سلمان خان نے کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

(ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان تقریباً تمام خوبرو ادکاراو¿ں کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور ہر ہی اداکارہ ان سے متاثر ہیں لیکن سلمان کو کس اداکارہ نے متاثر کیا، اس کا جواب حال ہی میں سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔ا ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ انہیں کون سی ساتھی اداکارہ پسند ہے تاہم سلمان نے سب کا ہی دل رکھا اور کہا سب ہی بہترین اور پسند ہیں لیکن جب کترینہ کیف کے بارے میں بات کی گئی تو دبنگ خان نے ان کی تعریفوں کے پل ہی باندھ دیئے۔سلمان خان نے مسلسل 2 منٹ تک کترینہ کیف کی اداکاری اور ان کی دیگر صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ کترینہ کے ساتھ ہمیشہ اچھا وقت گزرتا ہے، وہ فلم میں ہر کام سنجیدگی اور سخت محنت سے کرتی ہیں۔سلو میاں نے بتایا کہ فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ میں کترینہ نے ایکشن سین بخوبی انجام دیئے حالانکہ یہ سب کچھ کرنا انتہائی مشکل اور رِسکی کام تھا لیکن کترینہ نے خوب دل لگا کر محنت سے یہ کر دکھایا۔’ٹائیگر زندہ ہے’ کی شوٹنگ کیلئے 40 ٹن وزنی ٹرک کا دھماکاسلمان نے اداکارہ کے بارے میں مزید بتایا کہ جس جگہ فلم کی شوٹنگ کی گئی، وہاں کا درجہ حرارت 50 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اتنی گرمی میں شوٹنگ کے بعد بھی کترینہ گھنٹے تک کرکٹ اور والی بال کھیلتیں، اس کے بعد وہ جم جاتیں اور بعد ازاں وہ ٹینس بھی سیکھا کرتیں اور ہم سب لوگ حیران ہوجاتے کہ آخر ان میں اتنی طاقت کہاں سے آتی ہے اور وہ تھکتی ہی نہیں۔ان سب باتوں سے تو ظاہر یہی ہوتا ہے کہ سلمان، کترینہ سے بے حد متاثر ہیں، دوسری جانب مداح بھی سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو ایک بار پھر سے دیکھنے کے شدت سے منتظر ہیں۔رومانس، تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ رواں برس 22 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ہندو انتہا پسندوں نے دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے کی دھمکی دے دی

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ’’پدماوتی‘‘ ریلیز کی گئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے ۔ ہندوانتہا پسند جماعتیں اب بھی فلم پدماوتی کی بھرپورمخالفت کررہی ہیں جب کہ راجپوت ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرفلم ریلیزکی گئی تو ہم دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے ۔کرنی سینا کے سربراہ لوکیندرا سنگھ کالوی نے دپیکا کی ناک کاٹنے کے علاوہ فلم کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ’’ناچنے والی‘‘ قراردیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انڈرورلڈ مافیا نے بھارتی تاریخ مسمارکرنے کے لیے فلم میں پیسہ لگایا ہے ۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظرمہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے سنجے لیلا بھنسالی کو سکیورٹی فراہم ک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند اتوار کو نظر آنے کا مکان

اسلام آباد(آئن لائن) ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند اتوار کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کے نئے چاند کی پیدائش 18 نومبر کو 4 بج کر 42 منٹ پر متوقع ہے۔ موسمی حالات اور خلائی اندازوں کی روشنی میں ربیع الاول 29 صفر بمطابق 19 نومبر 2017 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس طرح 20 نومبر کو یکم ربیع الاول 1439 ہجری ہوگی۔

لندن میں پاکستان مخالف اشتہارات کے پیچھے کون پتہ چل گیا

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ٹرانسپورٹ فور لندن ( ٹی ایف ایل) نے لندن کی بسوں سے پاکستان مخالف لگنے والے پوسٹر ہٹا دیئے۔واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ تھا کہ لندن کی ٹرانسپورٹ پر پاکستان مخالف پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے اس سے قبل 2 نومبر کو بھی لندن میں ٹیکسیوں پر ایسے ہی اشتہار لگائے گئے تھے۔اس واقعہ پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر منیر احمد کا کہنا تھا کہ ان اشتہارات کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹی ایف ایل سے شکایت کی تھی اور اشتہارات کو ہٹانے کا کہا گیا تھا جس پر ٹی ایف ایل نے فوری طور پر یہ اشتہارات ہٹوا دیئے تاہم وہ اس مہم کے لوگوں کو اسی طرح کے پوسٹر بسوں پر لگانے سے نہیں روک سکے۔اس بارے میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے دوبارہ ٹی ایف ایل انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے ان اشتہارات کو ہٹا دیا ۔ٹی ایف ایل کے ترجمان نے کہا کہ یہ اشتہار ہماری اشتہارات کی ہدایت کے مطابق نہیں ¾یہ اشتہار غلطی سے ہمارے اشتہاری پارٹنر کی جانب سے منظور کیا گیا اور ہم سے اس بارے میں رجوع نہیں کیا گیا، تاہم ہم نے ہدایت کی ہیں کہ ایسے تمام اشتہارات کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔لندن میں لگائے جانے والے اشتہارات ستمبر میں جنیوا میں انسانی حقوق کے مباحثے کے وقت لگائے گئے اور یہ اشتہارات ایک ہی جیسے تھے، لندن اور جنیوا دونوں میں چلنے والی مہم کو بھارتی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر رپورٹ کیا گیا تھا۔منیر احمد کا کہنا تھا کہ لندن میں پاکستان مخالف اشتہارات کے پیچھے کوئی تیسری قوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پوسٹر برطانیہ کے داراحکومت میں بل بورڈز پر بھی لگائے گئے تھے۔ان اشتہارات کا معاملہ پاکستانی ہائی کمیشن نے ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) کے سامنے اٹھایا ہے جس پر انہوں نے ہماری شکایت کو سنا ہے اور ہمیں معاملے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اے ایس اے کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے عالمی بلوچ آرگنائزیشن کے خلاف ڈیجیٹل آو¿ٹ ڈور اشتہارات لگانے کی شکایت درج ہوئی ہے جس میں ہائی کمشنر نے نے کہا کہ یہ اشتہارات جارحانہ اور نقصان دہ ہیں۔اے ایس اے نے کہا کہ ہمیں ابھی صرف شکایت ملی ہے جس کا ہم جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس پر تحقیقات کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔پاکستانی حکام کے مطابق اس طرح کے پوسٹر چائنا پاکستان اقتصادی راہدادی ( سی پیک) کو نقصان پہنچانے کی عالمی سازش کا حصہ ہیں۔

اسحاق ڈار بارے نیب کا بڑا اقدام، آئندہ 72 گھنٹے اھم

اسلام آباد، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) قومی احتساب بیورو نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزرات داخلہ کو درخواست دے دی ہے جس میں وزارت داخلہ سے فوری اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے،نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہورہے، وہ ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیور و(نیب )کی جانب سے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست بھیجی ہے جس کے ساتھ کورنگ لیٹر اور احتساب عدالت کی جانب سے جاری ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی نقل بھی لگائی گئی ہے۔نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کی تین رکنی کمیٹی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی جو آئندہ 72 گھنٹوں میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ایک ریفرنس دائر کیا ہے جس میں وزیر خزانہ پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے جب کہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی روز سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج کا علاج جاری ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حدیبیہ پیپرزملز میں نیب کا دوبارہ تحقیقات کا اعلان غیر منطقی اور سمجھ سے بالا تر ہے، نیب کی طرف سے دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان قانون کے خلاف ہے،سپریم کورٹ نے مقدمے کی ازسرنو تفتیش کے تاحال کوئی احکامات جاری نہیںکیے، لاہو ر میں پلاٹ نمبر 33اور34 سال2000سے ہجویری ٹرسٹ یتیم خانے ملکیت ہے، نیب کی کاروائیاں ان فلاحی اداروں کو اپائج بنانے کے بالکل مترادف ہے،فلاحی اداروں کے اکاﺅنٹس بھی نیب منجمد کر چکا ہے۔ جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب کی پریس ریلیز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب کادوبارہ تحقیقات کا اعلان غیر منطقی اور سمجھ سے بالا تر ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے معاملے کوختم کرتے ہوئے میرے حق میں فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ نے مقدمے کی ازسرنو تفتیش کے تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔نیب کی طرف سے دوبارہ تحقیقات کا اعلان قانون کے خلاف ہے۔نیب کی جانب سے دوبارہ تحقیقات کا اعلان قانون کے خلاف ہے، نیب کی جانب سے دو مزید اثاثہ جات منجمد کی استدعا کی گئی ہے، دونوں اثاثے خالصتاً فلاحی نوعیت کے ہیں، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ لاہور میں پلاٹ 33اور 34 سال 2000 سے ہجویری ٹرسٹ یتیم خانے کی ملکیت ہے، ٹرسٹ کے تین منزلہ عمارت میں92یتیم بچے زیر کفالت ہیں،ایم ایم عالم روڈ پر عمارت بھی ہجویری فاﺅنڈیشن کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہجویری فاﺅنڈیشن کی عمارت اسی سال کرائے پر اٹھادی گئی تھی، عمارت کے کرائے سے زیر کفالت بچوں کی ضرورت پوری کی جاتی ہیں، فلاحی کاموں میں غریب بچوں کی تعلیم کے لیے فیس کی ادائیگی کی جاتی ہے،فلاحی کاموں میں غریبوں کا علاج اور نادار بچوں کی شادی کرانا بھی شامل ہے، ان اداروں کے اکاﺅنٹ پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں، انھوںنے کہا کہ نیب کی کاروائیاں ان فلاحی اداروں کو بالکل اپائج بنا دینے کے مترادف ہیں۔

 

پروفیسر باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں فیل، گیند بازی پر پابندی عائد

لاہور(نیوزایجنسیاں)آئی سی سی نے پاکستانی آل راو¿نڈر محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر بین الاقوامی مقابلوں کے دوران باو¿لنگ کرانے پر پابندی عائد کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد حفیظ کے ہاتھ میں ٹیسٹ کے لیے باو¿لنگ کراتے ہوئے متعدد مرتبہ 15 ڈگری کی قانونی حد سے زیادہ خم دکھائی دیا۔اعلامیہ کے مطابق محمد حفیظ پر ہر طرح کی کرکٹ میں باو¿لنگ کرانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی زیرِ سرپرستی اپنے ملک کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں باو¿لنگ کرانے کے اہل ہوں گے۔محمد حفیظ اپنے باو¿لنگ ایکشن کو درست کرکے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی کی متعین کردہ بائیومکینک لیب سے اپنا ٹیسٹ کروا کر باو¿لنگ کے اہل ہو سکتے ہیں۔سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران محمد حفیظ کا باو¿لنگ ایکشن مشکوک رپورٹ کیا گیا تھا۔میچ آفیشلز نے آئی سی سی کو اس حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ انہیں 37 سالہ اسپنر کے ایکشن کے قانونی ہونے کے حوالے سے تحفظات ہیں جبکہ یہ رپورٹ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو بھی دے دی گئی تھی۔محمد حفیط گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو اپنے باو¿لنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے لندن گئے تھے جبکہ رواں ماہ 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا تھا۔لندن روانگی سے قبل محمد حفیظ ٹیسٹ کلیئر ہونے کے حوالے سے پ±رامید تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ایکشن میں تبدیلی کے بعد سے اب تک اس میں کوئی فرق نہیں آیا جبکہ اب بھی ٹیسٹ کے دوران کوئی ایسی گیند نہیں نظر آئی جس پراعتراض کیا جا سکے۔آل راو¿نڈر کے ساتھ ساتھ باو¿لنگ کنسلٹنٹ کارل کرو نے بھی اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ تجربہ کار آل راو¿نڈر کا ایکشن درست قرار دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 193 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کو 2014 سے باو¿لنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔حفیظ کا باو¿لنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باو¿لنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باو¿لنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باو¿لنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا اور انہیں باو¿لنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ایک سال کے اندر ہی ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہو گیا ہے۔

 

میدان میں سرفراز کا زیادہ غصہ مجھ پر اترتا ہے، عماد

لاہور(آئی این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر غصہ کرتے ہیں اور انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے ہیں۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اپنے کپتان کے غصے کا برا نہیں مناتے۔سرفراز احمد سب سے زیادہ غصہ مجھ پر کرتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس کا برا نہیں منایا کیونکہ میں سرفراز کو بارہ تیرہ سال سے جانتا ہوں۔ ظاہر سی بات ہے کہ آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں اور غلطی کریں گے تو ڈانٹ بھی پڑے گی۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کے اس غصے کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے۔سرفراز جب بھی میدان میں جاتے ہیں انہیں اپنی ذات کی بجائے پاکستانی ٹیم کی فکر ہوتی ہے یہاں تک کہ جب وہ فرنچائز ٹیم کی کپتانی بھی کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت بھی وہ اتنے ہی سنجیدہ ہوتے ہیں۔ہمیں چونکہ سرفراز کے مزاج کا پتہ ہے اس لیے ہمارے لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں البتہ ان لوگوں کے لیے جو سرفراز کو نہیں جانتے یہ غصہ نئی بات ہو سکتی ہے۔ سرفراز میدان میں اور میدان سے باہر ہمارے ساتھ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔

 

پانامالیکس میں شامل پاکستانیوں سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما لیکس میں شامل دیگر پاکستانیوں سے متعلق بھی اہم خبرآگئی۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں نام آنے والے دیگر پاکستانیوں کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردیں ۔ دورکنی بنچ تئیس نومبرسے کیس سنے گا ۔آف شور کمپنیوں سے متعلق پاناما لیکس میں شامل دیگرسیکڑوں افراد کیخلاف جماعت اسلامی اور طارق اسدایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں ۔ جن میں تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی استدعا کی گئی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاناما لیکس میں نام آنے والے دیگر پاکستانیوں کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردیں۔ سماعت 23 نومبر سے جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں دورکنی بینچ کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس مقبول باقر ہوں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف پاناما کیس کے دوران ان دونوں درخواستوں کوالگ کردیا گیاتھا ۔

کوہلی کیلنڈر ایئر میں 5 بار گولڈن ڈک ہو کرکپل دیو کے ہمسر بن گئے

کولکتہ (اے پی پی) ویرات کوہلی بطور کپتان کیلنڈر ایئر کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ بار گولڈن ڈک ہو کر کیپل دیو کے ہم پلہ ہو گئے، کوہلی سری لنکا کے خلاف شروع ہونےوالے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، انہیں سرنگا لکمل نے آﺅٹ کیا، یہ رواں برس پانچواں موقع ہے کہ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں گولڈن ڈک ہوئے ہوں، ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو مرتبہ جبکہ ایک بار ٹی ٹونٹی میچ میں گولڈن ڈک ہوئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بطور بھارتی کپتان ایک سال میں زیادہ بار گولڈن ڈک ہونے کا کیپل دیو کا منفی ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔، کیپل دیو 1983ءمیں بطور کپتان پانچ بار گولڈن ڈک ہوئے تھے۔

یوتھ ایشیا کپ میں ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا، اکرم رضا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کافی دباﺅ میں تھا لیکن ایک اچھی پارٹنرشپ سے پاکستان نے بہتر سکور کر لیا۔ چینل ۵ کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خوش قسمتی سے پاکستان بارش کے باعث میچ جیت گیا۔ میچ جیت کے ثابت ہو گیا پاکستان میں آنے والے پلیئرز بھی کم نہیں ہیں۔ اب دیکھیں فائنل میچ میں پاکستان کس طرح کیسی پرفارمنس دیتا ہے۔ آنے والے دنوں میں ان میں سے کوئی کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیلتا نظر آئے گا اور مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ حفیظ اب اپنے کیریئر کے آخری مراحل میں ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ اشرف چودھری نے کہا محمد حفیظ آل راﺅنڈر ہیں ان پر ایک سال پابندی بھی رہی اور اس دوران کھلاڑی کی کمی بحرحال ضرور محسوس ہوتی ہے جب تک وہ اپنا باﺅلنگ ایکشن درست نہیں کرتے وہ باﺅلنگ کرا سکتے لیکن ٹیم کے ساتھ بطور اوپنر وہ کھیل سکتے ہیں۔ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے ٹی 20 کرکٹ میں تو آپ نے ماردھاڑ ہی کرنا ہوتی ہے۔