Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دورہ نیوزی لینڈ، احمد شہزاد آوٹ، اظہر کی ٹیم میں واپسی یقینی

    By Daily Khabrainنومبر 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک )آئندہ ماہ نیوزی لینڈکے دورے کے لئے پاکستانی ٹیم میں اوپنر احمد شہزاد جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے ان کی جگہ مکمل فٹ ہونے کے بعد تجربہ کار اظہر علی لیں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر نیوزی لینڈ کی سیریز کے لئے سلیکٹرز سے بات چیت کرکے وطن واپس چلے گئے۔ آئندہ ماہ نیوزی لینڈکے دورے کے لئے پاکستانی ٹیم میں اوپنر احمد شہزاد جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ مکمل فٹ ہونے کے بعد تجربہ کار اظہر علی لیں گے۔ ان فٹ فاسٹ بولر عثمان شنواری کی جگہ ایک اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس لیں گے۔اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرچے پر گھٹنے کے علاج کے لئے انگلینڈ میں تھے۔ پیر کو وہ لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔انہوں نے اپنی تصویر شوشل میڈیا پر جاری ہے۔ ان کے گھٹنے کی انجری کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ جلد فیلڈ میں دکھائی دونگا۔ذمے دار ذرائع کے مطابق لندن میں اظہر علی کا علاج پاکستانی نڑاد ڈاکٹر اظہر نے کیا۔ علاج اور ری ہیبلی ٹیشن کے بعد وہ گھٹنے کی تکلیف میں بہتر محسوس کررہے ہیں۔البتہ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انگلینڈ میں چار ہفتے گذارنے کے بعد بھی وہ گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے۔ تاہم ری ہیبلی ٹیشن کے بعد ان کی تکلیف میں کمی آئی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی29نومبر سےشروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں سوئی ناردرن گیس کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے پرتھ روانگی سے قبل لاہور میں انضمام الحق کے ساتھ میٹنگ کی۔ وہ دو دن کے لئے راولپنڈی بھی گئے جہاں انہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں میں بعض کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھا۔ آسٹریلیا جانے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔ سلیکٹرز آئندہ ماہ ٹیم کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اس دوران اظہر علی کی فٹنس کی صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے انٹر نیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریزمیں حصہ لینے والی ٹیم میں دو تبدیلیوں پر اتفاق ہوا ہے۔ احمد شہزاد کی مسلسل خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے ٹیم میں ان کی جگہ اظہر علی اور ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس لیں گے۔ رومان فٹ ہوکرقومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔ کمر کے اسٹریس فریکچر میں مبتلا عثمان شنواری قومی اکیڈمی میں علاج کرارہے ہیں۔عثمان شنواری کے بارے میں ڈاکٹر سہیل سلیم پر امید ہیں کہ وہ 8 ماہ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔ ان فٹ عماد وسیم بھی ری ہیبلی ٹیشن کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اورنیوزی لینڈ کی سیریز تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم 26دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی پہلا ون ڈے انٹر نیشنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔

      بابر اعظم کرکٹ ایکوئپمنت استمال کرنے والے ایشیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

      ترکی ٹیم دوسرا میچ بھی ہار گئ فیفا ورلڈ کپ سے باہر

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.