پا ک فو ج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف اس وقت کہاں ہیں،کتنا عرصہ قیا م کرینگے،اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک) جنرل (ر) راحیل شریف نجی دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سعودی عرب سے لاہور پہنچے ہیں۔ وہ خصوصی طیارے کے ذریعے نجی دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ کچھ تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ اپنے دورے کے دوران وہ بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ راحیل شریف اپنے دورے کے دوران پاکستان میں 2 ہفتے کیلئے قیام کریں گے۔

محض53گیندوں پر 114رنز کی ناقابل شکست اننگز ،16چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کردی گئی

سڈنی(ویب ڈیسک ) 16چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کردی گئی۔ واٹسن نے سدر لینڈ کی جانب سے موسمین کیخلاف محض53گیندوں پر 114رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ان کی اننگز کا خاتمہ اس وقت ہوا جب انکی ٹیم نے 151رنز کا مطلوبہ ہدف16ویں اوور میں پورا کرلیا۔ یہ واٹسن کی جانب سے ایک اننگ میں لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں ،اس سے قبل انہوں نے 2011ءمیں بنگلہ دیش کیخلاف اننگ میں 15چھکے لگا ئے تھے۔واٹسن نے کنگز گرو سپورٹس ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میںاپنی اس اننگز کے دوران محض ایک چوکا لگایا ،یہ سدر لینڈ کلب کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کا ٹی ٹونٹی میں سب سے بڑا انفرادی سکور بھی تھا ، اس سے قبل موجودہ آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ نے 2008۔09ءمیں 85رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

حق کی جیت امریکہ کی ہار۔۔۔ٹر مپ بری طرح رسوا

نیو یا رک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 193 ممبران ممالک نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکا کے متنازع فیصلے پر ووٹ ڈالے۔ترکی اور یمن کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 128 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 9 ممالک نے اس کی مخالفت کی اور 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

شہبازشریف وزیر اعظم مگر پنجا ب کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایسا نا م سامنے آگیا کہ جان کر آپ بھی چونک جا ئینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہبازشریف کو اگلا وزیر اعظم نامزد کئے جانے کے بعد اب ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔پنجاب کو مسلم لیگ( ن) لیگ کی سیاست کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور طویل عرصہ تک خود میاں نواز شریف کی پنجاب کی سیاست پر گرفت رہی ہے۔ لہذا سمجھا جا رہا ہے کہ اس وقت پارٹی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام اب وزارت اعلیٰکے طور پر لیا جا رہا ہے اور انہوں نے پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی شروع کر رکھی ہیں۔

اور اب تک کی سب سے بڑی خبر نواز شریف کیلئے صدر مملکت کا عہدہ تیار

لاہور (سیاسی رپورٹر) معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 2018ءکے انتخابات کے بعد میاں نواز شریف کو ملک کا صدر بنوانے کیلئے قانونی مشورے شروع کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاتی عمرہ میں ہونے والی ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی یہ مسئلہ زیربحث آیا۔ ان ذرائع کا دعویٰ کہ ن لیگ اداروںکے خلاف کوئی مو¿ثر مہم چلانے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ انتخابی مہم پر دے گی۔ تاکہ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں پارٹی اپنے قریبی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔ قانونی ماہرین سے یہ مشورہ بھی کیا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں نواز شریف کو صدر بنانے کے راستے میں رکاوٹوں کو کس طرح دور کیا جائے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ صدر کے انتخاب کیلئے آئین اور قانون میں دی گئی شرائط میں بھی ردوبدل کیاجائے گا جن کے مطابق صدر کا انتخاب لڑنے والوں پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق نہیں ہو گا اور یہ شرط بھی عائد نہیں ہوتی کہ وہ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کا اہل ہو۔ واضح رہے کہ 2018ءکے انتخابات کے نتیجے میں حکومت کے قیام کے تقریباً ایک ماہ نئے صدر کاانتخاب ہو گا۔ موجودہ صدر ممنون حسین نے 2 ستمبر 2013ءکو یہ عہدہ سنبھالا تھا جو پانچ سال کیلئے ہے لہٰذا اپنا صدر اگلے سال ستمبر میں منتخب ہو جائے گا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ن لیگ کی زیادہ توجہ اس جانب ہو گی کہ شہباز شریف کو وزیراعظم اور نواز شریف کو ملک کا صدر بنوایا جائے۔

پاکستانی خزانوں کی کنجیاں کس کے پا س رہینگی ،اسحاق ڈار کے جانشینٰ کا نا م فائنل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت نے پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کئی ہفتوں سے بیرون ملک مقیم ہیں جہاں سے انہوں نے وزیراعظم کو چھٹی کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔اسحاق ڈار کے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان تاحال کسی کو نہیں سونپا گیا اور اس حوالے سے امور وزیراعظم چلارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے جن کی تقرری کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ رانا افضل کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رانا افضل منگل 26 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بیگم کلثوم نواز آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں تہلکہ خیز اقدا م کیلئے تیار،آمد کے شیڈول بارے اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120 سے منتخب ہونے والی بیگم کلثوم نواز آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی کے 51 ویں سیشن کے دوران اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔یک رپورٹ کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں کیموتھراپی کے تین مراحل سے گزرنے والی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی حالت بہتر ہے۔انہیں کیموتھراپی کے 6 سے 8 مراحل سے گزرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، تاہم بتایا گیا ہے کہ ضرورت محسوس ہونے پر انہیں صرف ایک مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دیں گے، مریم نواز ان کی آمد کے شیڈول کا اعلان کریں گی۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کا عمل 90 روز میں مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کا عمل 90 روز میں مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی خلاءکے باعث ملک میں گورننس کا نظام تتر بتر ہے اور آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا پابند ہے، لہذا الیکشن کمیشن کو پورا عمل 90 روز (3 ماہ) میں مکمل کرنا چاہیے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف مختلف حیلے بہانوں سے انتخابی عمل میں تاخیر بالکل گوارا نہیں کرے گی۔

سابق وزیر اعظم کی دوسری بیوی منظر عا م پر آگئی ، شرمناک انکشافات،جیالوں میں کھلبلی

ملتان (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم میرے ساتھ رہیں یا پھر 50کروڑ روپے ادا کریں، خاتون نے فیملی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا۔ جس پر فیملی کورٹ نے 20 سال بعد شادی کادعویٰ کرنے والی پیپلز پارٹی کی جیالی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کردیا۔درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ یا تو گیلانی صاحب میرے ساتھ رہیں یا پھر 50 کروڑ روپیہ ادا کریں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے اور اس کا یوسف رضا گیلانی سے شادی کا دعویٰ بھی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

نواز شریف کے بطور وزیراعظم قومی اسمبلی سے 5 اپریل 2016 اور 16 مئی 2016 کا خطاب ،پھر پھنس گئے

لاہور(ویب ڈیسک)ڈی جی نیب لاہور آفس کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن کو خط لکھا گیا ہے۔ یہ خط ایون فیلڈ پراپرٹیز لندن سے متعلق نوازشریف، مریم نواز ، حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تحقیقات کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیب لاہور نے ان الزامات کے تحت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے۔ خط میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بطور وزیراعظم قومی اسمبلی سے 5 اپریل 2016 اور 16 مئی 2016 کے خطاب کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، اس کے علاوہ حسین نواز اور مریم نواز کے ٹی وی چینلز کو دیے گئے انٹرویوز کی مصدقہ کاپی بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔