بھارت کی لنکاکوپہلے ٹی20میں93رنزسے مات

کٹک(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے سری لنکا کو باآسانی93 رنزسے ہراکر3میچز کی ٹی20 سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔کٹک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان تشاراپریرانے ٹاس جیت کربھارت کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی،بھارتی ٹیم نے 3وکٹوں پر180 رنزکامجموعہ بورڈپرسجایا۔کوشال راہول نے61رنزکی اننگز کھیلی۔جواب میں سری لنکن ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اورپوری ٹیم 16اوورز میں 87رنز پر پویلین لوٹ گئی۔چاہل نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

ہاکی ٹیم کےلئے ابھی کوئی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا،شہباز

کراچی(نیوزایجنسیاں)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد انہیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ سے رابطوں کی خبریں زیرگردش ہیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہبازاحمد کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کے لیے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا جب کہ جرمن کوچ کرسچین بلانگ سے بھی کوچنگ کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔

 

بنگلہ دیشی پیسرتسکین احمد نیشنل لیگ کیلئے تیار

ڈھاکہ(بی این پی )بنگلہ دیشی فاسٹ باو¿لر تسکین احمد نے چھ سال بعد نیشنل لیگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ آخری مرتبہ دوہزار گیارہ میں مذکورہ ایونٹ کے دوران ایکشن میں نظر آئے تھے تاہم وہ اس مرتبہ این سی ایل کے آخری راو¿نڈ میں ڈھاکہ میٹرو کی نمائندگی کرینگے۔

 

گیل کی نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

کرائسٹ چرچ(آئی این پی) کرس گیل کی بیماری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، گیل نے کیویز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 22 رنز بنائے تھے لیکن انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی۔

 

آسٹریلین فاسٹ باﺅلرمچل سٹارک سنجیدہ نوعیت کی انجری سے بچ گئے

میلبورن(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک خوش قسمتی سے سنجیدہ نوعیت کی انجری سے محفوظ رہے، انگلینڈ کے خلاف شیڈول چوتھے ایشز ٹیسٹ میں شرکت تاحال مشکوک ہے، جیکسن برڈ کو ریزرو باﺅلر کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا۔

 

کرکٹ کے بعد سابق کپتان مصباح ہاکی کھیلنے لگے

لاہور(آئی این پی) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہاکی کھیلنا شروع کردی۔ مصباح الحق کی اپنے بیٹے فہام الحق کیساتھ ہاکی کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان 33 سا ل کی ہو گئیں، آدھی رات کوکیک کس کے ساتھ کاٹا،تفصیلات آگئیں

اسلا م آ باد (ویب ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے آدھی رات کو اپنے صاحبزادے اذلان کے ساتھ کیک کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک ہزاروں لائیکس بھی مل چکے ہیں۔

اگلے وزیراعظم نواز شریف نہیں بلکہ ایسی شخصیت کا نا م فائنل ہو گیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے اور ان کی انتخابی مہم اور تحریک ساتھ ساتھ چلے گی۔رائیونڈ جاتی امرا میں منعقدہ ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تحریک عدل، سویلین بالادستی اور مضبوط جمہوریت ا?ئندہ انتخابات میں ہمارے بنیادی اصول اور نعرے ہوں گے، امید ہے کہ قوم ان کو پذیرائی بخشے گی۔ اجلا س میں سینیٹر پرویز رشید، عرفان صدیقی، دانیال عزیز اور ابصار عالم بھی موجود تھے۔نواز شریف نے کہا کہ عدل و انصاف جمہوری معاشروں کے لیے ناگزیر ہوتا ہے، جب انصاف کے پیمانے پسند و ناپسند پر الگ الگ ہو جائیں تو پھر معاشروں میں استحکام نہیں آتا ہے۔ان کا کہنا تھا، ‘مجھے محض اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دے کر گھر بھجوا دیا گیا جبکہ عمران خان کے حوالے سے بہت کچھ ہونے کے باوجود انہیں اہل قرار دیدیا گیا، میں دونوں مقدمات کے فیصلوں کے تضادات سے قوم کو آگاہ کروں گا’۔نواز شریف نے کہا کہ 70سالہ خرابیاں دور کرنے کے لیے کسی کو تو کھڑا ہونا پڑے گا، ‘میں کھڑا ہوں اور ہر طرح کی صعوبتیں برداشت کرنے کو تیار ہوں، یقین کریں ثابت قدم رہوں گا، ہمارا عوامی اور سیاسی مقدمہ بہت مضبوط ہے اور عوام کھرے کھوٹے اور سچ جھوٹ کی پہچان اور ادراک رکھتے ہیں’۔

یا اﷲ خیر۔۔۔پاکستان میں حملوں کا خطرہ ، خوفناک منصوبہ سامنے آگیا

شیخوپورہ (نیااخبار رپورٹ) حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک دہشت گرد گروہ کی جانب سے 3خودکش بمبار پاکستان میں بھیجنے سے متعلق مراسلہ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حکومتی مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ کے کمانڈر صبغت اللہ نے 3خودکش بمبار دہشت گردی کیلئے بھیجے ہیں جن کا تعلق سوات سے ہے اور عمریں 20اور 25سال کے درمیان ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ کسی بڑے شہر میں زرعی سنٹر پشاور کی طرز کا دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں۔ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے بعد پہلے ہی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جا چکا ہے جبکہ کرسمس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاہور ( نیا اخبار رپورٹ) لاہور پولیس نے کرسمس کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ ایس ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شہر میں 551 چرچز کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی۔ پولیس کے 10ہزار سے زائد اہلکار اور افسران ڈیوٹی پر امور ہوں گے۔ ایس ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ 123 چرچز کو سکیورٹی کے حوالے سے اے کیٹیگری میں رکھاگیا ہے۔ اسی طرح 18 پارکس اور 128 کرسچین آبادیوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے چرچز کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشنز اور ہنگامی مشقوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بتایاگیا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ حملوں کے نتیجے میں عیسائی برادری پہلے ہی احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے جبکہ حکومت اقلیتوں کو تحفظ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے

شہباز شریف پر مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی وجہ بننے والی چینی کمپنی کا فراڈ بے نقاب،ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کیوں کی گئی،اصل کہانی سامنے آگئی

بیجنگ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی وجہ بننے والی چینی کمپنی جیانگسو یا بائٹ لمیٹڈ کے فراڈ کا ڈراپ سین ہو گیا، کمپنی کو چین میں ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کردیا گیا اور اس کے مالک کو سخت سزائیں سنا دی گئیں۔ایک رپورٹ کے مطابق17 دسمبر کو یابائٹ کمپنی کے مالک نے کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر معافی نامہ شائع کیا، جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ انہوں نے عوام سے فراڈ کیا، جس کے نتیجے میں ملنے والی سزا اور مارکیٹ میں داخلے پر تا حیات پابندی کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔چینی سفارتی مشن کے ڈپٹی چیف مسٹر لیجیان ڑاو¿ نے تصدیق کی کہ چین کے ریگولیٹری ادارے ‘سی ایس آر سی’ نے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے اور یابائٹ کے مالک کا معافی نامہ بھی اصلی ہے۔انہوں نے کہا یہ چینی کمپنی فراڈ میں ملوث رہی ہے۔جس کے متعلق چینی دفتر خارجہ پہلے ہی وضاحت جاری کرچکا ہے۔ چینی ریگولیٹری ادارے سی ایس آر سی نے 15 دسمبر2017ءکو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے یابائٹ کو 6 لاکھ یوان اور اس کے مالک کو 3 لاکھ یوان جرمانہ کیا ہے، جبکہ چینی ریگولیٹری ادارے نے اس کمپنی کے سیکیورٹیز مارکیٹ میں داخلے پر بھی تاحیات پابندی لگا دی ہے۔چینی کمپنی کا فراڈ ا±س وقت سامنے ا?یا جب پاکستانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ شہباز شریف نے چینی کمپنی کے ذریعے کک بیکس کی بڑی رقم چین بھیجی ہے۔تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی اور جھوٹی خبر شائع کرنے والے اداروں کو قانونی نوٹسز بھی بھجوائے۔بعدازاں مبینہ منی لانڈرنگ کا یہ کیس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایف آئی اے کو بھجوایا اور اب نیب نے ملتان میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر رقوم کی مبینہ منتقلی کی تحقیقات کو حتمی نتیجے تک پہنچایا جا سکے۔