فلم انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ اچھا کام کر رہا ہے‘عروہ حسین

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیاراورکام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں عروہ حسےن نے کہا کہ ان کی شب وروزمحنت کودیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی ماڈلنگ اورٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے اس آفرکوقبول کیا اورپھرہماری فلم کوبہترین رسپانس بھی ملا اس دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

 

شاہ رخ خان2017میں 4ارب21 کروڑکما کرسب سے آگے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان سال 2017میں 4ارب21کروڑ روپے کما کر پہلے نمبر پر رہے۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق سلطان 4ارب 10کروڑ روپے کما کر دوسرے اوراکشے کمار3 ارب 93کروڑ روپے کماکر تیسرے نمبر پر رہے۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کمائی کے اعتبار سے شاہ رخ خان اس سال بھی ٹاپ پوزیشن پر رہے،انہوں نے مجموعی طور پر 38ملین ڈالر کمائے۔سلمان خان نے مجموعی طور پر 37ملین ڈالر کمائے ¾اکشے کمار نے اس سال 35.5ملین ڈالر کماکر ٹاپ تھری میں جگہ بنائی، عامر خان کو بڑی اور ہٹ فلمیں دینے کے باوجود ٹاپ تھری میں جگہ نہ ملی۔

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 3 ایف سی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان(ویب ڈیسک) تحصیل غلام خان میں ہونے والے  باررودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے داورگھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والا دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

نیلم منیر کی ڈانس ویڈیوانٹر نیٹ پر وائرل ،مداحوں کی کڑی تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نیلم منیر کی گزشتہ دنوں گاڑی میں ماہی وے گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے عوام کی پرزور فرمائش پر اسی گانے پر رقص کرکے تنقید کو تفریح میں بدلنے کی کوشش کی ہے۔اپنی آنے والی فلم چھپن چھپائی کی تشہیری مہم کے دوران اداکارہ نیلم منیر لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی گئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ فلم کی تشہیر کی۔ ایک موقع پر جب وہ سٹیج پر موجود تھیں تو طلبہ کے ہجوم نے ماہی وے ، ماہی وے کے نعرے لگانا شروع کردیے جس کے بعد اداکارہ نے سٹیج پر اس گانے پر رقص کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنی گاڑی کی پچھلی نشست پر ماہی وے گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہالی وڈ فلم ”اوور بورڈ“ کا پہلا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم ”اوور بورڈ“کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔باب فشر اور روب گرین برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 1987کی سپر ہٹ فلم کا ریمیک ہے جس کی کہانی ایک ایسے بگڑے ہوئے امیر زادے کے گرد گھوم رہے جو اپنی ورکر کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہوئے اس کی تذلیل کرتا ہے ۔یہ امیر زادہ ایک حادثے کا شکار ہو کر اپنی یادداشت کھو بیٹھتا ہے اور اس موقع سے فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے یہ خاتون اس نوجوان سے بدلہ لینے کی ٹھان لیتی ہے ۔ایوجینیو ڈربیز اوربین اوڈیل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم میں ہالی وڈ اداکاراینا فیرس ، ایوجینیو ڈربیز، ایوا لینگوریا، جان ہینا اورجوش سیگارا سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔میٹر وگولڈون میئرز کی تیار کردہ یہ کامیڈی ڈرامہ رومینٹک فلم آئندہ سال لائنز گیٹ فلمز کے تحت20اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

 

ڈی جی ایف آئی اے نے شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پانامہ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے کہا ہے کہ گلف سٹیل ملز کی فروخت اور قطری شہزادے کے ساتھ سرمایہ کاری کی باتیں جھوٹ ہیں۔ اقامہ، لندن فلیٹس کی ملکیت کے علاوہ شریف خاندان پر الزامات کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے نیب کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ گلف سٹیل ملز کی فروخت کی بات جھوٹ ہے۔قطری شہزادے کے ساتھ سرمایہ کاری کی بات بھی درست نہیں ہے۔ برطانوی دستاویزات لندن فلیٹس کی ملکیت کا ثبوت ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے کہا کہ شریف خاندان پر تمام الزامات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ ایون فیلڈ سے متعلق ثبوت ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے تمام ریکارڈ ایا ہے۔ کیلبری فونٹ پر 2ماہرین کی رپورٹس بھی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اقامے کا مکمل ریکارڈ ہے۔ جو جبل علی فری زون اتھارٹی سے حاصل کیا۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تمام دستاویزات کی تصدیق کرتا ہوں۔ بینکوں، کمپنیوں ، آمدن ، ویلتھ ٹیکس کے تمام ریکارڈ کی بھی تصدیق کرتا ہوں۔ اسحاق ڈار کے بینکوں، کمپنیوں، آمدن اور ویلتھ ٹیکس کے ریکارڈ کی بھی تصدیق کرتا ہوں۔ انکوائری کے دوران بین الاقوامی تعاون کے لئے مختلف ممالک کو خطوط لکھے منی ٹریل ثابت کرنے کے لئے یو اے ای کی دستاویزات موجود ہیں۔۔

پولیس اہلکار کو کچلنے والا با عزت بری

لاہور(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والے محمود خان اچکزئی کے رشتے دار مجید اچکزئی کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انصاف کا کھلم کھلا تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ ایک ہی دن میں قتل کیسز میں ملوث دو طاقتور شخصیات کو رہا کر دیا گیا ہے۔ پہلے کراچی کے ایک نوجوان شاہ زیب کے قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی کو رہا کر دیا گیا، جبکہ اب کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والے محمود خان اچکزئی کے رشتے دار مجید اچکزئی کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔مجید اچکزئی نے کوئٹہ میں سڑک پر ڈیوٹی انجام دے رہے غریب پولیس اہلکار کو نشے میں دھت ہو کر گاڑی تلے کچل دیا تھا۔ پولیس اہلکار کی جائے وقعہ پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ مجید اچکزئی کو واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا تھا ان پر کیس ختم کرنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ اب ہفتے کے روز مجید اچکزئی کو اس تمام معاملے میں باعزت بری کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں اور فائرنگ، میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی ڈسٹرکٹ میں جھڑپوں اور فائرنگ کے دوران قابض بھارتی فورسز کے میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میجر موہارکر امباداس، لارنس نائیک گرمیل سنگھ، سپاہی پرگات سنگھ اور سپاہی کلدیپ شامل ہیں۔ میجر موہارکر امباداس کا تعلق بھارتی ریاست بھانڈرا کے علاقے مہارشترا سے تھا جب کہ گرمیل کا امرتسر، کلدیپ کا بھٹنڈا اور پرگت کا ہریانا کے رہائشی تھے۔

 

قومی کرکٹرزکے فٹنس مسائل کودورکرناہوگا،وقار

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہپاکستانی ٹیم صلاحیتو ں میں کسی سے پیچھے نہیں لیکن فٹنس کے فرق کو دور کرنا ہوگا،نیوزی لینڈ میں چیمپئںز ٹرافی جیسی کارکردگی کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔لاہور اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان انڈر 16 فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں تاہم فٹنس کے فرق کو دور کرنا ہوگا، فٹنس ٹیسٹ بہت ضروری ہیں اور اس کلچر سے ہی قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی، جبکہ نیوزی لینڈ میں چیمپئںز ٹرافی جیسی کارکردگی کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹین تفریح سے بھرپور ہے تاہم ابھی اس فارمیٹ کو عام ہونے میں وقت لگے گا۔

’لالہ‘کی بھارت کیخلاف ہرجانے کے دعوے کی حمایت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی )کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کیخلاف ہرجانے کے دعوے کی حمایت کردی ۔ ایک انٹر ویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا بورڈ کس حد تک جاتا ہے کیوں اگر آمنے سامنے بیٹھ کر بات کی جائے تو وہ بالکل ایک الگ مسئلہ ہے ، ہم نے بھارت کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اور پی سی بی ہمیشہ اس میں ایک قدم آگے رہا ہے ،بھارتی کرکٹ بور ڈ کو بھی سیاست ایک طرف رکھ کر کرکٹ کھیلنا ہوگی ، دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے درمیان ایک ایم او یو سائن ہوا تھا اس لیے پی سی بی کی جانب سے ہرجانے کا دعوی بالکل ٹھیک ہے ۔ایشز سیریز میں فکسنگ کی رپورٹس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فکسنگ کو روکنے کا یہی طریقہ ہے کہ فکسرز کو پہلے ہی پکڑ لیا جائے ۔