فٹنس کیمپ کےلئے 18ممکنہ پلیئرزکااعلان کردیاگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل فٹنس کیمپ کے لیے 18 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل فٹنس کیمپ کیلئے 18 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے جس میں عامر یامین، احمد شہزاد، صہیب مقصود اور عمرامین بھی شامل ہیں جب کہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا۔ہفتہ سے شروع ہونے والے فٹنس کیمپ میں سرفراز احمد، فخرزمان،امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، فہیم اشرف،عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، عامر یامین،عمر امین، صہیب مقصود، احمد شہزاد،محمد نواز کو مدعو کیا گیا ہے، محمد حفیظ اور اظہر علی قائد اعظم ٹرافی فائنل کھیلنے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے جب کہ شاداب خان اس وقت آسٹریلوی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔

سنی لیون کا انوکھا احتجاج‘ متعدد تصاویر جاری کر دیں

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اس سال کے آخر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے اہم ترین شہر بنگلورمیں پرفارم کرنے والی تھیں۔تاہم انتہا پسندوں نے ان کو پرفارمنس سے روک دیا ہے ۔ عوام کی جانب سے سنگین دھمکی ملنے کے بعد ریاستی حکومت نے اداکارہ سنی لیون کی شو میں پرفارمنس پر پابندی عائد کردی گئی، تاہم شو کو منسوخ نہیں کیا گیا۔عوام کے احتجاج اور حکومت کی جانب سے اپنی پرفارمنس پر پابندی عائد کیے جانے پر سنی لیون نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکاراں کی مختصر کپڑوں یہاں تک کے صرف بکنی پہنی ہوئی اداکاراں کی منتخب تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیں۔سنی لیون نے اگرچہ ماضی کی ان تمام بولڈ اداکاراں کا اپنے ساتھ موازنہ نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے تصاویر کے انتخاب کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ عوام کو یہی پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ماضی میں ان سے بھی بولڈ یا ان جیسے ہی کردار ادا کرنے والی اداکارائیں رہ چکی ہیں۔

 

قائداعظم ٹرافی فائنل ،حفیظ ،اظہر کا فلاپ شو ۔۔۔

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے واپڈا کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 215 رنز بنا لئے، افتخار احمد 71 اور یاسرشاہ 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، وہاب ریاض نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے پانچ روزہ فائنل میچ کے پہلے روز ایس این جی پی ایل نے واپڈا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لئے، ایس این جی پی ایل کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 16 کے سکور پر اسے کپتان محمد حفیظ کا نقصان اٹھانا پڑا جو 12 رنز بنا کر وقاص مقصود کی گیند پر بولڈ ہوئے، 22 کے سکور پر اظہر علی 9 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند کا نشانہ بنے، خرم شہزاد اور اسد شفیق نے مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 80 کے مجموعی سکور پر شفیق 23 رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، خرم شہزاد 29 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس موقع پر افتخار احمد نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 89 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 183 تک پہنچا کر اسے مکمل تباہی سے بچا لیا۔ یہاں پر وہاب ریاض نے رضوان کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ ڈالی، انہوں نے 42 رنز بنائے، عمران خالد 4 رنز بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد افتخار احمد اور یاسرشاہ نے مزید نقصان نہ ہونے دیا، افتخار احمد 71 اور یاسرشاہ 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، وہاب ریاض نے 3 جبکہ محمد آصف، وقاص مقصود اور زاہد منصور نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ہماری فورسز افغانستان میں رہیں گی، دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا،امریکی نائب صدر کی کھلی دھمکی

کابل (ویب ڈیسک)امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا، لیکن امریکا کی شراکت داری سے اسلام آباد کو بہت کچھ حاصل ہوگا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیک پینس گذشتہ رات افغانستان کے غیر اعلانیہ دورہ پر بگرام ایئربیس پہنچے، جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر کابل گئے اور صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔مائیک پینس نے افغان رہنماو¿ں کو بتایا کہ ان کی یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ‘امریکا یہاں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے’۔اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان کی امریکا کے ساتھ شراکت داری میں بہت سی قربانیاں بھی شامل ہیں۔امریکی نائب صدر مائیک پینس نے افغان صدر سے ملاقات کے حوالے سے میڈیا کو بتایا، ‘یقین ہےکہ ہم افغانستان میں فتح سے زیادہ قریب ہوگئے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو درپیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فورسز افغانستان میں رہیں گی۔مائیک پینس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا لب ولہجہ اپنایا اور کہا کہ ‘دہشت گردوں کو پناہ دینےکے دن ختم ہوگئے، پاکستان کو امریکا کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہوگا، لیکن دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھونا پڑے گا’۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم شدید مالی مشکلات سے دوچار

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے عالمی پروفیشنل باکسر محمد وسیم شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے جب کہ ان کے کورین پروموٹر نے بھی مزید مدد کرنے سے معذرت کرلی ہے۔مشکلات سے دوچار پاکستان کے عالمی پروفیشنل باکسر محمد وسیم مزید مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ ان کے کورین پروموٹر نے بھی مزید مدد کرنے سے معذرت کرلی ہے، ان حالات میں محمد وسیم ورلڈ نمبر ون رینکنگ سے محروم ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، اگر مخصوص مدت کے دوران محمد وسیم نے بڑی فائٹ نہ لڑی تو وہ اپنے عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم ہوجائیں گے۔ورلڈ باکسنگ کونسل کی سلور فلائی ویٹ بیلٹ کے حامل محمد وسیم سے یہ اعزاز بھی چھن جانے کا امکان بڑھ گیا ہے، ان کے کورین پروموٹر اینڈی کم کا کہنا ہے کہ اب میں وسیم کا مزید مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

 

ویمنزآل سٹار کرکٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کوجگہ نہ ملی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے سال کی بہترین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ویمنز ٹیموں کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم بھارتی سپنر اکتا بشت واحد کھلاڑی ہیں جو دونوں ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جبکہ پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکی۔ انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ کو ون ڈے اور ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں ہیتھرنائٹ، ٹامی بیوماﺅنٹ ، میگ لیننگ، متھالی راج، ایمی سیٹرتھویٹ ، علیزے پیری، سیرا ٹیلر، ڈین وان نائیکرک، مریزن کیپ، اکتا بشت اور ایلکس ہارٹلے شامل ہیں۔

 

کالی شیروانی ،سفید چوڑی دار پاجامہ ،لال سنہری ساڑھی پہنے گجرہ لگائے انوشکا کی شادی بارے خاص تقریب میں وزیراعظم مودی سمیت کس نے شرکت کی،خبر آگئی

دہلی (ویب ڈیسک)نوبیاہتا جوڑے نے دہلی میں تقریب سجائی جس میں دونوں نے روایتی لباس زیب تن کیا، انوشکا لال اور سنہری ساڑھی پہنے گجرہ لگائے جلوہ گر ہوئیں تو ان کا روپ سب کو خوب بھایا۔ ویرات نے بھی کالی شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے کے ساتھ بھاری کڑھائی والی شال کاندھے پر ڈالے انٹری دی۔شادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کرکٹر گوتم گمبیر، سریش رائنا اور شیکر دھون سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں کوہلی اور انوشکا کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ ویرات اور انوشکا کی شادی کی ایک اور تقریب ممبئی میں 26 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ، دھمکی آمیز کالیں کس کو کیں ،دیکھئے خبر

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سبی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سبی کے شمالی پہاڑوں اور گڈی موگزئی کور تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو اس دوران سبی کے پہاڑوں پر موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران فورسز کی بھر پور جوابی کارورائی میں خفیہ ٹھکانے پر چھپے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد مقامی لوگوں کو دھمکی آمیز کالیں کررہے ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ہنگامی اجلاس ۔۔۔

اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی زیر صدارت آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا۔اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، چیرمین نادرا، سیکرٹری شماریات اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔اجلاس کے دوران 15 جنوری سے انتخابی حلقہ بندیوں پر کام شروع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

طاہر القادری کا پیر سیالوی سے رابطہ ، خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) ڈاکٹر طاہرالقادری اور پیر آف سیال ختم نبوت تحریک اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے مشترکہ مہم لانچ کرسکتے ہیں۔حکومتی ذرائع کو موصول خفیہ اداروں کے تازہ میموز کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ طاہرالقادری اور پیر آف سیال شریف میں ابتدائی رابطہ ہوگیا ہے اور مطالبات کی منظوری کے لیے دونوں مشترکہ تحریک لانچ کرسکتے ہیں۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کے دوران یا اس کے بعد ہوسکتی ہے۔ پیرآف سیال کی ختم نبوت تحریک کا بڑا مطالبہ پنجاب کے وزیرقانون کا استعفیٰ ہے جبکہ ڈاکٹرطاہرالقادری نجفی رپورٹ کی روشنی میں ماڈل ٹاﺅن سانحہ میں ملوث پنجاب حکومت کے بڑوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حکومتی ذرائع نے مزید انکشاف کیاکہ تحریک انصاف کی ہائی کمانڈ نے پارٹی کی سینئرقیادت کو طاہر القادری میں پاور فراہم کرنے اور ان کی ممکنہ تحریک میں شامل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ (ن) لیگ کی طرف سے عدلیہ مخالف تحریک لانچ کرنے کے بعد تحریک انصاف بھی پیر آف سیال شریف اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ جڑ سکتی ہے جس سے پنجاب میں بڑا سیاسی محاذ بن جائیگا۔ پیر آف سیال اور طاہرالقادری سندھ کے بڑے گدی نشینوںاور سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، طاہر القادری کے مسلم لیگ فنکشنل کی قیادت سے رابطے ہوچکے ہیں۔