تازہ تر ین

گندم خریداری بحران : باردانہ کسانوں کے بجائے مڈل مین کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

پنجاب میں کسانوں سے گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی، جس پر کسان سراپا احتجاج ہیں، جب کہ پاکپتن میں پاسکو عملے کا سرکاری باردانہ وہاڑی میں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب کے کسان سرکار کی جانب سے گندم نہ خریدنے پر سراپا احتجاج ہیں، اور دوسری طرف پاکپتن میں پاسکو عملے کی جانب سے سرکاری باردانہ وہاڑی میں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے پاسکو سینٹر انچارج کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نعیم بشیر نے پاسکو سینٹر چک نور محمد پر چھاپہ مارا تو یہ بات سامنے آئی کہ پاسکو عملہ سرکاری باردانہ وہاڑی میں فروخت کررہا ہے۔چھاپے کے وقت پروجیکٹ منیجر ممتاز باجوہ اور سینٹر انچارج مدثر نواز موقع سے فرار ہوگئے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain