Yearly Archives: 2017

صحافیوں اور فوٹوگرافرز نے ایسی حرکت کر دی کہ ایشوریا رائے رو پڑیں اور پھر۔۔۔
ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بھارتی صحافیوں اور فوٹوگرافرز کے نازیبا رویے کے باعث رو پڑیں۔تفصیلا ت کے مطابق سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بہت کم کسی بھی بات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتی ہیں جب کہ میڈیا کے سامنے اداکارہ زیادہ تر خاموش ہی رہتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ہوئے واقعے پر نہ صرف ایشوریا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا بلکہ ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے۔ایشوریا رائے نے اپنے آنجہانی والد کرشنا راج رائے کی سالگرہ کے موقع پراپنی بیٹی آرادھیا رائے بچن اور والدہ بریندیا رائے کے ہمراہ بچوں کے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نہ صرف پیدائشی طور پر کٹے ہوئے ہونٹوں والے بچوں کے ساتھ ملاقات کی بلکہ 100 بچوں کے علاج اور سرجری کا خرچہ اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔ ہسپتال میں ایشوریا کے ساتھ مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والی خواتین، صحافی اور فوٹوگرافرز بھی موجود تھےاور ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کی مسلسل تصاویر کھینچ رہے تھے۔ جب کہ صحافیوں اور فوٹوگرافرز کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ہسپتال میں بہت زیادہ شور ہورہا تھا۔پہلے تو ایشوریا نے برداشت کیا تاہم جب ان کی برداشت جواب دے گئی تو انہوں نے فوٹوگرافرز کو خاموش رہنے اور تصاویر لینے سے منع کیا لیکن اداکارہ کے بار بار منع کرنے کے باوجود بھی جب فوٹوگرافرز باز نہ آئے تو ایشوریا بے بسی سے روپڑیں اور کہا کہ یہاں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو شورسے پریشان ہورہے ہیں لہذا ان بچوں کا تو خیال کرلیں۔

نواز شریف بچ نکلے ۔۔۔بڑی خوشخبری مل گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مستر دکر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے بل کو مسترد ہونے کا اعلان کیا تو نوید قمراپنی کرسی پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے ووٹنگ کے عمل کو چیلنج کیا جس کے بعد سپیکر نے ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کروایا جس کے بعد صورتحال مکمل طور پر واضح ہو گئی ۔نمبر گیم میں ن لیگ نے بازی ماری اور بل کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل کے حق میں 98ممبر نے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ اس بل کی مخالفت میں 163ممبر ز نے ووٹ دیا ۔سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے 167 ارکان موجود ہیں جب کہ حکومتی اتحادیوں جے یو آئی (ف) کے 13، فنکشنل لیگ کے 5 اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 3 ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن میں شامل پیپلز پارٹی کے 45، تحریک انصاف کے 33، ایم کیو ایم کے 24، جماعت اسلامی کے 4 جب کہ مسلم لیگ (ق) اور اے این پی کے 2 ارکان شریک ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 203 میں ترمیم کا بل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے پیش کیا۔واضح رہے کہ بہت سے لوگوں کا یہ خیال تھا کہ آج کے اجلاس میں نوازشریف کی صدارت کو بچانے کیلئے بہت سے اراکین اسمبلی اجلاس میں نہیں آئیں لیکن یہ درست ثابت نہیں ہوا ن لیگ کی بڑی تعداد اسمبلی میں موجود ہے۔

نوا ز شریف کیلئے خوشیاں عارضی ثابت ہوئیں ،دوبارہ پارٹی صدر بننے کے بعد ہی سپریم کورٹ میں اہم اقدام اُٹھا لیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کیخلاف شیخ رشید کی اپیل چیمبرمیں سماعت کیلئے مقررکرلی، چیف جسٹس ثاقب نثارکل اپنے چیمبرمیں درخواست پرسماعت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے۔ شیخ رشید نے نااہل شخص کے پارٹی صدر بننے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔
جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کردرخواست مسترد کر دی تھی۔تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ پٹیشن پراپیل پرسماعت مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثاراپنے چیمبرمیں کل سماعت کریں گے۔ واضح رہے حکومت نے انتخابی ایکٹ میں نااہل شخص کوپارٹی صدر بنانے کیلئے بل پاس کیا۔جس پرنوازشریف پارٹی صدر بن گئے۔

نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے پریشانی کا شکار حکومت کو ایک اور آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے شرط رکھ دی ہے کہ حکومت ان کا الیکشن بل منظور کرے گی تو ان کی جماعت سینیٹ میں نئی حلقہ بندیوں کی ترمیم کی حمایت کرے گی۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل ایوان میں سید نوید قمر نے پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں کئی انفرادی ترامیم بھی ہوئی ہیں، جو شخص نااہل ہو چکا ہو وہ باہر بیٹھ کر پالیسی ڈکٹیٹ کر رہا ہو تو مناسب بات نہیں، الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم بھی ہوئی ہیں، نااہل شخص کسی پارٹی کا سربراہ بن کر ایوان سے باہر سے پالسیی ڈکٹیٹ کرے، یہ مناسب نہیں، یہ آرٹیکل 62،63 کے منافی ہے۔ معمول کے اجلاسوں میں بالعموم غیرحاضر رہنے والے لیگی ارکان کی اکثریت کو اسمبلی میں موجود دیکھ کر اپوزیشن لیڈر بولے، آج ماشاءاللہ ہاو¿س بھرا ہوا ہے، نظر نہ لگ جائے۔ خورشید شاہ نے سپیکر سردار ایاز صادق سے سوال کیا کہ دھرنے کیوجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، فیض آباد دھرنے کے حوالے سے حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ جڑواں شہروں کے مکین یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ تاہم ان کے سوال کا جواب دینے کیلئے وزیر داخلہ موجود نہیں تھے۔ وزیر مملکت امور داخلہ نے جواب دیا مگر شاہ صاحب مطمئن نہ ہوئے اور چودھری احسن اقبال کو بلانے کا مطالبہ دہراتے رہے جس پر سپیکر نے وزیر داخلہ کو طلب کر لیا۔ شاہ محمود قریشی نے بھی سرکاری ارکان کی حاضری کو تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا، بولے آج کیا ہے جو سب ممبران کو اسمبلی میں کھینچ لایا ہے؟ 94 ارب روپے کے فنڈز کی گنگا بہا دی گئی ہے، ماشاءاللہ شق 203 کی کیا برکت ہے؟ کھانے کھلائے جا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ ارکان صرف اپنی پارٹی اور لیڈرشپ کیوجہ سے یہاں آئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے بعد لیگی ایم این اے رجب بلوچ بولے ان کو نہ کسی نے اجلاس میں آنے سے روکا، نہ کسی نے زبردستی بلایا ہے، میڈیا پر غلط خبریں چل رہی ہیں جن کی تردید کرتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کی تعداد حسب ذیل ہے۔ پارلیمان میں تو تو، میں میں کی روایت آج بھی برقرار رہی۔ شیریں مزاری پھر دوسروں کی باری کے درمیان بولتی رہیں جس پر سپیکر نے ان کی سرزنش کر ڈلی، بولے کم از کم رولز تو پڑھ لیں، ہر معاملے میں مت بولیں۔ ادھر، قومی اسمبلی میں اپنے ارکان کی بھرپور حاضری دیکھ کر نون لیگ والوں کی جان میں جان آ گئی اور وہ اپوزیشن پر طنز کے تیر برسانے لگے۔ مریم اورنگزیب کہنے لگیں مائنس نواز شریف کے خواہش مند لیگی رہنماو¿ں کا جوش دیکھ لیں، عمران خان پر نواز شریف کا خوف طاری ہے، وہ آئندہ بھی پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے۔

احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج بھی پیش نہ ہوئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قوسین فیصل کے مطابق ان کے موکل علیل ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں ہیں جس کی وجہ سے سماعت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے اپنے موکل کی جانب سے اٹارنی مقرر کرنے اور حاضری سے استثنی کی درخواست کی جنہیں عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے آغاز کا حکم دیتے ہوئے ان کے ضامن کو نوٹس جاری کردیا اور 24 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو اخبار میں اشتہار شائع کرکے طلب کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کی 50 لاکھ روپے کی ضمانت ضبط کرلی جائے۔ ریفرنس کی آئندہ سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔دوران سماعت اسحاق ڈار کی تیسری نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق وزیر خزانہ کی دل کی ایک شریان درست کام نہیں کر رہی، انہیں 27 نومبر کو دوبارہ طبی معائنے کے لیے بلایا گیا، ڈاکٹر نے انہیں بین الاقوامی سفر سے منع کیا ہے، اگر ضرورت ہو تو اسحاق ڈار آڈیو وڈیو لنک پر دستیاب ہو سکتے ہیں۔وکیل اسحاق ڈار قوسین فیصل مفتی نے کہا کہ عدالت نے 8 نومبر کو نیب کو اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی برطانیہ سے تصدیق کرانے کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا، جو نیب کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ادھر نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ تصدیق کے لیے بذریعہ دفترخارجہ لندن بھجوائی جا چکی ہے، اسحاق ڈار کے برطانوی ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ برطانوی قوانین کے مطابق بھی نہیں، ملزم مفرور ہے، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
آج سماعت میں استغاثہ کے گواہ اور نیب پراسیکیوٹر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ 14 نومبر کو پچھلی سماعت میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں میں بہت کم عرصے کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا اور وہ 90 لاکھ روپے سے بڑھ کر 83 کروڑ 10 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔

کوائنٹکو 3′ میں پریانکا کے کردار کی جھلک منظرعام پر
سابق مس ورلڈ اور خوبرو بالی وڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ سیریز کوائنٹکو کے سیزن 3 میں اپنے کردار کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔اس سے قبل پریانکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں صرف بالوں کی کٹنگ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے کردار کی جھلک شیئر کریں گی۔پریانکا کو 30 منٹ کی پرفارمنس پر 12 کروڑ معاوضے کی پیشکش
اور آخرکار پریانکا نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے کردار ‘الیکس پیرش’ کی تصویر پوسٹ کردی۔پریانکا نے تصویر میں مزاحیہ کیپشن لکھا کہ ‘جب نیا ہیئر کٹ لیا جاتا ہے تو بار بار اسے درست کرنے کے لیے ہاتھ لگانا پڑتا ہے کہ سب ٹھیک ہے’، اتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگز میں کوائنٹکو سیزن 3کے لک کی نشاندہی بھی کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے پریانکا اپنے اس نئے لک سے کافی خوش

طویل فارمیٹ : نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے دعوے غلط ثابت
لاہور(ویب ڈیسک)طویل فارمیٹ کے لیے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے دعوے غلط ثابت ہونے لگے پی سی بی نے جونیئر سطح پر 2 روزہ انڈر 19 ٹورنامنٹ ہی ختم کر دیا اب ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 مقابلے ون ڈے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان ٹیم تعمیر نو کے لیے کوشاں ہے، یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹمپرامنٹ کی کمی کا شکار نوجوان کرکٹرز توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پا رہے، یو اے ای میں سری لنکا جیسی کمزور ٹیم نے بھی گرین کیپس کو 2-0سے کلین سوئپ کرکے مستقبل کی تیاریوں پر سوالیہ نشان ثبت کر دیا،اس صورتحال میں جونیئر سطح پر2 اور 3روزہ میچز کریز پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمینوں اور طویل اسپیل کرنے والے بولرز کی تلاش میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔مگر پی سی بی نے2روزہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹ ختم کرتے ہوئے ملک کے تمام ریجنز اور ڈسٹرکٹس کو آئندہ سال یکم سے 25 جنوری تک جونیئر ون ڈے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے لیٹر جاری کر دیا ہے، ریجنز کو ٹرائلز کا شیڈول 25نومبر تک فائنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیاکہ منتخب کرکٹرز کے نام اور کوائف 10دسمبر تک ارسال کردیں،اس سے 5 روز قبل میچز کا شیڈول بھی بھیجنے کو کہا گیا تاکہ امپائرز کا تقرر کیا جا سکے۔دوسری جانب ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کی طرف سے ریجنل صدور کو جاری کردہ اس خط میں سال ہی غلط لکھتے ہوئے بتایا گیاکہ مقابلے یکم سے 25 جنوری 2017 تک ہوںگے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، امام الحق کو وارننگ
لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امام الحق کومیچ ریفری نے وارننگ دیدی۔راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں میچ ریفری اقبال شیخ نے امام الحق کو اپنی ٹیم لاہور وائٹس کے مخصوص رنگ کے بجائے سبزہیلمٹ پہن کر بیٹنگ کیلیے آنے پر وارننگ جاری کی، ریفری نے اوپنرکے اچھے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے جرمانہ یا پابندی عائدکرنے کے بجائے تنبیہ کرکے چھوڑدیا ہے، امام الحق نے بھی میچ ریفری کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔یاد رہے کہ امام الحق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں،سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریزکے دوران انھیں منتخب کرنے پرانضمام کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا،البتہ اوپنر نے پہلے ہی میچ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاکراپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا تھا۔

بھارتی رئیلٹی شو کے ”بگ باس“ کا راز فاش
ممبئی:(ویب ڈیسک ) بھارتی رئیلیٹی شو ”بگ باس“ نے گزشتہ کئی برسوں سے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنارکھا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شو کے دوران ”بگ باس چاہتے ہیں“ کی گونجدار آواز کس کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے کامیاب ترین رئیلٹی شو بگ باس کا 11واں سیزن نشر ہورہا ہے اور کروڑوں لوگ اس کے گرویدہ ہیں، شو کے ہر سیزن میں کردار بدلتے رہتے ہیں، کبھی کبھار اس کے میزبان بھی تبدیل ہوجاتے ہیں لیکن ایک آواز کبھی بھی نہیں بدلی اور وہ ہے بگ باس کی۔شو کے شائقین ”بگ باس چاہتے ہیں“ کی آواز سے بہت زیادہ مانوس ہیں اور کئی برسوں تک اس راز پر پردہ پڑا رہا کہ یہ آواز آخر ہے کسی کی۔ آخر کار اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا ہے یہ آواز ایک غیر معروف صدا کار (وائس اوور آرٹسٹ) اتل کپور کی ہے۔50 برس کے اتل کپور بگ باس کے پہلے سیزن سے ہی منسلک ہیں، بگ باس کے گھر میں اتل کپور کا ایک الگ کمرہ ہے جہاں سے وہ گھر والوں کی حرکتوں پر نظر رکھتے اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بگ باس کے گھر میں رہنے والے کئی افراد ناصرف اتل سے مل چکے ہیں بلکہ ان کے ساتھ اچھا خاصا وقت بھی گزار چکے ہیں۔اتل کپور نے 2002 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا لیکن یہ بات بھی بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ بھارت سمیت ان ممالک میں جہاں ہندی اور اردو سمجھی جاتی ہے ، وہ کئی ہالی ووڈ فلموں کی کامیابی کی وجہ بھی بنے ہیں کیوں کہ انہوں نے کئی سپر ہیروز کے مکالموں کو ہندی میں ڈھالا ہے۔