Tag Archives: coca cola

کوکا کولا میں غیر قانونی میوزک کنسر ٹ ،انتظامیہ کا شکنجہ تیار

لاہور (کرائم رپورٹر/وقائع نگار) مشہور برانڈ کوک نے فوڈ فےسٹول کی آڑ مےں مہنگا ترےن مےوزےکل شو کروا کے حکومتی خزانے کو ٹےکس کی مد مےں لاکھوں روپے کا ٹےکہ لگا دےا جبکہ کوک اور رائل پام انتظامےہ نے پولےس سے ملی بھگت کرکے تھانہ مغلپورہ میں2پارکنگ والوں اور ایک سکیورٹی اہلکار علی مصطفی ،طارق اور رفعحان علی کے خلاف مقدمہ درج کروا کے خانہ پوری کردی جبکہ ملک مےں جاری دہشت گردی کے خطرات کے پےش نظر کوک کے ہونے والے خودساختہ کنسرٹ مےں کسی ناخوشگوار واقع ہونے کی صورت مےں بڑے پےمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا جس کا ذکردرج مقدمہ مےں بھی کےا گےا ہے ۔ لاہور کی مصروف شاہراہ کنال روڈ پر گھنٹوں ٹرےفک جام رہنے سے مغلپورہ سے شالےمار ،کنال روڈ پر ٹرےفک بلاک رہنے سے 8اےمبولےنسز ٹرےفک مےں پھنسی رہےں کنسرٹ مےں شرےک ہونے کے لئے شہری سٹرکوں پر جگہ جگہ رانگ پارکنگ کرکے رائل پام داخل ہوئے۔ٹرےفک کنٹرول کرنے والے 3لفٹر بھی بے ہنگم پارکنگ سے گاڑےاں اٹھانے مےں ناکام نظر آئے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز کی کوک انتظامیہ سے ٹیکسوں کی پائی پائی وصول کر نے اور بلا اجازت فوڈفیسٹیول کو میوزیکل شو میں تبدیل کروانے پر قانونی کاروائی کافیصلہ کےا ہے ۔ذرائع کے مطابق رائل پام میں کوک انتظامیہ کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کے پاس تقسیم کر نے کی بجائے فیسٹیول کی تشہیر بزریعہ ایس ایم ایس کی گئی جس پر سی ٹی او لاہور کی جانب سے کوک انتظامیہ کو اس طرح کی تشہیر کرنے سے منع کر تے ہوئے کہا گیا تھا کہ رش زیادہ ہونے پر ٹریفک کنٹرول نہیں کی جاسکے گی لیکن کوک انتظامیہ نے سی ٹی او لاہور کی بات کو نظرانداز کر تے ہوئے اپنی تشہیر جاری رکھی جس کے نتائج بد ترین ٹریفک جام کی صورت میں لاہور ٹریفک پولیس کو بھگتنے پڑے جبکہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کیئے بغیر ایسا اقدام کر نے پر ٹریفک پولیس کی جانب سے تھانہ مغلپورہ میں2پارکنگ والوں اور ایک سکیورٹی اہلکار علی مصطفی ،طارق اور رفعحان علی کے خلاف استغاثہ کے ذریعے مقدمہ نمبر 1285/17درج کرکے قانونی کاروائی کر کے کوک اور رائل پام انتظامیہ کو محفوظ رکھا گیا حالانکہ ایف آئی آر میں واضح طور پر لکھا گیا کہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہواجس سے کوئی بھی دہشتگردی کا وقوعہ ہو سکتاتھا

کوکا کولا نے فوڈ میلہ بغیر اجازت کنسرٹ میں بدل دیا، شہری عذاب میں مبتلا

لاہور (کرائم رپورٹر)کوک انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی نا اہلی ،مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جانے والا فوڈ فیسٹیول شہریوں کےلیے وبال جان بن گیا ،فیسٹیول کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے 3لفٹر اور درجنوں اہلکار ٹریفک کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام ،شالیمار، باغبانپورہ اور مغلپورہ کے علاقے لاہور سے کٹ کر رہ گئے، بدترین ٹریفک جام سے شہری بدحال ، ایمبولینسیں اور دیگر امدادی گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کوک فوڈفیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں موسیقی سمیت مختلف اسٹالز وغیرہ لگا ئے گئے تھے ۔ اتوار کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے کوک فوڈفیسٹیول میں شہریوں کی بڑی تعداد کی آمد پرکوک فوڈ فیسٹیول منعقد کروانے والی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کی بناءپر ہوٹل کے باہر رانگ پارکنگ اور ٹریفک کے درہم برہم نظام کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔ اس موقع پر لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے اس بے ہنگم رانگ پارکنگ کے باعث جام ہونے والی ٹریفک کو بحال نہ کیا جاسکا جبکہ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے 3لفٹر موقع پر موجود تھے جن کی ڈیوٹی میں شامل تھا کہ سڑک پر رانگ پارک ہونےوالی گاڑیوں کو اٹھا کر سائیڈ پر کریں تاکہ ٹریفک کی روانگی متاثر نہ ہو لیکن ٹریفک وارڈنز کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے خوش گپیوں کو ترجیح دی گئی جس کے باعث ٹریفک کا نظام تباہ ہو گیا اور مغلپورہ ، شالیمار اور باغپانپورہ کے علاقے لاہور سے کٹ کر رہے گئے ۔ اس موقع پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور شہری کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام میں اذیت سے دوچار ہوتے رہے ۔ ٹریفک جام میں متعدد ایمبولینسیں اور پولیس سمیت دیگر امدادی گاڑیاں بھی پھنس گئیں جس سے امدادی کاروائیوں میں بھی شدید خلل پڑا ۔