
Yearly Archives: 2017


ویرات کوہلی،انوشکا شرما نے نئی دہلی میں ہونے والے استقبالیے کے لیے کس اہم ترین شخصیت کو مدعو کرلیا ،تقریب کب ہو گی،خبر آگئی
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے نئی دہلی میں ہونے والے استقبالیے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کرلیا۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرچکے ہیں اور نوبیاہتا جوڑا اٹلی میں شادی اور ہنی مون کے بعد بھارت بھی واپسی پہنچ چکا ہے۔نئی شادی شدہ جوڑی بھارت میں اپنی شادی کے استقبالیے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور بھارت میں وہ 2 استقبالیوں کی میزبانی کریں گے۔دہلی میں ہونے والا استقبالیہ 21 دسمبر جب کہ ممبئی میں 26 دسمبر کو استقبالیہ ہوگا جس میں کرکٹ اور فلمی دنیا کے ستارے شریک ہوں گے۔

شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، شیخ رشید
گجرانوالہ(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں شہباز شریف کی پوزیشن الگ ہوتی ہے اور لاہور میں الگ درحقیقت وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 برسوں میں 40 ارب جب کہ موجودہ حکومت نے 4 سالوں میں 35 ارب ڈالر قرضہ لے لیا۔ حدیبیہ کیس کرپشن کی ماں ہے، حدیبیہ کیس سننے والے قابل احترام ججز اپنے فیصلے کی کاپی دیں، ہم حدیبیہ اور ایل این جی کیسز میں نظرثانی اپیل دائرکریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نواز شریف کا وزیر بھی رہا ہوں مگر ہمیشہ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، آج کل نواز شریف کے ارد گرد مالشیوں نے ڈیرے لگا رکھے ہیں، نواز شریف عدلیہ مخالف تحریک کا اعلان کریں ہم ان کے سامنے کھڑے ہوں گے، ایک بھائی عدلیہ کے قصیدے پڑھ رہا ہے جب کہ دوسرا اس کے خلاف باتیں کرتا ہے، ایک بھائی نااہلی کی مہم چلا رہا ہے اور دوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے ایسا نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ سے پہلے کک مارچ ہوگا، شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، اسلام آباد میں ان کی پوزیشن اور جب کہ لاہور میں اور ہوتی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان نے سیکرٹ فنڈ بناکر الیکشن کے پیسے بانٹنا شروع کردیے ہیں اگر پیسوں کے بارے میں بتا دوں تو نیا باب کھل جائے گا تاہم آئندہ الیکشن میں دھاندلی ہر گز نہیں ہوگی جب کہ شہباز شریف سے ابھی ماڈل ٹاو¿ن کیس کا حساب لینا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے میں کیپٹن (ر) صفدر کی رقم خرچ ہوئی، حکومت دھرنے کے شہداء کے ورثاءکو 25، 25 لاکھ روپے امداد دے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری جمائما سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، پاکستان میں بے نظیر بھٹو نے آصف زرداری جب کہ جمائما نے عمران خان کو عروج پر پہنچایا۔

خانیوال کے قریب ایم 4 موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر ، 11 افراد جاں بحق، 28 زخمی
خانیوال (ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال کے قریب ایم 4 موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس لاہور سے راجن پور جارہی تھی کہ ایم 4 موٹروے کے قریب دھند کے باعث ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ کمالیہ، میاں چنوں اور جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔اس حوالے سے ترجمان موٹروے کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بچ گئے ،عدالت نے حق میں فیصلہ سنا دیا
کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے حسابات سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، آئینی درخواست قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے حسابات متعلق دائر کی گئی ۔دوران سماعت جسٹس منیب اخترنے کہا کہ درخواست غیر ضروری اور عدالتی وقت کا ضائع ہے،درخواست گزار درخواست میں بیان کردہ حقائق پیش نہیں کر سکے، عدالت نے درخواست مسترد کردی۔درخواست گزار نے کہا کہ قرض اتارو ملک سنوارو مہم کی بائیس ہزار آٹھ سو کھرب کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔درخواست کے مطابق یہ رقم چترال کے تاجرعبداللہ کی نشاندہی پر ہیروں کی نیلامی کے ذریعے حاصل کی گئی ،ہیروں کی نیلامی سے حاصل شدہ بائیس ہزار آٹھ سو کھرب قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔دائر درخواست میں کہا گیاکہ نواز شریف نے یلوکیب اسکیم میں کرپشن کے ذریعے اربوں روپے کی خرد برد کی،1998 میں قرض اتارو ملک سنوارو مہم میں لوگوں نے اپنے اثاثے اور زیورات حکومت کو دیئے،چترال کے تاجر نے نواز شریف کو چترال میں بائیس ہزارآٹھ سو کھرب مالیت کے ہیروں کی نشاندہی کی، اس ضمن میں نواز شریف کے گھر پر اجلاس ہوا۔درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے داماد کیپٹن صفدر کو مقامی تاجر کے ہمراہ چترال بھیجا،چترال سے ہیروں کے چھ صندوق لاہورلائے گئے، ہیروں کی نیلامی کی کارروائی نواز شریف کے گھر لاہور ماڈل ٹاون میں ہوئی۔درخواست میں مزیدکہا گیاکہ ہیروں کی نیلامی میں 35 ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا، سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے بائیس ہزار آٹھ سو کھرب کی نیلامی پر ہیرے حاصل کئے، ہیروں کی نشاندہی کرنے پر نواز شریف نے مقامی تاجر 33فیصد حصہ دینے کا وعدہ کیاتھا ، نواز شریف نے ہیروں سے حاصل رقم سے اندرون و بیرون ملک رشتے داروں کے نام پر جائیدادیں بنائیں، کھربوں روپے کے ہیرے دینے والا تاجر آج بھی کسمپرسی اور مفلسی کی زندگی گزار رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ چترال سے ہیرے لانے والوں میں پی اے ایف کا فوجی افسر کرمانی ودیگر شامل تھے، بعد میں فوجی افسر سمیت دیگر جہاز حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر انٹر پول،ڈی جی ایف آئی اے،سابق وزیر اعظم نواز شریف فریق نامزدہیں جبکہ سابق صدر پرویز مشرف ،سابق صدر آصف علی زرداری ،ڈی جی پی اے ایف اور نیب حکام کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی کی باری ،اہم خاتون رہنما ءکیخلاف تحقیقات
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) معلوم ہوا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) پنجاب نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین فرزانہ راجہ کے خلاف اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور ذاتی آمدن سے زیادہ مالیت کے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ان کی ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ طور پر املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ رپورٹ نیب آر ڈیننس 1999ءکی دفعہ 23 کے تحت طلب کی گئی ہے اور اس ضمن میں انکوائری کے دوران شیخوپورہ میں بھی لاکھوں روپے مالیت کی زمینوں کی فروخت کے الزامات سامنے آئے تھے جس پر نیب نے فرزانہ راجہ اور دیگر افراد کے خلاف انکوائری کے سلسلہ میں یہ رپورٹ طلب کی ہے۔

عمران خان کس کیس میں پھنس سکتے ہیں ؟؟ اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے خود نیب کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی حدیبیہ کیس نہ کھولنے کے فیصلے پر حیرانگی ہوئی۔ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے کیس میں فرق ہے۔ نواز شریف نے ایک کاغذ بھی پیش نہیں کیا۔ جہانگیر ترین نے مکمل منی ٹریل دی تھی۔ عمران خان نے بھی منی ٹریل دی۔ نواز شریف ملکیت کا ثبوت بھی دیتے تو بات بن سکتی۔ بند گلی میں پھنسے نواز شریف اور مریم نواز دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں۔ وکلاءتحریک کے مثبت اثرات بہت ہیں۔ مگر منتشر وکلاءاور متکبر ججز کے 2منفی اثرات بھی ہوئے جہانگیر ترین کے اپیل میں بچنے کے امکانات عمران خان پھنس سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعتزاز نے کہا کہ ججز نے فیصلے میرٹ پر کرنے ہوتے ہیں ۔ نیب 20بار بھی تفتیش کرنا چاہے تو اسے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے منی ٹریل دی انہیں بھی گھر بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی نواز شریف نے منی ٹریل نہیں دی۔ ایک کاغذ بھی پیش نہیں کیا تھا۔ نواز شریف کے پاس بچت کا کوئی راستہ نہیں یہ دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں۔ جہانگیر ترین کا کیس نواز شریف سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس بھی مختلف ہے۔ عمران خان نے بھی منی ٹریل دکھائی کہ جمائما کے ذریعے پیسے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے62اور63میں ترمیم کی تجویز دی تھی مگر نواز شریف نہیں مانے تھے۔ اب بھی ترمیم ہو تو کوئی حرج نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن ٹھوس ہو گی۔ عمران خان کے کیس میں ریویو کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ مگر وہ پھنس بھی سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقامہ منی لانڈرنگ سے زیادہ سخت کیس ہے کیا کوئی یہ سوچ سکتا ہے کہ برطانیہ کا وزریاعظم یا امریکی صدر پاکستان یا سعودی عرب میں کسی کمپنی کا ملازم ہے۔ یہ بڑا جرم اور آرٹیکل 6کا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریف برادران سے بہت نرمی برتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے گالم گلوچ بریگیڈ میں وکلاءشامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ آرمی چیف کو فوج آئی بی کو پولیس ، چیف جسٹس کو عدلیہ کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صدر رہے۔ انہیں پارٹی سے بالکل لا تعلق نہیں رکھا جا سکتا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات۔۔۔ بڑا بریک تھرو ۔۔۔؟
لاہو ر (ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی آج اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے جہاں ایئرپورٹ سے وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں فاٹا اصلاحات بل پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات کے دوران جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فاٹا انضمام سے متعلق تحفظات دور کرنے پر بھی بات ہوگی۔

آرمی چیف سے سخت سوالا ت پر نواز شریف نے کس کس کو شاباش دی؟؟ دیکھئے خبر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی زمینیں آصف زرداری کا پانامہ ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سندھ میں ان تمام عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا جن میں زمینوں کا ریکارڈ تھا۔ اعلیٰ عدلیہ کو بتاتا ہوں کہ یہ سب اصل ریکارڈ 2 جگہوں پر موجود ہے۔ امریکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے پیچھے ہے، ملک کو معاشی طور پر اسی باعث اس حال تک پہنچایا گیا۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 سنیٹرز نے بتایا کہ آرمی چیف نے سینٹ میں کہا کہ جب خلا آتا ہے تو اسے پر کیا جاتا ہے۔ نوازشریف نے 3 سال تک وزارت خارجہ کا عہدہ اپنے پاس رکھا جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا۔ وزیر خارجہ تو ایسا ہونا چاہئے جو ہفتے میں تین چار دن باہر گزار دے اور تمام ممالک سے تعلقات کو بہتر بنائے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ خدارا بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کو ذلیل نہ کریں اس سے قوم کی بدنامی ہوتی ہے۔ آرمی چیف کا اشارہ ان سیاسی لیڈروں کی جانب تھا جو دبئی، لندن میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نوازشریف نے پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو خاص طور پر آرمی چیف سے سخت سوال کرنے پر شاباش دی۔ پرویز رشید نے جنرل باجوہ سے کہا کہ مذہبی گروپ کو ہمارے گلے نہ ڈالیں بلکہ ان کی ایک کور بنا دیں۔ آرمی چیف نے سینٹ کو بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ ہم وزارت داخلہ کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں۔ ایک بڑے سیاسی رہنما نے کئی سال قبل ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے عوض بڑی رقم مانگی تھی جس پر غیر ملکی اخبارات میں آرٹیکل بھی چھپے تھے۔ چند ماہ قبل ایک اور اہم سیاسی شخصیت نے پھر وہی بات کی جب ان سے پوچھا گیا کہ اتنے قرصے کہاں سے اتاریں گے تو اس شخصیت نے کہا کہ فلاں شخص کا منصوبہ بڑا اچھا تھا اگر اس پر عمل کر لیا جاتا۔

پڑھے لکھے پنجا ب میں 4کروڑ ان پڑھ ،شرخ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب بھر میں خواندگی کی شرح 62 فیصد ہے جس میں پنجاب کی دس کروڑ آبادی میں سے تین کروڑ 80 لاکھ نا خواندہ ہیں۔ میٹرک سے پہلے کی تعلیم تین کروڑ 87 لاکھ افراد نے حاصل کی جبکہ میٹرک پاس افراد کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ ہے۔ روزگار کے قابل افراد کی تعداد چار کروڑ 84 لاکھ ہے جس میں سے چار کروڑ 54 لاکھ افراد روزگار پر ہیں اور 30 لاکھ افراد کو روزگار نہیں مل رہا۔ پنجاب میں ترقی کی شرح ساڑھے پانچ فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے جو مقررہ ہدف کے قریب ترین ہے۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا سرکاری رپورٹ میں بھی اعتراف کر لیا گیا۔ پنجاب کے تمام ٹاپ 10 غریب ترین اضلاع جنوبی پنجاب میں ہی ہیں۔ پنجاب اکنامک رپورٹ 2017ءمیں انکشاف کیا گیا ہے کہ سب سے غریب ضلع راجن پور قرار جبکہ ڈی جی خان، مظفر گڑھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ٹھہرے۔ بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور جھنگ بھی غریب ترین اضلاع تسلیم کئے گئے ہیں۔ لودھراں، وہاڑی اور لیہ بھی ٹاپ ٹین غریب ترین اضلاع میں شامل ہیں۔ وسطی اور بالائی پنجاب کے اضلاع بہتر سہولیات کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ بہتر سہولیات زندگی والے اضلاع میں راولپنڈی سر فہرست جبکہ لاہور، گجرات، چکوال اور جہلم بھی بہتر طر زندگی والے اضلاع میں شامل ہیں اور ان کے ساتھ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاﺅ الدین اور حافظ آباد بھی بہتر اضلاع قرار پائے ہیں۔