لاہور (نیٹ نیوز) مکاو میں سالانہ کرسمس میوزیکل لائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اسی سلسلے میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس سالانہ فیسٹیول میں نہ صرف مکاو کے مشہور پارک اور اس کے اطراف میں موجود
لاہور (نیٹ نیوز) مکاو میں سالانہ کرسمس میوزیکل لائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اسی سلسلے میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس سالانہ فیسٹیول میں نہ صرف مکاو کے مشہور پارک اور اس کے اطراف میں موجود
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست ورجینیا کے دیہی علاقے کی پولیس نے ایک خاتون کو پریشان کر دینے والی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق گزشتہ ہفتے چہل قدمی کرتے ہوئے ان کو اپنے ہی وہ پالتو کتوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ چار روز کے بعد جب 22 سالہ ہیتھنی سٹیفنز کی لاش ملی تو پولیس نے ہلاکت کے بارے میں بتانے کے لئے پریس کانفرنس کی۔ جمعہ کو جب پولیس اہلکاروں کو کتے ملے تو ان کے مطابق وہ سمجھے کہ یہ کتے کسی مردہ جانوروں کی لاش کے گرد کھڑے ہیں۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سٹیفنز کی لاش تھی اور پولیس کے مطابق پٹ بل نسل کے یہ کتے اسے کھا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کتوں نے پہلے انہیں زمین پر گرایا‘ جس سے وہ بے ہوش ہوگئیں اور پھر انہی کتوں نے ان پر حملہ کرکے انہیں مار ڈالا۔
فلوریڈا (نیٹ نیوز)پولیس نے تین ماہ کا کرایہ نہ دینے کے جرم میں 94 سالہ ضعیف خاتون کو ان کی سالگرہ کے دن ہتھکڑیاں لگادیں۔تفصیلات کے مطابق ریاست فلوریڈا کی پولیس نے 94سالہ خاتون کو تین ماہ کا کرایہ نہ دینے کے جرم میں حوالات کی سیر کرا دی۔
لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو اپنے گھر میں کرسمس ٹری لگانے پر سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔باکسر عامر خان کے لئے 2017 کافی ہنگامہ خیز سال ثابت ہوا اس سال ان کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے جن کی وجہ سے وہ سارا سال خبروں کی زینت بنے رہے۔ اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے جھگڑے اور صلح کے بعد عامر خان رئیلیٹی شو ’’آئی ایم سیلیبریٹی، گیٹ می آؤٹ آف ہیئر‘‘کا حصہ بنے جہاں وہ برطانوی وزیراعظم سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ۔تاہم نہ ہی ابھی سال ختم ہوا ہے اور نہ ہی عامر خان کی پریشانیاں۔عامر خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جو ان کی جانب سے پوسٹ اور شیئر کی جانے والی ہر خبر پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق باکسر عامر خان نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے اپنے گھر میں کرسمس ٹری لگایا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرکے لکھا ’’جب سب سورہے ہیں ڈیڈی نے کرسمس ٹری لگایا جسے دیکھ کر لامائیساہ (عامر خان کی بیٹی) بہت خوش ہوگی ‘‘۔
یو گنڈا (ویب ڈیسک)انڈین کرکٹ لیگ اور ابوظبی کی ماسٹرز لیگ کے بعد یوگنڈا میں ہونے والی ایفرو ٹی ٹوئنٹی لیگ کا بھی دھڑن تختہ ہوگیا، اسپانسرز ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کربھاگ گئے جس کی وجہ سے پاکستان کے کئی کھلاڑی یو گنڈا کے شہرکمپالا میں پھنس گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دنیا بھر کی لیگز میں اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیتا ہے اور کھلاڑی بغیر کسی تصدیق کے غیر ملکی لیگز میں شرکت کے معاہدے کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کیس کے دفاع میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اب یوگنڈا میں پاکستانی کھلاڑی بے یار و مدد گار پڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ر±ل کر رہ گئے ہیں، ان کے پاس پیسے ختم ہوچکے ہیں اور واپسی کے لئے ٹکٹ بھی نہیں ہے۔منتظمین نے اچانک حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے لیگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کھلاڑی پریشانی کی پاکستان کے کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز تیسرے درجے کے تھے جن کی تعداد22 بتائی جاتی ہے۔متاثرہ پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جو معاوضہ طے ہوا تھا اس میں سے ایک پیسے کی بھی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔سابق کپتان عامر سہیل کمنٹیٹر کی حیثیت سے کمپالا گئے تھے وہ کھلاڑیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے اپنے اثر و رسوخ استعمال کررہے ہیں۔پاکستان کے جو کھلاڑی یوگنڈا میں پھنسے ہوئے ہیں ان میں اسٹار کرکٹر سعید اجمل، ٹیسٹ کرکٹرعمران خان جونیئر،یاسر حمید اور انٹرنیشنل کرکٹر مختار احمد بھی شامل ہیں۔حالت میں واپسی کے منتظر ہیں۔
لاہور (نیوزایجنسیاں) مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے ٹی 10 لیگ کی کامیابی سے متاثر ہو کر 10 اوورز پر مشتمل ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ متعارف کرانے کی تجویز دی تو صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا۔ایک صارف کپل چوہان نے گوگل سرچ کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا ”کسی اور کی ٹویٹ کیسے ڈیلیٹ کی جاتی ہے“افتخار الدین نے لکھا ”برائے مہربانی ٹی 20 فارمیٹ کا حسن تباہ نہ کریں۔ ٹی 10 کرکٹ نہیں ہے اور ہمیں اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے“ مسرور ہمدانی نے لکھا ”آپ کو سو جانا چاہئے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ بہت دیر سے جاگ رہے ہیں“ توصیف کا کہنا تھا ”ٹیسٹ کرکٹ کی اپنی خوبصورتی ہے، کسی بھی قسم کی تبدیلی اس کی چمک ختم کر دے گی۔ ایشز یا کوئی بھی بین الاقوامی ٹیسٹ میچ دیکھیں، یہ بہت زبردست ہیں۔
لاہور (نیوزایجنسیاں) پاکستا ن کے لیگ سپنر شاداب خان ان چند نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھائی۔ 18 سالہ نوجوان کرکٹر ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں اور بگ بیش لیگ(بی بی ایل) میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔پاکستانی تو شاداب خان سے پیار کرتے ہی ہیں مگر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکالم بھی ان کے گرویدہ نظر آئے اور ایک انٹرویو کے دوران شاداب کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان کرکٹر کی برسبین ہیٹ میں شمولیت پر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی کپتانی کرنےوالے برینڈن میکالم نے کہا کہ ”میں شاداب خان کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ میں کیریبین لیگ میں اس کیساتھ کھیلا ہوں اور دنیا بھر کی مختلف لیگز اور بین الاقوامی میچوں کے اس کے کیرئیر کو فالو کیا ہے۔ وہ ابھی ایک نوجوان کرکٹر ہے لیکن اس نے دنیائے کرکٹ پر بہت اثر ڈالا ہے۔“میکالم کا مزید کہانا تھا کہ ”شاداب خان کئی صلاحیتوں کا حامل کھلاڑی ہے، وہ فیلڈ میں پھرتیلا ہے اور خوب بلے بازی بھی کرتا ہے۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی کی توجہ ٹی 20اور ٹی 10کی جانب ہے پی ایس ایل کا آئیڈیا میرا تھاپی سی بی کو بھارت سے قانونی کیس میں کچھ بھی نہیں ملنے والا بھارت نے نجم سیٹھی کو بگ تھری کے بدلے لالی پوپ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کا معیار نیچے آیا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہئے۔جہاں پاکستان کا مفادہوگا ہماری دعائیں ساتھ ہوں گی کسی کی ذاتی شخصیت کے لئے نہیں ۔کرکٹ بورڈ اس وقت ایک مست ہاتھی کی طرح چل رہا ہے ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف ان کی توجہ ہی نہیں بس پیسے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں حالانکہ پیسہ تو خود کرکٹ کے پیچھے آئے گا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں ضلع کی سطح پر پہلے چالیس ہزار دیے جاتے تھے اب اس کو انہوں نے بیس ہزار کر دیا ہے اب جو افورڈ نہیں کر سکتے وہ نہیں آئیں گے جس سے پاکستان کا ٹیلنٹ ضائع ہوگا کرکٹ بورڈ کا تو کام کی ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے جب تک میرٹ پر سلیکشن نہیں ہوگی اچھا ٹیلنٹ اوپر نہ آنے سے کرکٹ کی تباہی ہو گی۔ذکاءاشرف نے بتایا کہ جب ٹیم نے انٹرنیشنل ٹور پر جانا ہوتا ہے تو یہ کیمپ لگا کر تیاری نہیں کرتے لڑکوں کو جہاز میں بٹھایا اور باہر بھیج دیا جاتا ہے تیاری نہیں کی جاتی۔
لاہور(آئی این پی) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہاکی کھیلنا شروع کردی۔ مصباح الحق کی اپنے بیٹے فہام الحق کیساتھ ہاکی کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پرتھ(آئی این پی) ایشز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد کینگروز قائد سٹیو اسمتھ نے گوروں کو کلین سویپ کرنے کے سپنے آنکھوں میں سجالئے کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ایشز جیتنا ان کی زندگی کا یاد گار لمحہ ہے۔
Error 403: The request cannot be completed because you have exceeded your quota..
Domain code: youtube.quota
Reason code: quotaExceeded