تازہ تر ین

مزدوروں کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت صنعتی اور زرعی مزدور، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کر رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش رزقِ حلال کے پیکر  ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے، ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے اس ملک کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر کے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں شامل کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی معاشی مضبوطی اور ان کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain