شہباز شریف کا بزرگ میاں بیوی پر پولیس تشدد کیخلاف دبنگ ایکشن

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے ہیںاورہماری ٹھوس اقتصادی پالیسیو ںکے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے۔ آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں زیادہ محفوظ، پرامن ، خوشحال اور روشن ہے۔ ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لےکن ہم نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اورہماری حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ آئندہ الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ان خےالا ت کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کےا ۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہاکہ ملک کی تاریخ مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست کی گواہ ہے اور ہم نے ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی ہیں۔ آج ان پالیسیوں کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہیں۔ ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔ ملک میں امن قائم ہوا ہے اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت ملک کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کےلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ہماری مخلصانہ کاوشوں کے باعث توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور آج ملک مےں لوڈ شےڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دہشت گردی کے ناسور کا بھی بہت حد تک خاتمہ کردےاگےا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے عملی اقدامات کئے ہیںاورصدق دل کےساتھ عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے دورمےں خوشحال، ترقی یافتہ ،روشن اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ محنت، امانت، صداقت اور دیانت کو شعار بناتے ہوئے ترقی کے سفر کو آگے بڑھارہے ہےں۔بے بنیاد الزامات لگانے والوںکوعوامی خدمت سے کوئی سروکار نہےں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی منفی سےاست عوام مےں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اوران شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہےں چھوڑی۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم قائداعظمؒ کے افکار اور تصورات کی روشنی میں پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہےں اورہم صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خدمت خلق کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) حامد علی مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سندھ کے علاقے خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں بزرگ جوڑے پر تشدد کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی۔

 

عائشہ گلا لئی اور سپیکر اسمبلی ایاز صادق میں کیا چل رہا ہے ،اھم انکشافات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی کو نا اہلی سے بچانے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے پارٹی مخالف پریس کانفرنس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا اور ان کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس بھی دائر کیا گیا لیکن تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرایا گیا نا اہلی ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نظر انداز کردیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار ایاز صادق کے سیکرٹری نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کوعائشہ گلالئی کی مدد کرنے کی ہدایات دیں اور الیکشن کمیشن میں قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری لگائی گئی جبکہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں بھی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رہنمائی کی۔

عمران نہیں طالبان خان، بختاور کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سربراہ آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا عمران خان کو طالبان قرار دے دیا ہے۔، بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان اور مولانا سمیع الحق کی ملاقات پر ردعمل میں ٹویٹ کیا کہ ہے کہ طالبان خان نے خیبر پختونخواہ کا تعلیمی بجٹ تک سمیع الحق کے مدرسے کو دے دیا، عمران خان کے طالبان خان چہرے سے مغرب اور سپانسر لاعلم ہیں۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان اور مولانا سمیع الحق کے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان خان نے خیبرپختونخواہ کا تعلیمی بجٹ میں طالبان کیلئے فنڈز بھی مختص کیے تھے۔

زاہد حامد کی وذارت سے استفی دینے کی غیر مشروط پیشکش

اسلام آباد (آن لائن) وزیر قانون زاہد حامد نے حکومت کو غیر مشروط طور پر اپنے عہدے ے استعفیٰ دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے لیکن شریف خاندان نے انہیں استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے اور م¶قف پر ڈٹے رہنے کا حکم دیا ہے۔ زائد حامد نے حکومت کو کہا ہے کہ ختم نبوت قانون میں مجوزہ ترمیم کرنے میں ان ک اہاتھ نہیں تھا۔ لیکن عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ اپنا عہدے سے الگ ہونے پر راضی ہیں۔ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم پر مذہبی حلقے حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور وزیر قانون کے استعفےٰ کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد پر دھرنا دیتے ہوئے ہیں۔ دھرنا کے باعث جڑواں شہروں کی عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ زاہد حامد بنیادی طور پر ایک بے قصور شخص ہیں اور خود کو الزامات سے علیحدہ کرنے کے لئے وزارت سے مستعفٰٰ ہونے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شریف خاندان نے انہیں استعفے نہ دینے پر راضی کر رکھا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ زاہد حامد انتہائی ٹینشن کا شکار ہیں اور حکومت سے الگ ہو کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی ذات پر اٹھنے والے طوفان سے حکومت بچ سکے اس پر حکومتی ترجمان وضاحت نہیں دے رہے۔

زاہد حامد سے استعفی لیا گیا تو بڑے راز فاش ہو جائینگے ۔۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنے میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے شرکاءکی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور اب وزیر داخلہ احسن اقبال پھنس چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ زاہد حامد کہہ رہے ہیں کہ اگر ان سے استعفی مانگا گیا تو میں ذمہ داران کا نام بتا دوں گا۔ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کو رپورٹ یہ گئی ہے کہ اگر دھرنے کے شرکاءپر کسی قسم کابھی تشدد ہوا تو نتیجے میں آگ پورے پاکستان میں پھیل سکتی ہے احسن اقبال اس لئے پھنس چکے ہیںکہ اگر انہوں نے عدالت کا حکم نہ مانا تو ان کے لئے مسئلہ کھڑا ہو گا اوروہ توہین عدالت میں چلے جائیں گے لیکن اب طاقت کا استعمال بھی نہیں کیا جا سکتا کہا یہ جا رہا ہے کہ ہم زاہد حامد پر ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں کہ وہ اس سارے معاملے میں ملوث ہیں یا نہیں۔نواز شریف گزشتہ روز کافی غصے میں تھے ان کا کہنا تھا کہ جو وزیر یا ایم این ایز ناراض ہیں وہ بھاڑ میں جائیں کوئی مجھے اپنی شکل نہ دکھائے جلسے میں صرف اچکزئی زئی اور نواز شریف نے ہی تقریر کی نواز شریف چاہتے تھے جو میں نہیں کہہ سکا وہ اچکزئی زئی سے کہلواﺅں۔ ختم نبوت کی جانب ساری توجہ جانے کے باعث انتخابی اصلاحات کے معاملے سے توجہ ہٹ گئی ہے انتخابی اصلاحات کے جو نئے فارم بنائے گئے ہیں اس میں سے اثاثوں کا خانہ ہی نہیں یعنی الیکشن لڑنے والے کو اثاثے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیںدوہری شہریت کا کالم بھی غائب کر دیا گیایہ لوگ اس قدر چالاک لوگ ہیں لیکن یہ سب سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے جارہا ہے اور سپریم کورٹ اس کو اڑا کر رکھ دے گی کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کئے جائیں۔زرداری صاحب انتظار کررہے نوازشریف کوئی سخت قسم کی تقریر کریں تو انہوں نے جو اینٹوں سے اینٹیں بجانے کی بات کی تھی اس سے سب کی توجہ ہٹے لیکن ایسا نہیںہوا اور نواز شریف ٹھس تقریر کر کے چلے گئے نواز شریف کو سمجھ نہیں آ رہی وہ کیا کریں۔انہوںنے کہا سعد رفیق نے زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں اب اس ملک میں اسطرح کے لوگ قانون بنائیں گے سعد رفیق کہتے ہیں ان کا پرائز بانڈ نکلے ہیں سمجھ نہیں آتی پرائز بانڈ انہی کے کیوں نکلتے ہیں اس کی بھی تحقیقات شروع ہو چکی ہیںاب سعد رفیق کسی پر الزام لگانے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کریں کیونکہ نیب نے زمینوں کے قبضوں کی ساری فائیلیں کھول لی ہیں۔مشرف کے دور میں جب سعد رفیق مجھ سے ملے تو ان کے ساتھ ملٹری کے لوگ تھے اب سعد رفیق کہتے ہیں ڈاکٹر شاہد مسعود سے کوئی یہ سب کہلوا رہے ہیںمیں کہتاہوں سعد رفیق کو یہ بات کہتے شرم آنی چاہئے۔سعد رفیق کی ایک کمپنی چین کے ایڈریس پر تھی۔انہوں نے کہاکہ سعید غنی اپنی ضمانت تیار رکھیںان کی گرفتاری بھی عمل میںآنےوالی ہے۔

”قانون کا ہے فرض مدد آپکی “چھاپے کے بعد خاتون کی ننگی ویڈیو بنالی ،نیٹ پر بھی وائرل

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں کی طرف سے خاتون کے کپڑے پھاڑ کر موبائل ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کےلئے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا میں پھیلانے کاانکشاف سامنے آیا ہے۔ واقعے میں ملوث 2تھانیداروں کو انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ جبکہ ناکے پر شہری سے رشوت لینے پر ایک پولیس کانسٹیبل کو بھی نوکری سے فارغ کردیاگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران پولیس کے 2 تھانیداروں انتظار عباس اور نجم عباس نے شہری عبدالغفار کی بیوی کے کپڑے پھاڑ کر ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرنے کے لیے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلا دیا۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس نے واقعہ کا علم ہونے پر دونوں پولیس تھانیداروں پر لگنے والے الزام پر ایس پی عہدے کے افسر کو میرٹ پر انکوائری کرنے کے احکام جاری کیے، دونوں تھانیداروں کو الزام پر شوکاز نوٹس دیاگیا اور انکوائری میں شامل کیاگیا۔ انکوائری رپورٹ میں دونوں تھانیدار انتظار عباس اور نجم عباس قصور وار پائے گئے۔

کوکا کولا میں غیر قانونی میوزک کنسر ٹ ،انتظامیہ کا شکنجہ تیار

لاہور (کرائم رپورٹر/وقائع نگار) مشہور برانڈ کوک نے فوڈ فےسٹول کی آڑ مےں مہنگا ترےن مےوزےکل شو کروا کے حکومتی خزانے کو ٹےکس کی مد مےں لاکھوں روپے کا ٹےکہ لگا دےا جبکہ کوک اور رائل پام انتظامےہ نے پولےس سے ملی بھگت کرکے تھانہ مغلپورہ میں2پارکنگ والوں اور ایک سکیورٹی اہلکار علی مصطفی ،طارق اور رفعحان علی کے خلاف مقدمہ درج کروا کے خانہ پوری کردی جبکہ ملک مےں جاری دہشت گردی کے خطرات کے پےش نظر کوک کے ہونے والے خودساختہ کنسرٹ مےں کسی ناخوشگوار واقع ہونے کی صورت مےں بڑے پےمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا جس کا ذکردرج مقدمہ مےں بھی کےا گےا ہے ۔ لاہور کی مصروف شاہراہ کنال روڈ پر گھنٹوں ٹرےفک جام رہنے سے مغلپورہ سے شالےمار ،کنال روڈ پر ٹرےفک بلاک رہنے سے 8اےمبولےنسز ٹرےفک مےں پھنسی رہےں کنسرٹ مےں شرےک ہونے کے لئے شہری سٹرکوں پر جگہ جگہ رانگ پارکنگ کرکے رائل پام داخل ہوئے۔ٹرےفک کنٹرول کرنے والے 3لفٹر بھی بے ہنگم پارکنگ سے گاڑےاں اٹھانے مےں ناکام نظر آئے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز کی کوک انتظامیہ سے ٹیکسوں کی پائی پائی وصول کر نے اور بلا اجازت فوڈفیسٹیول کو میوزیکل شو میں تبدیل کروانے پر قانونی کاروائی کافیصلہ کےا ہے ۔ذرائع کے مطابق رائل پام میں کوک انتظامیہ کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کے پاس تقسیم کر نے کی بجائے فیسٹیول کی تشہیر بزریعہ ایس ایم ایس کی گئی جس پر سی ٹی او لاہور کی جانب سے کوک انتظامیہ کو اس طرح کی تشہیر کرنے سے منع کر تے ہوئے کہا گیا تھا کہ رش زیادہ ہونے پر ٹریفک کنٹرول نہیں کی جاسکے گی لیکن کوک انتظامیہ نے سی ٹی او لاہور کی بات کو نظرانداز کر تے ہوئے اپنی تشہیر جاری رکھی جس کے نتائج بد ترین ٹریفک جام کی صورت میں لاہور ٹریفک پولیس کو بھگتنے پڑے جبکہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کیئے بغیر ایسا اقدام کر نے پر ٹریفک پولیس کی جانب سے تھانہ مغلپورہ میں2پارکنگ والوں اور ایک سکیورٹی اہلکار علی مصطفی ،طارق اور رفعحان علی کے خلاف استغاثہ کے ذریعے مقدمہ نمبر 1285/17درج کرکے قانونی کاروائی کر کے کوک اور رائل پام انتظامیہ کو محفوظ رکھا گیا حالانکہ ایف آئی آر میں واضح طور پر لکھا گیا کہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہواجس سے کوئی بھی دہشتگردی کا وقوعہ ہو سکتاتھا

حالات کے ستائے پاکستانی باکسر نے پاکستان چھوڑ دیا ،افسوسناک خبر

کراچی(خصوصی رپورٹ)پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم سپانسر شپ نہ ملنے پر افسردہ ہوگئے اور انہوں نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ لڑنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسر سے مقابلہ کریں گے ۔ وسیم کا کہناہے کہ میری اولین ترجیح پاکستان ہے ، میں نہیں چاہتا کہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کروں لیکن اس فائٹ کے بعد ہو سکتا ہے مجھے امریکہ یا جنوبی کوریاکی شہریت لینی پڑے ۔باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی شہریت ترک کرنا اور ملک کی نمائندگی کو چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے مجبور ہیں۔

”پیسہ بڑا اے “تاجر نے 28کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی

ابوظہبی (خصوصی رپورٹ) متحدہ عرب امارات کے تاجر نے کار کی نمبر پلیٹ نیلامی کے دوران 28 کروڑ روپے میں خرید لی۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں گاڑیوں کے 60 کے قریب منفرد گولڈن نمبرز فروخت کے لیے رکھے گئے۔ نمبر پلیٹ کی بولی 5 ملین درہم سے شروع ہوئی تھی جو 10ملین درہم پر ختم ہوئی۔
نمبر پلیٹ نیلامی

 

قومی اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کیلئے ارکان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کیاجارہاہے،چودھری غلام حسین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں ممبران اسمبلی کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ارکان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کرنا شروع کردیا، اگلے پندرہ دن میں بڑی سطح پر کرپشن کیخلاف کارروائی میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے50 افراد گرفتار کرلئے جائینگے۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا کہ پیرا گون کا کھرا ایک وفاقی وزیر کے گھر جارہا ہے جہاں سے بوگس کمپنیوں کو آپریٹ کیا جاتا تھا، یوتھ فیسٹول میں بھی اربوں روپے تقسیم کئے گئے، اگلے پندرہ روز میں ن لیگ کے 10 اہم افراد جن میں وفاقی وزیر، وزیر مملکت، ارکان اسمبلی، مشیر اور سرکاری افسران شامل ہیں یہ مقدمات درج ہونگے اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔