کہ ہمارا خرچ پورا کردو تو ٹھیک ہے، 2،3روز میں ہماری ٹیم متحدہ عرب امارات جا رہی ہے اور 8 سے 10 روز میں شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میچز یو اے ای سے پاکستان منتقل کرنے پر اخراجات بڑھ جاتے ہیں، پروڈکشن یونٹ سمیت سب کچھ منتقل کرنا پڑتا ہے، 2سال تک پی ایس ایل کا بیشتر ایونٹ پاکستان میں آجائے گا، اس وقت ہمیں اسٹیڈیمز بھی بڑھانا ہونگے۔

دنیا سیکنڈوں میں ختم ،،،خوفناک ایٹمی ہتھیار نے پوری دنیا میں دہشت پھیلا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین کو دنیا جہاں دنیا کی واحد سپر پاور امریکہ کے متبادل پر دیکھ رہی ہے وہیں اب امریکیوں کی بھی ٹانگیں کانپنے لگ گئ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک ایسا میزائل بنا لیا ہے جو دنیا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سے قبل ایسا میزائل جس کی زد میں پوری دنیا ہو کسی بھی ملک کے پاس نہیں ہے۔ چینی میزائل کا نام ڈونگ فینگ 41ہے جو ہائپر سانک بیلسٹک راکٹہے جو 12ہزار کلومیٹر دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس میزائل کی اہم بات یہ ہے کہ یہ میزائل ایک ساتھ دس ایٹم بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو مختلف ٹارگٹ کو ایک ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چینی دفاعی ماہرین نے ڈونگ فینگ کے آٹھ کامیاب تجربات کر لئے ہیں اور اب یہ چینی فوج کے حوالے کرنے کے حوالے سے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے چینی فوج کے زیر استعمال دیکھا جا سکے گا۔

گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے تشدد کا انکشاف
( ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی تاریخ میں کرپشن کے خلاف سب سے بڑے کریک ڈاون کے نتیجے میں رواں ماہ گرفتار ہونے والے شہزادوں پر امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے تفتیش کے دوران تشدد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔یاد رہے کہ 5 نومبر کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف شاہ سلمان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے موجودہ اور سابق وزراء کے ساتھ ساتھ 11 شہزادوں کو بھی گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں نو تشکیل شدہ اینٹی کرپشن کمیٹی نے ان افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔سعودی عرب: کرپشن کے الزام میں وزراءاور 11 شہزادے گرفتارگرفتار سعودی شہزادوں میں ولید بن طلال بھی شامل ہیں، جنہوں نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے، وہ شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ہیں جن کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ شہزادہ ولید بن طلال پر منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے گئے۔ان افراد کو قید کرنے کے لیے ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کردیا گیا تھا۔تاہم برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی امراءکو الٹا لٹکا کر اور مختلف طریقوں سے تشدد کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادے زمین پر سونے پر مجبوررپورٹ کے مطابق کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال کو بھی الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار افراد کو عمر بھر سیلوٹ کرنے والے سعودی اہلکاروں کو جان بوجھ کر ذمہ داری نہیں دی گئی اور سعودی شہزادوں کے لیے جیل قرار دیئے گئے فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر سعودی اور اندر نجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔برطانوی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ الولید بن طلال کو میٹنگ کا کہہ کر محل بلایا گیا تھا، انہیں رات پونے 3 بجےکمرے سےگھسیٹ کر ہتھکڑی لگائی گئی اور مجرم کےطور پر پوچھ گچھ کی گئی۔

خبریں کے سلور جوبلی گرینڈ شو میں معروف فنکاروں نے میلہ لوٹ لیا

چوتھی کوشش بھی ناکام بڑی خبر آگئی،ن لیگ میں کھلبلی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے نوازشریف سے ملاقات سے انکار کردیا۔میاں نوازشریف نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک اور جمہوریت کے لیے آصف زرداری سے بغیر کسی شرط کے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور نوازشریف کےد رمیان ملاقات کی کوششیں گزشتہ تین سے چار ماہ سے جاری تھیں لیکن یہ چوتھی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے اور آصف زرداری نے نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمہ دار نوازشریف ہیں، انہیں صرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کا مؤقف ہے کہ انہیں ہمیشہ ڈسا گیا ہے، پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت کیا جس کا اسے نقصان ہوا اور نوازشریف آخری وقت میں انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔