Yearly Archives: 2017
“کوئی عدالتی فیصلہ میرا اور عوام کا تعلق نہیں توڑ سکتا، نوازشریف” is locked کوئی عدالتی فیصلہ میرا اور عوام کا تعلق نہیں توڑ سکتا، نوازشریف

بھارت کے انتہاپسند معاشرے کے سامنے ’’پدماوتی‘‘ نے ہتھیار ڈال دیے
بھارتی فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز میں مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ پہلے راجپوت برادری نے فلم میں تاریخ مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریلیز کی صورت میں پرتشدد رویہ اختیار کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد سنسر بورڈ نے بھی فلم کے سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کو فلم ساز کو واپس کردیا ہے۔دوسری جانب راجپوت برادری نے دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے دھمکی دینے کے ساتھ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ بھی مقررکر رکھی ہے۔ان تمام تنازعات کو دیکھتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی ’’ویا کوم 18‘‘ نے خود ہی فلم کی ریلیز روک دی ہے، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم پدماوتی کی ریلیز رضاکارانہ طور پر موخر کردی گئی ہے تاہم فلم کی نمائش کے لیے اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی۔

افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
ملائیشیا(ویب ڈیسک) ملائیشیاکے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے دی، جس کے بعد افغانستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا۔ افغانستان کے 248 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی.افغانستان کے مجیب نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے جب کہ محمد طحہٰ 19 رنزبنا کرنمایاں رہے۔ اس سے پہلے گروپ مرحلے کے میچ میں بھی افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

کوئی عدالتی فیصلہ میرا اور عوام کا تعلق نہیں توڑ سکتا، نوازشریف
ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) ایبٹ آبادمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو دیکھ کر 2013 کا دور یاد آرہا ہے اس وقت بھی عوام نے اسی محبت کا اظہار کیا تھا اور آج بھی عوام اسی جذبے سے مجھ سے دلی محبت رکھتے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عدالتی فیصلے میرے اور عوام کے تعلق کو توڑ نہیں سکتے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی امن و امان کی صورتحال بدتر ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب رہی تھی لیکن ہم نے عوام کو امن کا تحفہ دے کر بیرونی سرمایہ کاری لائی اور بجلی کے نئے منصوبے لگا کر عوام کو لوڈشیڈنگ کی مصیبت سے چھٹکارا دلایا، پورے ملک بالخصوص ایبٹ آباد میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے ہم نے عوام کی خدمت کرکے عوام کی محبت سمیٹی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں ہار جاؤں گا تو ان کی بھول ہے میں ہارنے والا نہیں، مجھے عہدہ سنبھالتے ہی دھرنوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم ترقی اور خوشحالی کے کاموں میں لگے رہے پھر پاناما کا تماشا لگا دیا گیا، ایک جے آئی ٹی بنائی گئی جسے تحقیقات کے نام پر دن بھر کے سیرسپاٹے پر بھیجا گیا لیکن میرے خلاف ایک پائی کی کرپشن کا ثبوت نہ مل سکا اور جب ساری کوششیں ناکام ہوگئیں تو کہا بیٹے سے تںخوا نہیں لی اس لئے نوازشریف کو نااہل کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا میں نے عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاؤس چھوڑا اور گھر چلا گیا لیکن عوام نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ 4 ، 5 لوگ کرڑوں عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ اگر میں آمر ہوتا تو بہت پہلے عوام کو چھوڑ کر چلا جاتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کا ساتھ ہمیشہ دوں گا اور یہی امید اس جلسے میں شریک افراد سے بھی رکھتا ہوں کہ مجھے مشکلات حالات میں کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

شہبازشریف کے پاس ویڑن ہے جس کوعملی جامہ پہنا کر انہوں نے اپنی قابلیت ظاہر کی ، جنرل ہارکنرائیڈر
لاہور: امریکا کے سابق قونصل جنرل ہارکنرائیڈرنے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف ویڑن کے حامی شخص ہیں جو اقدامات کرنا جانتے ہیں ،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ شہبازشریف کا شمار دنیا کے ان چند بڑے لیڈرز میں ہوتا ہے جن کے پاس بہترین خیالات ہیں جن کا وہ اطلاق بھی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے پاس ویڑن ہے جس کوعملی جامہ پہنا کر انہوں نے اپنی قابلیت ظاہر کی ہے۔سابق امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں شہبازشریف کی متحرک شخصیت اور ان کے کام سے بہت متاثر ہوں ،میں نے اپنی تعیناتی کے دوران دنیا یہاں تک امریکا بھی ایسا شخص نہیں دیکھاجس میں مشکلات حالات کے باوجود اپنے ویڑن کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کی اور حالات کو بدلا،سابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے جس طرح لاہور کو بدلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

پاک بھارت دنگل، عثمان مجید نے رستم ہندو کرم سنگھ کو چت کر دیا
دبئی ( آن لائن ) پاکستانی پہلوان عثمان مجید کے ہاتھوں رستم ہند وکرم سنگھ کو شکست متحدہ عرب امارات میں سجے دیسی ک±شتی کے انڈو پاک چیمپئن کے ٹائٹل مقابلے میں رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سجے دیسی ک±شتی کے انڈو پاک چیمپئن کے ٹائٹل مقابلے میں رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو شکست دے دی۔ شیخوپورہ کے سپوت عثمان مجید بلو نے روایتی حریف کو چاروں شانے چیت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جس کی دھوم ان کے گھر میں خوب پڑی۔اہل خانہ نے تاریخی فتح پر شکرانے کے نفل ادا کیے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ دیسی ک±شتی کے انڈو پاک چیمپئن کے ٹائٹل مقابلے پاکستان اور بھارت کی درمیان کشیدگی کی وجہ سے متحد ہ عر ب امارات میں جاری ہیں واضح رہے اس پہلے دوسرے بھی کئی مقابلوں کا نعقاد ویز وں کے مسئلے کی وجہ سے نیوٹرل وینیوز پر ہوتارہاہے۔پاک بھارت کشید گی کی وجہ سے ہی کئی سالوں سے کرکٹ سیریز کا انعقاد نہیں ہو سکا ہے اور لوگ تاریخی مقابلے دیکھنے سے محروم ہیں۔۔ شیخوپورہ کے سپوت عثمان مجید بلو کی تاریخی فتح پر سٹیڈیم میں موجود پاکستانی تماشائی بھی جشن مناتے رہے ۔

غیر ملکی کوچ بھی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہیں لا سکتا: شہباز احمد
لاہور (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچ کی تقرری سے بھی پاکستانی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں غیرمعمولی تبدیلی نہیں آسکتی۔ انٹرویو میں کہا کہ غیرملکی کوچ کی تقرری کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے تاہم موجودہ کھلاڑی جس شکل میں موجود ہیں اگر انہیں غیر ملکی کوچ کے سپرد بھی کر دیا جائے تو ایک دو جگہ پر نتیجہ اس صورت میں بہتر آ سکتا ہے کہ چھوٹی موٹی رینکنگ بہتر ہو جائے لیکن یہ مسئلہ کا مکمل حل نہیں ہے۔شہباز احمد نے کہا کہ غیرملکی کوچ پاکستان نہ لانے کی ایک وجہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی پوزیشن بھی ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ غیرملکی کوچ کو ان کا معاوضہ تک ادا نہ ہو سکے جس سے دنیا بھر میں منفی پیغام جائے۔شہباز احمد نے انڈیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے بھی ہالینڈ کے کوچ اولٹمینز کو ہٹا دیا۔ انڈین ہاکی بھی وہاں کرائی جانے والی لیگ کی وجہ سے بہتر ہوئی ہے۔شہباز احمد نے کہا کہ انہیں آسٹریلیا میں کھیلے گئے چار قومی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر دکھ ہے تاہم یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس ٹیم میں سات جونیئر کھلاڑی شامل کیے گئے تھے جنہیں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا کوئی تجربہ نہ تھا۔ان جونیئر کھلاڑیوں کو اسی لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا کہ یہ ایک فیسٹیول اور نان رینکنگ ٹورنامنٹ تھا تاکہ انہیں تجربہ حاصل ہو سکے۔شہباز احمد نے کہا کہ جب وہ دو سال قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بنے تھے تو انہوں نے اس وقت ہی یہ بات واضح کر دی تھی کہ پاکستانی ہاکی ٹیم اگلے دو تین سال تک کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے گی۔بہتر نتائج دینے میں وقت لگے گا ¾ انہوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کل ورلڈ کپ اور پرسوں اولمپکس جیت جائے گی ¾دراصل پاکستانی کھلاڑی فٹنس میں بڑی ٹیموں کا مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔شہباز احمد نے تسلیم کیا کہ بحیثیت کھلاڑی انہوں نے جو مقام حاصل کیا ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے سبب ان کا وہ امیج خراب ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سال دو سال میں دوبارہ اس مقام پر لانا چاہتے ہیں کہ وہ اچھے نتائج دے سکے۔ اس سلسلے میں ان کی پوری توجہ جونیئر ہاکی پر مرکوز ہے کہ جونیئر کھلاڑیوں کو غیر ملکی دورے کرائے جائیں تاکہ انہیں تجربہ حاصل ہو سکے۔ وہ فیڈریشن میں رہیں یا نہ رہیں ان کی منصوبہ بندی کے مثبت اثرات اور نتائج آنے والے برسوں میں ضرور دکھائی دیں گے۔شہبازاحمد نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ بے اختیار سیکرٹری ہیں اور تمام فیصلے فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد کھوکھر کرتے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں فیصلے کرنے میں کمی آ رہی ہے وہاں وہ اپنے فیصلے کرنے کی قوت اور صلاحیت میں بہتری لائیں۔

سرفراز کا بی پی ایل میں کھیلنے کا امکان
لاہور (بی این پی ) سرفراز احمد کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چٹاگانگ وائی کنگز نے سرفراز احمد سے رابطہ کیا ہے اور فریقین میں بات چیت جاری ہے ،چٹا گانگ کے منتظمین معاہدے کے حوالے سے سرفراز کو آج حتمی جواب دیں گے۔دوسری جانب سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بینچ پربیٹھنے سے بہتر ہے قومی ٹی ٹونٹی کپ میں حصہ لوں۔

بی پی ایل، آفریدی کی تباہ کن باولنگ کی بدولت ڈھاکہ کی فتح
ڈھاکہ ( آن لائن ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایون لیوس اور کیرن پولارڈ کی جارحانہ اننگز کے بعد شاہد آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے راجشاہی کنگز کو 68 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، لیوس اور پولارڈ نے بالترتیب 65 اور 52 رنز کی اننگز کھیل کر اور آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، لیوس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ہفتے کو کھیلے گئے بی پی ایل کے 19 ویں میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، لیوس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، آفریدی 15 رنز بنا سکے، پولارڈ نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، حسین علی نے 3 مہدی حسن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں راجشاہی کنگز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 133 رنز پر آﺅٹ ہو گئی، ذاکر حسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈیرن سیمی 19 اور مومن الحق 16 رنز بنا سکے، آفریدی نے 4 جبکہ ابوحیدر نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔