پیر حمید سیالوی کی پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی مہلت

گوجرانوالا(ویب ڈیسک)پیر حمید الدین سیالوی نے پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی۔گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی نے پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے 31 دسمبر کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے استعفے کا وعدہ پورا نہیں کیا، شہباز شریف 31 دسمبر تک رانا ثناءسے استعفی دلوائیں ورنہ خود مستعفی ہوجائیں۔پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ سب مل کر وعدہ کریں کہ کوئی ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا، اگر کوئی معاملہ ہوا تو سب سے پہلے گولی کھاو¿ں گا، ہمارے جذبات سے نہ کھیلو بھڑک گئے تو ایوانوں تک جاپہنچیں گے، اگر شہباز شریف اپنے ایک نوکر وزیر کو نہیں نکال سکتے تو ملک کیسے چلائیں گے۔

وینزویلا نے برازیل اور کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

کراکس(ویب ڈیسک) وینزویلا نے برازیل کے سفیر اور کینیڈا کے چارج ڈی افیئر کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام میں ملک بدر کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی قانونی ساز اسمبلی کی اسپیکر ڈیلسی رودریگس نے برازیل اور کینیڈا پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برازیل کے سفیر روئے پریرا اور کینیڈا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کریب کوالک کو ملک بدر کردیا۔برازیلین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ان کے حالیہ الزام کے بعد آیا جس میں برزیل کے سفیر نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر حزب اختلاف کے اراکین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ کینیڈا نے چند ماہ قبل وینزویلا کے اعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔

آرمی چیف نے ڈنکے کی چوٹ پر جمہوری نظام کی حمایت کی، سعد رفیق

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ڈنکے کی چوٹ پرجمہوری نظام کی حمایت کی ہے اور چیلنجز اتنے بڑے ہیں کہ کوئی جماعت، حکومت یا ادارہ تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا۔لاہورمیں وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے ساتھ باربارکھلواڑکیا گیا ہے، پاکستان بنانے والوں کو منزل نہیں ملی، ملک بنا کر تھک ہار کر آنے والے اپنی بحالی میں لگ گئے، جبکہ اقتدار اور پالیسی میکنگ پر آمرانہ اور جاگیردارانہ سوچ کا قبضہ ہوا، ہم آج تک جمہوریت کے حقیقی مقاصد حاصل نہیں کرسکے، ہم یہ ضرورچاہتے ہیں کہ لڑائی نہ ہو اور سب مل کرآگے بڑھیں کیونکہ لڑائی میں کچھ نہیں ملتا جب کہ آگے بڑھنے کیلیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو معاف کریں۔وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا کہ اس ملک کی بنائی گئی مصنوئی سیاسی جماعتوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا، اداروں میں رسہ کشی سے پاکستان کے دشمن فائدہ ا±ٹھانے کی کوشش کریں گے، پاک فوج کے سپہ سالار کا سینیٹ میں خطاب بہت بڑا واقعہ ہے ، آرمی چیف نے ڈنکے کی چوٹ پرجمہوری نطام کی حمایت کی ہے جب کہ چیلنجزاتنے بڑے ہیں کہ کوئی جماعت، حکومت یا ادارہ مقابلہ نہیں کرسکتا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کی عدلیہ سے ٹکراو¿ کی کوئی پالیسی نہیں ہے، میں جہانگیرترین کے فیصلے کی بھی حمایت نہیں کرتا، طاہر القادری کو عدالتی نظام پر یقین ہے تو عدالت میں کیس لڑنا چاہیے، انہیں کنٹینرپرچڑھنے کے بجائےانصاف کیلیےعدالت جانا چاہیئے، دھرنے دینا، سڑکیں بند کرنا بہادری نہیں بلکہ بہادری قانون کا راستہ اپنانے میں ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ تیار کرلی گئی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر بھی غور شروع کردیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف 5 مختلف مقدمات درج ہیں جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف 3 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں جب کہ ان کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں اور خصوصی عدالت ان کی جائیداد بھی قرقی کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانا سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے تاحال ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔خیال رہے کہ 2014 کے دھرنوں کے دوران اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

آسٹریلیا کو اسپاٹ فکسنگ کا خوف بُری طرح ستانے لگا

میلبورن(ویب ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا کو بھی اسپاٹ فکسنگ کا خوف ب±ری طرح ستانے لگا تاہم بگ بیش ٹیموں کو کرپشن کے بڑھتے ہوئے خطرے سے ایک بار پھر خبردار کردیا گیا۔بورڈ چیف جیمز سدرلینڈ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل سے مسلسل رابطے میں ہیں، انھوں نے کہاکہ تازہ ترین اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے اے سی یو پر مکمل اعتماد ہے۔جیمز سدرلینڈ نے کہاکہ ہم نے بگ بیش ٹیموں کے ذمہ داران کو واضح پیغام دے دیاکہ اپنے اس ایونٹ کو دنیا کا نہیں تو کم سے کم آسٹریلیا کا سب سے بڑا، بہترین اور صاف ستھرا اسپورٹس ٹورنامنٹ بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی بریفنگ کے بعد میری مارشل سے2 یا تین مرتبہ بات چیت ہوئی، جہاں تک میں جانتا ہوں وہ خود آسٹریلیا نہیں آرہے مگر ان کے کچھ لوگ اپنے طریقہ کار کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔جیمز سدرلینڈ نے اس اسکینڈل کی ٹائمنگ کو اذیت ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایشز جیسی اہم سیریز کھیلنے میں مصروف اور ان کی توجہ منتشر ہوسکتی تھی مگر انھوں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئی سی سی کی جانب سے موجودہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے انٹرویو بھی لیے جائیں گے تو انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی اخبار’دی سن‘ نے اپنی رپورٹ میں مبینہ بھارتی بکیز کے حوالے سے آسٹریلوی کرکٹ میں بھی فکسنگ کے جراثیم موجود ہونے کا دعویٰ کیا تھا، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف الیکس مارش چیف ایگزیکٹیو کرکٹ آسٹریلیا سدرلینڈ اور انگلش بورڈ چیف ٹام ہیریسن کو اس مواد کے بارے میں بریفنگ دی جو انھیں مذکورہ اخبار سے موصول ہوا تھا جب کہ اس بارے میں کھلاڑیوں کو پرتھ ٹیسٹ کے دوران ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔

 

2022 برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کی واپسی متوقع

برمنگھم(ویب ڈیسک )برمنگھم میں 2022 کو شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کی واپسی متوقع ہے۔برمنگھم میں 2022 کو شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کی واپسی متوقع اور اس کیلیے شوٹنگ کو بیدخل کیا جاسکتا ہے تاہم اس وقت شوٹنگ سی جی ایف کی اختیاری اسپورٹس لسٹ میں شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر میزبان شہر اس کی جگہ کسی اور کھیل کو شامل کرنا چاہے تو وہ ایسا کرسکتا ہے جب کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ ا?ئندہ برس کے اختتام تک ہوگا۔واضح رہے کہ آخری مرتبہ کرکٹ کو 1998 کے کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بنایا گیا تھا۔

 

شہزادہ ولید بن طلال کو 6 ارب امریکی ڈالروں کے بدلے رہائی کی پیشکش

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے حکام نے کرپشن کیس میں گرفتار دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے عرب شہزادے طلال بن ولید کو 6 ارب امریکی ڈالروں (6 کھرب سے زائد پاکستانی روپے) کے بدلے آزادی کی پیش کش کی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کرپشن کیس سے جڑے سعودی عرب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومتی حکام نے شہزادہ طلال بن ولید سے رہائی کے بدلے پیسے طلب کیے ہیں۔ سعودی حکومت نے شہزادے کو ایسے اشارے دیے ہیں کہ وہ نقد رقم دے کر خود کو آزاد کرکے اپنے 25 سالہ کاروبار کو ختم ہونے سے بچا سکتے ہیں جب کہ انھیں 6 ارب امریکی ڈالر(پاکستانی 6 کھرب روپے سے زائد) کے بدلے آزادی کی پیش کش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے سعودی شہزادے کا شمار دنیا کی ابتدائی 50 امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے ان کے کل اثاثہ جات کی مالیت 19ارب ڈالر ہے۔ شہزادے نے نامور کمپنیوں جیسے ایپل، سٹی گروپ وغیرہ میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے گزشتہ ماہ کے ا?غاز میں کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 11 شہزادوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان میں شہزادہ طلال بن ولید بھی شامل تھے۔ وہ 5 نومبر سے سعودی حکومت کی قید میں ہیں۔

 

شمالی کوریا نے نئی عالمی پابندیوں کو اقدام جنگ قرار دے دیا

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک )شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئیں نئی اقتصادی پابندیاں شمالی کوریا کے خلاف اقدام جنگ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا پر عائد نئی اقتصادی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں اس کو اقتصادی بحران کا شکار کرنے کےلئے ہیں، امریکہ اپنی ایٹمی طاقت کے زور پرخوفزدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہمارے ملک پرسخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کےلئے دباو¿ بڑھارہا ہے۔شمالی کوریا نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا کی خودمختاری کےخلاف اور جنگ کے اقدامات کے مترادف ہے۔شمالی کوریا پرنئی پابندیاں اقوام متحدہ کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کےبعد عائد کی گئیں ہیں جس کا مسودہ امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جبکہ شمالی کوریا کو پہلے ہی امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔اس سے قبل امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ شمالی کوریا پر پابندی کے حق میں ڈالے گئے ووٹس نے یہ ثابت کیا ہے کہ ’دنیا امن چاہتی ہے ہلاکتیں نہیں جبکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کا امریکی صدر کے بیان کے جواب میں کہنا تھا کہ شمالی کوریا امن یا نیوکلیئر جنگ کے دوراہے پر کھڑا ہے، ایسے موقع پر امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 

راستے جدا جدا ۔۔۔ وجہ بھی سامنے آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) نواز شریف نے چوہدری نثار سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے جاری سیاسی کشمکش کے بعد اب نواز شریف کا ضبط جواب دے گیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثار میں اختلافات بے حد شدت اختیار کر گئے ہیں۔ چوہدری نثار کی جانب سے عدلیہ مخالف مہم کا حصہ نہ بننے کے اعلان کے بعد نواز شریف نے اپنے پرانے ساتھی سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نواز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کیلئے چوہدری نثار کے بیانات اب برداشت سے باہر ہیں۔ نواز شریف نے چوہدری نثار کے بیانات کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نواز شریف نے چوہدری نثار کو آخری پیغام بھیجتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ جو بھی رہنما عدلیہ مخالف مہم کا حصہ نہیں بنے گا، پارٹی میں اس کیلئے مزید کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ چوہدری نثار مسلسل پارٹی اور قائدین کی توہین و تذلیل کر رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں بہتر ہے کہ چوہدری نثار ہم سے اپنے راستے بدل لیں۔

عالمی فیشن ایوارڈ اسلام پسند چیچن صدر کی صاحبزادی کے نام

ماسکو(شوبز ڈیسک) بین الاقوامی فیشن کے مقابلے میں چیچن صدر رمضان قادیروف کی صاحبزادی عائشہ قادیروف نے عالمی فیشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔عائشہ قادیروف نے یہ ایوارڈ روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ تقریب کے دوران وصول کیا۔ اس فیشن شو میں 47 مختلف مواقع پر استعمال ہونے والے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ان میں محجب خواتین کی مناسبت سے حجاب ملبوسات کی نمائش چیچن صدر کی 18 سالہ صاحبزادی عائشہ قادیروف نے کی۔ اس فیشن شو میں مختلف مملک سے ماڈلز نےں نمائش میں شرکت کی۔