نثار نے احتجاجاََ استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک):مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے استعفیٰ دے دیاہے،نثار جٹ نے ختم نبوت قانون میں تبدیلی پر احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے این اے 81فیصل آبادسے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنثار احمد جٹ نے بطور رکن قومی اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔نثار جٹ نے ختم نبوت قانون میں تبدیلی پر احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے۔ایم این اے نثارجٹ کا کہناہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو دو ہفتے قبل استعفیٰ بھجوا دیا تھا لیکن تاحال ان کو اسپیکر آفس کی جانب سے استعفے کی تصدیق کیلئے نہیں بلایا گیا۔واضح رہے فیصل آباد میں پیرحمیدالدین سیالوی کے جلسے میں ہی استعفیٰ دینے کا اعلان کردیاتھا۔

ڈبل شاہ تو کچھ بھی نہیں،بھولی بھالی پاکستانی عوام سے اربوں کا فراڈ،نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی سزا

لاہور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو ایک ارب 61 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔احتساب عدالت نے جعل سازی کیس میں ملزم کو 44 لاکھ 35 ہزار814 کویتی دینار جرمانے کی سزا سنادی جو پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 61 کروڑ سے زائد رقم بنتی ہے۔عدالت نے ڈبل شاہ طرز پر لوگوں کو کویتی دینار دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کے ایک کارندے یعقوب پر جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی۔ یعقوب پر کیا گیا جرمانہ احتساب عدالت کی تاریخ کی بڑی سزاو¿ں میں سے ایک ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک گروہ نے سادہ لوح لوگوں کو کویتی دینار دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر اربوں روپے ہتھیا لیے تھے۔ اسکنیڈل میں ملوث 3 ملزمان کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا جب کہ ایک ملزم پہلے ہی پلی بارگین کر چکا ہے، یعقوب کے خلاف مقدمہ 2006 سے زیر سماعت تھا۔

ایٹمی پروگرام بنانے اور غداروں سے کس نے محفوظ رکھا ۔۔۔؟

لاہور( سیاسی رپورٹر) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اس امر کی تردید کی ہے کہ غلام اسحٰق خان نے بینظیر بھٹو کو ایٹمی پروگرام سے بے خبر اور باہر رکھا تھا، اپنے ایک کالممیں انہوں نے لکھا ہے کہ بینظیر بھٹو نے خود ہی کہوٹہ آنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، ورنہ میں خود ان کو لینے جاتا، اپنے کالم میں انہوں نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کی کتاب” باتیں سیاستدانوں کی“ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان لکھتے ہیں کہ اس کتاب میں انہوں نے سابق مشہور ہستیوں، یحییٰ خان، بھٹو صاحب، شیخ مجیب الرحمنٰ صاحب، نوابزدہ نصر اللہ خان، سید ابوالا علیٰ مودودی، جنرل ضیاءالحق سے ملاقاتوں، تاریخی حقائق کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کئے ہیں۔ نظر ڈالیں تو ملک کا کوئی اچھا اخبار، اچھا رسالہ ان کی سرپرستی و رہنمائی سے محتاج نہیں رہا۔ دنیا صحافت میں آپ کا نام( اور کام) عزت سے لیا جاتا ہے۔ غلام اسحٰق خان صاحب کے باب میں تھوڑی سی تصیحح کی ضرورت ہے، آپ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر نہیں بلکہ ایک این جی اوSoprest کے سرپرست تھے، جسکی نگرانی میں انسٹی ٹیوٹ بنایا گیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ بنانے کا مشورہ میں نے دیا تھا، میں نے ہی پوری پلاننگ کی تھی، میں ہی دس سال پروجیکٹ ڈائریکٹر تھا اور میری سرپرستی میں ہی یہ کام شروع ہوا تھا، یہ کام میں نے جناب غلام اسحٰق خان کی ملکی خدمات پر احسان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کیا تھا ورنہ یہاں کون سا صدر اور کون سا حکمران یاد رہتا ہے۔ میں ان کی اپنے والد کی طرح عزت کرتا تھا اور مجھے احساس تھا کہ وہ بھی مجھ سے اپنے بیٹے کی طرح محبت کرتے تھے۔ انہوں نے جس طرح ایٹمی پروگرام میں میری مدد کی( اور غداروں سے محفوظ رکھا) اس کے احسان کے طور پر میں نے یہ انسٹیٹیوٹ بنایا تھا اور بہت سے فنڈز و سامان مہیا کئے تھے۔ یہ غلط تاثر ہے کہ انہوں نے بینظیر صاحبہ کو ایٹمی پروگرام سے بے خبر یا باہر رکھا۔ ایوان صدر میں ان کی اور جنرل امتیاز اور آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کی موجودگی میں میں نے تمام حقائق سے با خبر کیا تھا۔بینظیر صاحبہ نے کبھی خود وہاں آنے کی کوشش یا عندیہ نہیں دیا۔ ورنہ میں خود ان کو لینے جاتا۔ جناب ضیا شاہد صاحب نے ان تمام مشہور شخصیات کے انٹر ویوز شائع کئے ہیں اور یہ پاکستان اسٹڈیز اور قومی سلامتی کے طالبعلموں اور اسکالرز کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ آپ نے12 سے زیادہ کتابیں اور سینکڑوں کالم لکھے ہیں۔ اللہ پاک ان کو تندرست و خوش و خرم رکھے۔ عمر دراز کرے اور ہر شر سے محفوظ رکھے۔ آپ جوائنٹ ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ جنگ بھی رہے ہیں۔

لاہور :چوبرجی میں ڈرون حملے کا خطرہ ۔۔۔امریکہ کا خفیہ پلان

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکہ کی جانب سے ملی مسلم لیگ کو کالعدم قرار دیے جانے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ ملی مسلم لیگ اور پاکستان کی دیگر جماعتوں کو دہشت گردی پھیلانے والی تنظیموں کی فہرست میں شمار کرسکتا ہے۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت کے پاکستان کی مزید دہشت گرد گروہوں کو عالمی دہشت گردوں کا درجہ دینے کی پیشکش کی منظوری دے دی گئی۔بھارت کی جانب سے یہ پیشکش نئی دہلی میں 18 اور 19 دسمبر کو ہونے والی پہلی بھارت-امریکہ کانفرنس برائے دہشت گردی اور ماسٹر مائنڈز میں کی گئی تھی۔امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے مزید گروہوں کو کالعدم تنظیم کا درجہ دے سکتا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی ترجیحات کے لیے پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے، تاہم اس انتظامیہ نے پاکستان سے اپنی امیدیں واضح کردیں ہیں کہ پاکستان اپنی حدود سے چلنے والی دہشت گردوں اور مسلح تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد چوبرجی جامعہ القادسیہ پشاور روڈ پر جامعہ حقانیہ پر ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کہیں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف بھی اسامہ بن لادن جیسی کارروائی نہ ہوجائے امریکی دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہئے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ امریکہ کی طرف سے حافظ سعید کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے بیان پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ محض اطلاعات کی بنا پر کیسے کارروائی کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور دیگر حکام نے واضح دھمکی دی ہے جسے پاکستان کو سنجیدہ لینا چاہیےدنیا میںتین انتہا پسندوں کا اتحاد بن چکا ہے ٹرمپ نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس اتحاد میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ نہیں ہو گی ،جنگ صرف سفارتی محاذ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کوئی بیان جاری کرے تو اس کے ساتھ اردو اور انگلش میں ایک فیکٹ شیٹ بھی جاری کرے جس میں تمام تفصیل موجود ہو۔ کمیٹی کے رکن سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اسامہ بن لادن کی طرح حافظ سعید کے خلاف امریکہ کی جانب سے یکطرفہ کارروائی کے بیانات کا معاملہ اٹھایا۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پہلی دفعہ یکطرفہ کارروائی کی بات کی ہے، امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر لگا رکھی ہے جبکہ اسامہ بن لادن کے سر کی قیمت اڑھائی کروڑ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسامہ بن لادن کی طرح کا کوئی آپریشن ہو جائے، سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر ٹھیک کام کرر ہے ہیں، تاہم اس سوال پر سیکرٹری خارجہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

 

بھکرحادثہ:ٹرینوں کی آمدورفت معطل

بھکرمیں مہرایکسپریس ٹریک پر پھنسی ٹریکٹرٹرالی سےجاٹکرائی،حادثے سے دوسوفٹ ٹریک اکھڑگیا۔ مسافروں کومتبادل ٹرینوں پرروانہ کردیاگیا لیکن ڈی ایس ریلوے کے مطابق ٹریک کی بحالی میں6گھنٹے لگیں گے۔ حادثے کے باعث کراچی، راولپنڈی،ملتان پشاورکی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

امریکا میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)امریکی سیکیورٹی فورسز نے کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 25 سالہ سابق امریکی میرین ایورٹ آرن جیمسن کو امریکا کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی اہلکار کے ساتھ مبینہ طور پر منصوبہ شیئر کرنے کے باعث شمالی کیرولینا سے گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہے اور اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے ردعمل میں سان فرانسسکو چرچ پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اس کی معلومات داعش کو فراہم کیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو فیس بک پر شدت پسند مواد میں دلچسپی رکھنے کے بعد نگرانی میں لیا گیا جبکہ ملزم نے 31 اکتوبر کو نیویارک میں ہونے والے ٹرک حملے کی بھی حمایت کی تھی

چائنا کٹنگ کرنے والے کون ؟میئر کراچی نے کچا چھٹا کھول دیا

کراچی(ویب ڈیسک) میئر کراچی وسیم اخترنے کہاہےکہ چائنہ کٹنگ والوں نے کراچی کو تباہ کردیا ہے۔کراچی میں ایک تقریب کےموقع پر میڈیاسے بات کرتےہوئے وسیم اخترنےکہاکہ پورا ملک جانتا ہے کہ چائنہ کٹنگ کس نے کی اور کون لوگ ملوث ہیں۔انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان اور چائنہ کٹنگ والوں میں فرق ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے 15 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ آل راو¿نڈر عامر یامین کو شامل کرلیا گیا۔ون ڈے اسکواڈ میں عماد وسیم جگہ بنانے میں ناکام رہے ان کی جگہ بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے اسپنر محمد نواز کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔پندرہ رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل اور محمد حفیظ شامل ہیں۔اس کے علاوہ آل راو¿نڈر فہیم اشرف، لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولرز میں محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رومان رئیس شامل ہیں۔یاد رہے قومی ٹیم کیویز کے خلاف دورے کا آغاز 3 جنوری سے شروع ہونے والے وارم اپ میچ سے کرے گی۔

 

کرسمس کے تہوار کی آمد پر نواز شریف کے دامادکا انوکھا کارنامہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدرنے اکتوبر میں قومی اسمبلی کے فلور پر احمدی کمیونٹی سے متعلق دھواں دھار تقریرکی اور قائداعظم یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کا نام بھی بدلنے کا مطالبہ کردیاجس پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی ملی لیکن ایک مرتبہ پھر کیپٹن صفدر ایسے ہی ایک معاملے کی وجہ سے خبروں میں آگئے ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے کسی کیخلاف بات نہیں کی بلکہ مسیحی بھائیوں کے جم گھٹے میں موجود کیپٹن صفدر نے ایک سکھ شہری کو بھی کرسمس کی مبارکباد دے ڈالی۔

کیویز ٹور کیلئے بڑے بڑے نام سامنے آگئے

لاہور(آئی این پی)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ ون ڈے ،ٹی ٹوئنٹی ٹور کیلئے روانہ ہونے سے(آج)ہفتہ کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے،دورہ نیوزی لینڈ سے قبل فٹنس کیمپ کیلیے 18 ممکنہ کھلاڑیوں میں عامر یامین، احمد شہزاد، صہیب مقصود اور عمرامین بھی شامل ہیں جب کہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 27 دسمبر کو لاہور سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی اور 6 جنوری سے دورے کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور غیر ملکی دورے سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے ان میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، عامر یامین، عمرامین، صہیب مقصود، احمد شہزاد اور محمد نواز شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ پہلے ہو چکے ہیںاور دونوں کھلاڑی اس وقت قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔