پراسیکیوٹرہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی سے محروم۔۔۔ احتساب عدالت سے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز اسحاق ڈار کے خلاف مزید کارروائی پر حکم امتناع دے دیا ہے۔جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو آرڈر کی کاپی ملی ہے؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کوبتایا کہ آرڈر کی کاپی کے لیے درخواست کی ہے مگر ملا نہیں۔

تحریک عدل کے مقابلے میں تحریک قصاص، عوامی تحریک کا منصوبہ سامنے آگیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک نے 31 دسمبرکے بعد دھرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ، حمایتی جماعتوں کے ساتھ ملکر چاروں صوبوں میں دھرنے دیئے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کی جانب سے چاروں صوبوں میں دھرنے دینے پر غور کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی دھرنے دیئے جا سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے عوامی تحریک کے ذرائع کا کہناہے کہ عوامی تحریک،پی ٹی آئی لاہور اور راولپنڈی میں اہم سڑکوں پردھرنے دے سکتی ہیں۔ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ دھرنا دے سکتی ہے،کراچی میں پاکستان عوامی تحریک پی ایس پی کے ساتھ دھرنے دے سکتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اپنی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی جبکہ عوامی تحریک ایم کیو ایم کواپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ،گلگت میں پاکستان عوامی تحریک ایم ڈبلیو ایم کیساتھ دھرنا دے سکتی ہے،آزاد کشمیرمیں پاکستان عوامی تحریک مسلم کانفرنس کے ساتھ دھرنا دے سکتی ہے،شاہراہ ریشم پر پاکستان عوامی تحریک ایم ڈبلیو ایم کیساتھ دھرنا دے سکتی ہے۔

 

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے مارچ کا مہینہ نظر نہیں آرہا۔ نوازشریف جس دن عدلیہ مخالف تحریک شروع کریں گے۔ اسی دن ہم بھی سڑکوں پر آئیں گے اور تحریک قصاص شروع کریں گے۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان سے ملاقات کے بعد یریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکن سڑکوں پر آنے کے لیے سرد کپڑے تیار رکھیں۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا تخت ڈول رہا ہے بہت جلد شریف برادران جیلوں میں ہوں گے۔ سابق وزیراعظم آزادی کشمیر سردار عتیق نے کہا کہ یہ انوکھا واقعہ ہے کہ شریف برادران سرکاری سرپرستی میں سرکار کیخلاف تحریک چلارہے ہیں۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی سربراہی میں ارکان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ، سابق وزراءاور سینئر رہنماﺅں کے 17 رکنی وفد نے طاہر القادری سے ملاقات کی۔

خوفناک حادثہ ۔۔۔11افرا د جا ں بحق

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح خانیوال کے قریب ایم 4 موٹروے پر بس اور ٹرالر میں ٹکر۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والی بس لاہور سے راجن پور جارہی تھی۔ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔ موٹروے ایم 4 ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے آئینی ترمیم، 6 ارب روپے کیسے بانٹے گئے،تہلکہ خیز انکشاف

وزیرآباد (ویب ڈیسک)شیخ رشید کا کہناہے کہ آئین میں ترمیم کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 6 ارب روپے بانٹے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے آئینی ترمیم کی گئی اور آئین میں ترمیم کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 6 ارب روپے بانٹے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک بھائی عدلیہ کونشانہ بنائے اور دوسرا وزارت عظمیٰ کے لیے مہم چلائے، ایسا نہیں ہوگا، نواز شریف اور شہباز شریف کے ڈرامے اب نہیں چلیں گے۔سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں طاہرالقادری کیساتھ مل کر فیصلہ کرنے کا اختیاردیا ہے۔

اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف نہیں بلکہ کون کریگا۔۔۔۔۔خبرپڑھ کر آپ بھی یقین کر لینگے

پنوں عا قل(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے یا بلاول بھٹو، اس حوالے سے فیصلہ نواز شریف نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کریں گے۔پنو عاقل میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیسے فیصلہ کرسکتے ہیں کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا، شہباز شریف، بلاول بھٹو یا عمران خان میں سے کون اگلا وزیراعظم ہوگا اس کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میاں صاحب آج پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا اور دوسرا کہتا ہے کہ مجھے کیوں بلایا جب کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ پارلیمنٹ میں ارکان نہیں ہوتے، میں نے کہا کہ یہ میاں صاحب کی کمزوری ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو تھوڑا وقت اور مل جاتا تو فاٹا والے آج پاکستان کا حصہ ہوتے، ہم تاریخ لکھیں گے اور پیپلز پارٹی ہی فاٹا کو اس کے حقوق دلائے گی۔

ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کا سارا معاملہ کھُل کر سامنے ا ٓگیا۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک)ملتان میٹر و بس میں مبینہ کرپشن کے حقائق کے سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق چین میں ملکی اور غیرملکی سطح پر کام کرنے والی کاروباری فرموں کے نگران ادارے چائنیز ریگولیٹریز کمیشن(CRSC) نے چینی فرم یابیٹ کو جعل سازی اور فراڈ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس پر نو لاکھ آ یم بی کا جرمانہ عائد کیا ہے۔دسمبر2017ءکو چینی کمپنی یابائٹ کے مالک نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر معافی نامہ شائع کیا اور اعتراف کیا اس نے عوام سے فراڈ کیا اور سی ایس آر سی کے سزا اور سکیورٹی مارکیٹ میں اپنے داخلے پر تا حیات پابندی کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔شائع ہونے والی خبر کے مطابق چینی سفارتی مشن کے ڈپٹی چیف مسٹر لیجیان ڑاﺅ نے تصدیق کی کہ سی ایس آر سی نے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے اور یابائٹ کے مالک کا معافی نامہ بھی اصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی واضح کر چکے تھے کہ چینی کمپنی فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اورچینی دفتر خارجہ اس معاملے پر وضاحت جاری کرچکا ہے۔ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہر غیرمصدقہ خبروں کومزیدبگاڑ نے اور پھیلانے میںپیش پیش رہے مگر ہمیشہ ہی رسوائی اور ذلالت اُن کا مقدر بنی ۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف پر ملتان میٹرو میں مبینہ کرپشن میں معاون کمپنی یابیٹ کو بلیک لسٹ کر دینے کی خبر بھی آج مخالفین و ناقدین پر پہاڑ بن کر ٹوٹی ہے ۔چین سے آئی اِس خبرکے باعث نہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب کا سیاسی حلقے میں قدکاٹھ بڑھا ہے بلکہ پاکستان کے وقاربھی بلند ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اللہ تعالی کے حضور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”صبح بخیر! چائنا حکومت کی جانب سے یابیٹ کمپنی ،جو ملتان میٹرو منصوبے کو بدنام میں شامل تھی،کو بلیک لسٹ کردینے سے سچ کی فتح ہوئی ہے جس سے حکومت کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔ چینی کمپنی کا فراڈ ا±س وقت سامنے آیا جب پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور ا±نہوں نے اس چینی کمپنی یابائٹ کے ذریعے کک بیکس کی بڑی رقم چین بھیجی ہے۔جسے سیاسی مخالفین خصوصاً پاکستان تحریک انصاف نے تنقید کا نشانہ بنایا اور حقائق جانے بغیر شہبازشریف کی کردار کُشی میں مصروف رہے ۔ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے نا صرف ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے پُرزور کہا کہ ”ایک ڈھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان“ بلکہ ان میڈیا اداروں کو قانونی نوٹس بھی بھجوائے جنہوں نے یہ غلط رپورٹ دی۔ سی ایس آر سی نے 15دسمبر2017ءکو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے یابائٹ کو 6لاکھ یو ان اور اس کے مالک کو 3لاکھ یوان جرمانہ کیاہے جبکہ چینی ریگولیٹری ادارے نے اس کمپنی کے سیکیورٹیز مارکیٹ میں داخلے پر بھی تاحیات پابندی لگا دی ہے۔ اسی طرح دیگر ملازمین کو بھی اس کیس میں انتظامی سزائیں یا مارکیٹ میں ان کی شراکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ چینی سنٹرل ٹیلی ویڑن( سی سی ٹی وی) اوردیگر چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 2015ءسے 2016ءکے درمیان یا بائٹ نے بالترتیب 58ملین یو ان اور 26ملین یوان کا ریونیو اور منافع ظاہر کیا اورملتان میٹرو بس پراجیکٹ اور دیگر معاہدوں سے ٹرانزکش ظاہر کی جس کا کوئی وجود نہیں تھا۔ سی ایس آر سی کے بیان جو اصل میں چینی زبان میں ہے اور اس نمائندے نے گوگل پر اس کا ترجمہ کیا‘ کے مطابق ”چینی سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن( سی ایس آر سی) نے جیا نگسو یابائٹ سائنس وٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے سمندر پار من گھڑت منصوبے سے تجارتی آمدنی اور تعمیراتی میٹریل کی ملکی و غیر ملکی سطح پر تجارت سے جعلی مالیاتی گوشواروں تک کی تحقیقات کی‘ سی ایس آر سی کو معلوم ہوا کہ یابائٹ نے جھوٹ بولتے ہوئے 580 ملین آر ایم بی ریونیو اور 260ملین منافع پنجاب پاکستان کے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ اور 2015ءسے ستمبر 2016ءکے درمیان دیگر ملکی و بین الاقوامی کاروبار سے ظاہر کیا۔سی ایس آر سی نے یابائٹ کو 6 لاکھ آر ایم بی اور لیوپانگ کو 3 لاکھٓ ر ایم بی جرمانے کا فیصلہ کیا جو کمپنی کا براہ راست انچارج ہے اور یہ سکیورٹیز قوانین کے تحت سب سے زیادہ جرمانہ ہے اور کمپنی کا سکیورٹیز مارکیٹ میں داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔ اسی طرح یابائٹ کے مالک لیو یانگ نے اپنی ویب سائٹ پر معافی نامہ جاری کیا اور کہا ” 15دسمبر 2017ءکو جیانگسو یابائٹ سائنس و ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ‘ کمپنی کے متعلقہ منیجرز اور مجھے سی ایس آ ر سی کا انتظامی جرمانوں کا فیصلہ موصول ہواہے میں کمپنی اور ذاتی حوالے سے سی ایس آر سی کے اس فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور تمام سٹیک ہولڈرز اور کمپنی کے عملے سے معافی کا خواستگارہوں۔ میں اپنی بے ضابطگی کو قبول کرتا ہوں اور پبلک کمپنیوں کی سخت ریگولیشن کیلئے نگران حکام کی مکمل حمایت کرتا ہوں تاکہ کیپٹل مارکیٹ میں مثبت پیشرفت کیلئے مضبوط قانونی ماحول میسر ہو۔ سی ایس آر سی کے بارے میں یہ اصل بیان ویب سائٹ پر موجود ہے۔ شہبازشریف کے کھرا اور سچا ہونے کا ایک بار پھر علم بلند ہوا ہے اور مخالفین خصوصاً تحریک انصاف کو حسب سابق منہ کی کھانی پڑی ہے ۔سیاسی تبصرہ نگاروں کا خیال ہے کہ عمران کی الزام تراشیوں سے مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور شہبازشریف ایک بڑے لیڈر کی حیثیت سے اُبھر رہے ہیں ،اگر آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر برسراقتدار آئی اور تحریک انصاف کے تخت سجانے کے خواب کا دھرن تختہ ہوا تو اُس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے جو دوسروں کیلئے کھودی ہوئی کھائی میں خود ہی گر جاتے ہیں۔

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان 33 سا ل کی ہو گئیں، آدھی رات کوکیک کس کے ساتھ کاٹا،تفصیلات آگئیں

اسلا م آ باد (ویب ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے آدھی رات کو اپنے صاحبزادے اذلان کے ساتھ کیک کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک ہزاروں لائیکس بھی مل چکے ہیں۔

گوجرانوالہ کے بعد لاہور۔۔۔حکمران حواس باختہ،پیر سیالوی نے بڑا اعلان کر دیا

ڈیرہ غازی خان (نیااخبار رپورٹ) پیر آف سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزراءجو کہ قادیانیوں کی تمام تقریبات‘ پروگراموں میں شریک ہو کر قادیانیوں کو مسلمان کہہ کر پاکستان کے آئین اور قانون کی نہ صرف خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے باعث ہیں‘ ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والے تمام کردارجب تک بے نقاب نہیں کئے جاتے اور ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ حکمران انتشار کے خواہشمند ہیں۔ چند روز انتظار کریں‘ حکومت کو لگ پتہ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیر حمیدالدین سیالوی نے تونسہ شریف میں پیر خواجہ عطاءاللہ تونسوی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔ پیر آف سیال شریف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ایک شخص کیلئے پورے ملک کو داﺅ پر لگا دیا۔ گوجرانوالہ کا جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہو گا۔ شہبازشریف اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔ حکمران جماعت کے دو ارکان قومی اسمبلی سے ایک روز میں ملاقات ہو گی جنہوں نے ختم نبوت پر اپنی سیٹ کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر صدر مشائخ عظام پاکستان و سابق وفاقی وزیر پیر خواجہ عطاءاللہ تونسوی کا کہنا تھا کہ کلمہ کے نام پر بننے والی ریاست میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کا سوچنے والے حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ حکمران ختم نبوت کے مسئلے پر سیاست نہ کریں۔ ختم نبوت کے قانون میں چھیڑچھاڑ کرنے والے تمام لوگ نہ صرف ریاست کے دشمن اور مخالف ہیں بلکہ ان لوگوں نے اپنی قبر و حشر بھی خراب کر دی۔ گوجرانوالہ جلسے کے بعد لاہور جلسے میں شرکت کروں گا جس کے بعد آگے کا لائحہ عمل دیں گے۔

گورنمٹ گرلز کالجز سے طالبات اغوا۔۔۔ شہریوں میں خوف و ہراس

گجرات (نیا اخبار رپورٹ) گجرات کے سرکاری کالج کی ایک اور طالبہ میبنہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہے، جس کے بعد ایک ماہ میں لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کی تعداد چھ ہوگئی ہیں۔گجرات میں واقع گورنمنٹ سرسید گرلزکالج کی طلبہ جو کہ پھلروان کی رہائشی بتائی جاتی ہے، دو روز قبل کالج آتے ہوئے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک ماہ کے دوران طالبہ کی مبینہ گمشدگی کا یہ چھٹا واقعہ ہے، اس سے قبل اسی کالج کی نرجیس،اقرا،ستارہ،نورین، رضیہ اورگلشن زمان نامی طالبات مبینہ طور پر لاپتہ ہوچکی ہیں۔واقعے پر گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے طالبات کی بازیابی کی کوششیں شروع کردیں ہیں ۔

جلد گرفتاریاں۔۔۔۔؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی این آر او نہیں ہو رہا، کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ نئے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ چیف جسٹس پر توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف ایکشن کیلئے دباﺅ، جلد گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر این آر کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں کرپشن کے مزید بڑے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔ وکلاءبرادری اور بار کونسلز کی جانب سے چیف جسٹس اور ججز صاحبان پر سخت دباﺅ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف، وزراءسمیت تمام افراد جو توہین عدالت کر رہے ہیں کہ قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اطلاع ہے کہ اس حوالے سے جلد گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی عدالت زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گی۔