ایشوریہ رائے تقریب کے دوران صحافیوں پر برس کر رو پڑیں

(ویب ڈیسک )اداکارہ بیٹی اور والدہ کے ساتھ ہسپتال کی تقریب میں شریک تھیں ، فوٹوگرافرز میں تصویریں لینے کے معاملے پر دھکم پیل شروع ہوگئی ، بلند آواز میں پرسکون رہنے کی اپیلیں کرتی رہیںممبئی سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کی بدتمیزی پر برس پڑیں ، بعد ازاں بدنظمی دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے جس کے بعد وہ اپنی ماں اور بیٹی کے ساتھ تقریب سے چلی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے کو ممبئی کے سبربن ہسپتال میں بچوں کیلئے منعقدہ ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جس میں وہ اپنی والدہ اور بیٹی ارادھیا کے ساتھ شریک تھیں۔ اس موقع پر ایشوریہ نے بچوں سے ملاقات کی اور خوشگوار انداز میں ان سے بات چیت کرتی رہیں۔اسی دوران فوٹوگرافرز نے ایشوریہ رائے اور خاص طور پر ان کی بیٹی ارادھیا کی تصاویر اتارنے کی کوشش کی تو اس میں دھکم پیل شروع ہوگئی۔ میڈیا کے نمائندے اور تقریب کے منتظمین کے درمیان اسی حوالے سے تلخ کلامی شروع ہوئی تو کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔
اس موقع پر ایشوریہ رائے بلند آواز میں میڈیا نمائندوں کو پرسکون ہونے کی اپیل کرتی رہیں اور جب وہ خاموش نہ ہوئے تو بے بسی کے عالم میں ایشوریہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے ، جس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ تقریب سے چلی گئیں

موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کرنا چاہوں گی، دپیکا پڈوکون

ممبئی: (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نےاپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکاررنویر سنگھ کو ٹھکرا کر بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی اوراداکار شاہد کپورکو قتل کرنےکی خواہش کا اظہار کردیا۔بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جن کی شادی بھارت کا قومی مسئلہ بنا ہوا ہے جن میں سرفہرست بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا وغیرہ شامل ہیں۔ مداح جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکارا?خرکب اور کس سے شادی کریں گے۔ سلمان خان تو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی فی الحال شادی کے موڈ میں نظر نہیں ا?رہے تاہم دپیکا پڈوکون نے شادی کرنے کی خواہش کااظہار کردیا ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ”پدماوتی“ کی راہ میں ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے بھارتی ٹی وی کے متنازعہ اور مقبول ترین رئیلیٹی شو ’بگ باس سیزن11‘میں اپنی فلم’پدماوتی‘کی تشہیر کے لیے شرکت کی جہاں انہوں نے شوکے میزبان سلمان خان سے خوب گپ شپ کی۔ سلمان نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دپیکا سے مداحوں کی خواہش پران کے آئندہ مستقبل کے لائحہ عمل اورشادی ے متعلق سوال کرڈالا۔سلمان نے دپیکا سے پوچھا اگرآپ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنویر سنگھ اورشاہد کپور میں سے کسی کو قتل کرنے، شادی کرنے اور کسی کے ساتھ گھومنے جانے کا موقع ملے تو آپ کسے منتخب کریں گی جس کے جواب میں دپیکا نے کہا کہ وہ ’پدماوتی‘کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کرنا چاہیں گی، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ گھومنے جانا چاہیں گی جب کہ شاہد کپوراپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ خوشگوارازدواجی زندگی گزاررہے ہیں لہٰذا موقع ملا تو وہ شاہد کپور کو قتل کرنا چاہیں گی۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں کی دپیکا کو”ناک“ کاٹنے کی دھمکی
دپیکا پڈوکون کے اس جواب سے شو میں موجود شائقین کے ساتھ سلمان خان بھی حیرت زدہ ہوگئے کیونکہ انہیں توقع تھی کہ دپیکا شادی کے لیے اپنے دوست رنویرسنگھ کا نام لیں گی۔واضح رہے کہ تنازعات کا شکار فلم ’پدماوتی‘یکم دسمبرکو ریلیز ہونی تھی تاہم فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکاپڈوکون کو ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث فلم کی ریلیز فی الحال موخر کردی گئی ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ، احمد شہزاد آوٹ، اظہر کی ٹیم میں واپسی یقینی

کراچی: (ویب ڈیسک )آئندہ ماہ نیوزی لینڈکے دورے کے لئے پاکستانی ٹیم میں اوپنر احمد شہزاد جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے ان کی جگہ مکمل فٹ ہونے کے بعد تجربہ کار اظہر علی لیں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر نیوزی لینڈ کی سیریز کے لئے سلیکٹرز سے بات چیت کرکے وطن واپس چلے گئے۔ آئندہ ماہ نیوزی لینڈکے دورے کے لئے پاکستانی ٹیم میں اوپنر احمد شہزاد جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ مکمل فٹ ہونے کے بعد تجربہ کار اظہر علی لیں گے۔ ان فٹ فاسٹ بولر عثمان شنواری کی جگہ ایک اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس لیں گے۔اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرچے پر گھٹنے کے علاج کے لئے انگلینڈ میں تھے۔ پیر کو وہ لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔انہوں نے اپنی تصویر شوشل میڈیا پر جاری ہے۔ ان کے گھٹنے کی انجری کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ جلد فیلڈ میں دکھائی دونگا۔ذمے دار ذرائع کے مطابق لندن میں اظہر علی کا علاج پاکستانی نڑاد ڈاکٹر اظہر نے کیا۔ علاج اور ری ہیبلی ٹیشن کے بعد وہ گھٹنے کی تکلیف میں بہتر محسوس کررہے ہیں۔البتہ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انگلینڈ میں چار ہفتے گذارنے کے بعد بھی وہ گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے۔ تاہم ری ہیبلی ٹیشن کے بعد ان کی تکلیف میں کمی آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی29نومبر سےشروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں سوئی ناردرن گیس کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے پرتھ روانگی سے قبل لاہور میں انضمام الحق کے ساتھ میٹنگ کی۔ وہ دو دن کے لئے راولپنڈی بھی گئے جہاں انہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں میں بعض کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھا۔ آسٹریلیا جانے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔ سلیکٹرز آئندہ ماہ ٹیم کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اس دوران اظہر علی کی فٹنس کی صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے انٹر نیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریزمیں حصہ لینے والی ٹیم میں دو تبدیلیوں پر اتفاق ہوا ہے۔ احمد شہزاد کی مسلسل خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے ٹیم میں ان کی جگہ اظہر علی اور ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس لیں گے۔ رومان فٹ ہوکرقومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔ کمر کے اسٹریس فریکچر میں مبتلا عثمان شنواری قومی اکیڈمی میں علاج کرارہے ہیں۔عثمان شنواری کے بارے میں ڈاکٹر سہیل سلیم پر امید ہیں کہ وہ 8 ماہ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔ ان فٹ عماد وسیم بھی ری ہیبلی ٹیشن کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اورنیوزی لینڈ کی سیریز تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم 26دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی پہلا ون ڈے انٹر نیشنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

”نااہل شخص “پر بڑی پابندی ۔۔؟ قومی اسمبلی میں میدان سج گیا

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) اپوزیشن کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔ نوازشریف نے لیگی ارکان کو آج ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ بل کو ناکام بنایا جا سکے۔ دوسری طرف اپوزیشن بل منظور کرانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔ الیکشن بل 2017ءکی شق 203میں ترمیم کا یہ بل سینٹ سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور آج قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ بل کے تحت کوئی بھی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ 70سے زائد ناراض حکومتی ارکان بتائے جا رہے ہیں۔ ایک اہم حکومتی رہنما نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یہ بل قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے مسترد کر دیا جائے گا۔ حکومت نے اس حوالے سے مکمل تیاری کر لی ہے۔ ناراض ارکان کے ایوان میں نہ آنے کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) میں کوئی رکن ناراض نہیں ہاں البتہ ان کی رائے میں اختلاف ہو سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مذکورہ بل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کی آج کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لیگی ارکان کی حاضری یقینی بنائی جائے اور پارٹی صدارت پر پابندی کا بل مسترد کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے تمام ارکان کو آج کے اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں نے ہر صورت اپوزیشن ارکان کی ایوان میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اہم رہنماﺅں کو متحرک کر دیا ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کر لیا۔ اجلاس میں مذکورہ بل کی منظوری کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
بل آج پیش

 

زاہد حامد سے استعفیٰ لیا گیا تو بڑے راز فاش ہو جائیں گے،اہم شخصیت کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنے میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے شرکاءکی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور اب وزیر داخلہ احسن اقبال پھنس چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ زاہد حامد کہہ رہے ہیں کہ اگر ان سے استعفی مانگا گیا تو میں ذمہ داران کا نام بتا دوں گا۔ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کو رپورٹ یہ گئی ہے کہ اگر دھرنے کے شرکاءپر کسی قسم کابھی تشدد ہوا تو نتیجے میں آگ پورے پاکستان میں پھیل سکتی ہے احسن اقبال اس لئے پھنس چکے ہیںکہ اگر انہوں نے عدالت کا حکم نہ مانا تو ان کے لئے مسئلہ کھڑا ہو گا اوروہ توہین عدالت میں چلے جائیں گے لیکن اب طاقت کا استعمال بھی نہیں کیا جا سکتا کہا یہ جا رہا ہے کہ ہم زاہد حامد پر ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں کہ وہ اس سارے معاملے میں ملوث ہیں یا نہیں۔نواز شریف گزشتہ روز کافی غصے میں تھے ان کا کہنا تھا کہ جو وزیر یا ایم این ایز ناراض ہیں وہ بھاڑ میں جائیں کوئی مجھے اپنی شکل نہ دکھائے جلسے میں صرف اچکزئی زئی اور نواز شریف نے ہی تقریر کی نواز شریف چاہتے تھے جو میں نہیں کہہ سکا وہ اچکزئی زئی سے کہلواﺅں۔ ختم نبوت کی جانب ساری توجہ جانے کے باعث انتخابی اصلاحات کے معاملے سے توجہ ہٹ گئی ہے انتخابی اصلاحات کے جو نئے فارم بنائے گئے ہیں اس میں سے اثاثوں کا خانہ ہی نہیں یعنی الیکشن لڑنے والے کو اثاثے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیںدوہری شہریت کا کالم بھی غائب کر دیا گیایہ لوگ اس قدر چالاک لوگ ہیں لیکن یہ سب سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے جارہا ہے اور سپریم کورٹ اس کو اڑا کر رکھ دے گی کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کئے جائیں۔زرداری صاحب انتظار کررہے نوازشریف کوئی سخت قسم کی تقریر کریں تو انہوں نے جو اینٹوں سے اینٹیں بجانے کی بات کی تھی اس سے سب کی توجہ ہٹے لیکن ایسا نہیںہوا اور نواز شریف ٹھس تقریر کر کے چلے گئے نواز شریف کو سمجھ نہیں آ رہی وہ کیا کریں۔انہوںنے کہا سعد رفیق نے زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں اب اس ملک میں اسطرح کے لوگ قانون بنائیں گے سعد رفیق کہتے ہیں ان کا پرائز بانڈ نکلے ہیں سمجھ نہیں آتی پرائز بانڈ انہی کے کیوں نکلتے ہیں اس کی بھی تحقیقات شروع ہو چکی ہیںاب سعد رفیق کسی پر الزام لگانے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کریں کیونکہ نیب نے زمینوں کے قبضوں کی ساری فائیلیں کھول لی ہیں۔مشرف کے دور میں جب سعد رفیق مجھ سے ملے تو ان کے ساتھ ملٹری کے لوگ تھے اب سعد رفیق کہتے ہیں ڈاکٹر شاہد مسعود سے کوئی یہ سب کہلوا رہے ہیںمیں کہتاہوں سعد رفیق کو یہ بات کہتے شرم آنی چاہئے۔سعد رفیق کی ایک کمپنی چین کے ایڈریس پر تھی۔انہوں نے کہاکہ سعید غنی اپنی ضمانت تیار رکھیںان کی گرفتاری بھی عمل میںآنےوالی ہے۔

”استعفیٰ کیلئے تیار “

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیاہے۔ پولیس نے مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے موٹرسائیکل سوار کو دھماکہ خیر مواد کی بھاری مقدار و دیگر اشیاءسمیت گرفتار کرلیا۔ آبپارہ پولیس نے مشکوک سمجھ کر موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان کو روکا تو اس کے قبضے سے 492 ڈیٹونیٹرز 196 بارودی چھڑیاں جن کے ساتھ 300 میٹر سیفٹی فیوز بھی نصب تھے برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جو ملاکنڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثناءملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے اسلام آباد دھرنے کے پرامن اختتام کے لیے پرامن بیل آﺅٹ پلان دیتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد کو ہٹانے کا مشورہ دیا ۔ باخبر حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ادارے کا مشورہ ہے معاملہ ٹھنڈا ہونے تک زاہد حامد کو پیچھے رکھا جائے اور پھر ان کو کوئی اور وزارت دیدی جائے، سول خفیہ ادارے کی معلومات ہیں کہ دھرنے کو قوت سے ختم کرانے کی کوشش سے خونیحادثہ پیش آنے کی قوی امکانات موجود ہیں، حکومتی جماعت پہلے ہی سانحہ ماڈل ٹاﺅن معاملے سے باہر نہیں آسکی اور ایسے میں اسلام آباد میں کسی خونی حادثے کی صورت میں حکومتی جماعت دنوں میں گرسکتی ہے اور آئندہ الیکشن میں پنجاب سے بھاری نقصان اٹھائے گی۔ سول خفیہ ادارے کے مطابق تحریک لبیک کی قیادت دھرناختم نہیں کریگی، یہ ہوسکتا ہے دھرنے کا مقام تبدیل کردیا جائے تاہم اس طرح بھی معاملہ حل نہیں ہوگا اور تحریک لبیک مزید حمایت حاصل کرسکتی ہے، دھرنے کی طوالت کی وجہ سے سنی ، بریلوی جماعتوں نے تحریک لبیک کی قیادت سے رابطے شروع کرکے اپنی مدد کی پیشکش کی تاہم تحریک لبیک ابھی کسی کو ساتھ شامل کرنے پر تیار نہیں، اگردیگر سنی بریلوی جماعتیں ان کے ساتھ شامل ہوگئیں تو احتجاج ملک گیر صورت اختیار کرجائیگا جس کا زیادہ اثر پنجاب اور سندھ میں ہوگا، تحریک لبیک پنجاب کو فوکس کریگی جبکہ ان کے شریک گروپ سندھ کو ہدف بنائیں گے ، ایسی صورتحال میں دیگر مسالک کی مذہبی جماعتیں زیادہ دیر تک اپنے آپ کو مظاہروں سے الگ نہیں رکھ سکیں گی اور حکومت کی نہ ختم ہونے والی سیاسی مشکل کا آغاز ہوجائےگا جس سے اسے آئندہ الیکشن میں ناقابل برداشت نقصان ہوگا۔ حکومت کو وزیر قانون کو ہٹانے کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی، اس کے سوا کوئی ممکنہ راستہ نہیں ۔

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا ،اہم رکن باغی ،استعفیٰ بھی دیدیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے پی ٹی آئی کی مغربی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔پیر کو پی ٹی آئی رہنما رائے حسن نواز کو مغربی پنجاب کے صدر بنانے کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی ،رائے حسن نواز کے وکیل نے استعفیٰ کی کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جبکہ درخواست گزار حاجی ایوب اور محمد جہانگیر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس استعفیٰ کے بعد اب کوئی اعتراض نہیں۔الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔

دھرنے سے تشویشناک خبر نے ہلچل مچا دی ، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیاہے۔ پولیس نے مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے موٹرسائیکل سوار کو دھماکہ خیر مواد کی بھاری مقدار و دیگر اشیاءسمیت گرفتار کرلیا۔ آبپارہ پولیس نے مشکوک سمجھ کر موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان کو روکا تو اس کے قبضے سے 492 ڈیٹونیٹرز 196 بارودی چھڑیاں جن کے ساتھ 300 میٹر سیفٹی فیوز بھی نصب تھے برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جو ملاکنڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثناءملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے اسلام آباد دھرنے کے پرامن اختتام کے لیے پرامن بیل آﺅٹ پلان دیتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد کو ہٹانے کا مشورہ دیا ۔ باخبر حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ادارے کا مشورہ ہے معاملہ ٹھنڈا ہونے تک زاہد حامد کو پیچھے رکھا جائے اور پھر ان کو کوئی اور وزارت دیدی جائے، سول خفیہ ادارے کی معلومات ہیں کہ دھرنے کو قوت سے ختم کرانے کی کوشش سے خونیحادثہ پیش آنے کی قوی امکانات موجود ہیں، حکومتی جماعت پہلے ہی سانحہ ماڈل ٹاﺅن معاملے سے باہر نہیں آسکی اور ایسے میں اسلام آباد میں کسی خونی حادثے کی صورت میں حکومتی جماعت دنوں میں گرسکتی ہے اور آئندہ الیکشن میں پنجاب سے بھاری نقصان اٹھائے گی۔ سول خفیہ ادارے کے مطابق تحریک لبیک کی قیادت دھرناختم نہیں کریگی، یہ ہوسکتا ہے دھرنے کا مقام تبدیل کردیا جائے تاہم اس طرح بھی معاملہ حل نہیں ہوگا اور تحریک لبیک مزید حمایت حاصل کرسکتی ہے، دھرنے کی طوالت کی وجہ سے سنی ، بریلوی جماعتوں نے تحریک لبیک کی قیادت سے رابطے شروع کرکے اپنی مدد کی پیشکش کی تاہم تحریک لبیک ابھی کسی کو ساتھ شامل کرنے پر تیار نہیں، اگردیگر سنی بریلوی جماعتیں ان کے ساتھ شامل ہوگئیں تو احتجاج ملک گیر صورت اختیار کرجائیگا جس کا زیادہ اثر پنجاب اور سندھ میں ہوگا، تحریک لبیک پنجاب کو فوکس کریگی جبکہ ان کے شریک گروپ سندھ کو ہدف بنائیں گے ، ایسی صورتحال میں دیگر مسالک کی مذہبی جماعتیں زیادہ دیر تک اپنے آپ کو مظاہروں سے الگ نہیں رکھ سکیں گی اور حکومت کی نہ ختم ہونے والی سیاسی مشکل کا آغاز ہوجائےگا جس سے اسے آئندہ الیکشن میں ناقابل برداشت نقصان ہوگا۔ حکومت کو وزیر قانون کو ہٹانے کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی، اس کے سوا کوئی ممکنہ راستہ نہیں ۔

 

بجلی کی اوور بلنگ پر 3سال قید ، ناقص کارکردگی والے ایس ڈ ی اوز فارغ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی نے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے برقی توانائی کی پیداوار‘ ترسیل اور تقسیم کو ریگولیٹ کرنے کا (ترمیمی) بل 2017ءکی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کے ریگولیشن آف جنریشن‘ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور ترمیمی بل 2017ءکے تحت رانگ بلنگ کرنے والے کو تین سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی پیداوار‘ ترسیل اور تقسیم کے قانون 1997ءمیں ترمیم کا مقصد نیپرا کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ نیپرا مسابقت کے ذریعے بجلی کی خریدوفروخت کو مزید سہل بنا سکے اور اسے وسعت دی جا سکے۔ ترمیمی بل مسابقتی ٹرانزیکشنز کے قابل بنائے گا کیونکہ اس سے بجلی کے تبادلے‘ تجارت اور فراہمی کے نظام میں نئے شرکت دار آئیں گے۔ اس بل کے تحت بجلی کی پیداوار کو لائسنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے‘ اب بجلی پیدا کرنے و الی کوئی بھی کمپنی قومی گرڈ سٹیشن کے علاوہ لائسنس رکھنے والی دیگر کمپنیوں کو آزادانہ طور پر بجلی فروخت کر سکے گی۔

ارکان اسمبلی کوبڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری کی مزاحمت کے باوجود سرکاری خرچ پر کمیٹی کا 10رکنی وفد ربیع الاول کو روضہ رسول پر حاضری کے لیے سعودی عرب بھجوانے کی منظوری دیدی، وزارت مذہبی امور کو آئندہ دس روز کے اندر وفد کے دورے کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت، وزیر مملکت مذہبی امور نے ہدایت پر عمل کیلئے تحریری حکم کے مطالبے پر وفد کے تمام تر اخراجات اٹھانے کی حامی بھرلی۔ کمیٹی کے تمام ارکان وزارت مذہبی امور کے سرکاری خرچے پر سعودی عرب جانے کیلئے یک زبان ہوگئے اوراپنے نام وفد میں شامل کرانے کیلئے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کرتے رہے، پیپلزپارٹی کے اقلیتی رکن رمیش لال کی جانب سے سرکاری خرچے کی بجائے ذاتی خرچے پر دورے کی تجویز پر کسی بھی رکن نے کان نہ دھرے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن سمیت جماعت اسلامی کے صاحبزادہ یعقوب، جے یو آئی کے مولوی آغا محمد سمیت تمام ارکان وفد کا دورہ سرکاری خرچے پر کرنے پر زور دیتے رہے۔