ڈیڈ لاک برقرار،قو می اسمبلی سے فاٹا اصلا حات بل منظور نہ ہونے کی وجہ سے اپو زیشن نے بڑا اقدا م کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات کا بل ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آو¿ٹ کردیا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فاٹا اصلاحات بل پر ڈیڈ لاک برقرار ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم، آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان نے بل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات کا بل ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے ا?غاز پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت پھر فاٹا اصلاحات بل ایوان میں نہیں لائی، اس لیے ایوان میں بیٹھنے سے بہتر ہے ہم لابی میں بیٹھیں‘۔خورشید شاہ نے ایوان سے واک ا?و¿ٹ کا اعلان کیا تو تمام اپوزیشن اراکین قائد حزب اختلاف کی سربراہی میں اجلاس سے واک ا?و¿ٹ کرگئے۔بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

پاکستانی عوا م کیلئے بری خبر،پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کتنے اضافے کا خدشہ،جا ن کر آپ کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائینگے

کراچی (ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔گزشتہ 20 روز سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کے لیے تیل کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے اضافہ کیا تھا۔اس وقت ملک بھر میں پیٹرول فی لیٹر 77 روپے سے زائد پر فروخت کیا جارہا ہے۔

بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی کی گرفتاری،دنیا بھر میں مشہور ہونے کی اصل وجہ جان کر آپ بھی فخر محسوس کر ینگے

فلسطین(ویب ڈیسک)اسرائیلی افواج نے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی کو گرفتار کرلیا، قبل ازیں احید بے خوف ہوکر اسرائیلی افواج سے الجھتی رہی ہے اور اس کی بہادری کے اعتراف میں ترک حکومت نے اسے ایوارڈ بھی دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں احید ایک مسلح فوجی اہلکار کے سامنے مکا لہرارہی ہے تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو میں احید کو ایک اسرائیلی سپاہی کے ہاتھ پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جو غالباً اس کی گرفتاری کی وجہ بنی ۔احید کی تصاویر اور ویڈیو نے ایک جانب تو اسے فلسطینی حریت کی ایک لازوال مثال بنادیا ہے تو دوسری جانب اس کی بے چارگی اور غصے کی وجہ اس کا وہ بھائی ہے جو اسرائیلی افواج کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی سال سے کوما کی حالت میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے، اس کے بھائی محمد کے سر پر ربڑ کی گولی ماری گئی تھی جو کومے کی وجہ بنی ہے۔احید مغربی کنارے کے علاقے نبی صالح میں رہتی ہے اور وہ عربی زبان میں ایک بلاگ بھی لکھتی ہے، اطلاعات ہیں کہ 17 سالہ احید کے گھر پر منگل کو اسرائیلی افواج نے چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے فون اور کمپیوٹر اٹھالیا جبکہ احید کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔احید کے والد بسام نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے احید کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی، اس سے قبل مغربی کنارے پر جب اسرائیلی افواج نے اس کے بھائی کو گرفتار کرکے لے جانا چاہا تو احید نے شدید مزاحمت کی اور سپاہی کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹا، بہادری کا یہ احوال ویڈیو میں قید ہوگیا اور احید دنیا بھر میں مقبول ہوگئی، اس کی تصاویر فلسطینی مزاحمت کی ایک علامت بن گئیں۔سال 2012ءمیں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے احید کو ترکی بلایا اور اسے ایک ایوارڈ بھی دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں احید کی تصاویر اور ویڈیو کو اپنے لیے اشتعال انگیز اور اسرائیل مخالف اقدام کے طورپر پیش کرتے رہے ہیں۔

محمد عامر کا نومولود بیٹی کے ہمراہ پہلا فضائی سفر کیسا رہا ‘ تصاویر وائیرل

لاہور(خصوصی رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے بیٹی کیساتھ پہلے ہوائی سفر کی تصویر جاری کر دی۔ ٹویٹر کے ذریعے مداحوں کیلئے شیئر کی گئی تصویر میں محمد عامر نے لکھا کہ وہ اپنی گڑیا کے ساتھ پہلا سفر کر رہے ہیں اور گھر واپس جا رہے ہیں۔ تصویر میں انہوں نے صاحبزادی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔محمد عامر رواں سال 12 ستمبر کو بیٹی کے باپ بنے تھے۔ انہوں نے اس موقع کی تصویر کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کی رحمت گھر آنے پر بے حد خوش ہیں۔محمد عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود تھے اور بیٹی کی پیدائش کے باعث انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی۔

ایف بی آرکے پاس رجسٹرڈ 3 ہزار 333 کمپنیاں، 2 ہزار 8 کمپنیاں ٹیکس ڈیفالٹر،بھیا نک انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کے پاس رجسٹرڈ 3 ہزار 333 کمپنیوں میں سے 2 ہزار 8 کمپنیاں یعنی ک±ل رجسٹرڈ کمپنیوں کا 60.1 فی صد کمپنیاں کوئی ٹیکس ادا ہی نہیں کرتیں۔ دستاویزات کے مطابق 3 ہزار 333 کمپنیوں نے ک±ل 170 ارب روپے ٹیکس جمع کروایا۔ان ک±ل رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے ایک لاکھ تک ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں 7.6 فیصد ہیں، جن کا ادا کردہ ٹیکس 82 لاکھ 87 ہزار روپے ہے۔اسی طرح ایک سے 5 لاکھ کے دوران 6.2 کمپنیوں نے 5 کروڑ ساڑھے 74 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔ 10 لاکھ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں 3.5 فی صد ہیں اور ان کمپنیوں نے 8کروڑ 42 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ سے 50 لاکھ کے درمیان ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں ک±ل کمپنیوں کا 6.7 فیصد ہیں اور انہوں نے 55کروڑ 61 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔ لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں صرف 2.4 فیصد ہیں اور ان کے ٹیکس کی رقم 55کروڑ47 لاکھ روپے بنتی ہے ۔جبکہ ایک کروڑ سے 5کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح 6.3 فیصد ہے اور ان کمپنیوں کی طرف سے جمع شدہ ٹیکس کی رقم 5 ارب 17کروڑ روپے بنتی ہے۔ 10کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح صرف 2.10 فیصد ہے اور انہوں نے 4 ارب 89 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔دستاویز کے مطابق 10کروڑ سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنیاں تقریباً 5 فیصد ہیں اور ان کمپنیوں نے 158 ارب 45 کروڑ 28 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایا۔

پاکستانی روپے کی قیمت میں تبدیلی کیلیے کوئی دباو نہیں ڈالا،آئی ایم ایف نے حقا ئق و ا ضح کر دئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مانٹری فنڈکا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان میں روپے کی قیمت میں تبدیلی کیلیے کوئی دباو¿ نہیں ڈالا اور وہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔آئی ایم ایف کے مشن چیف ہیرالڈ فنگر نے آئی ایم ایف کی طرف سے جائزہ پروگرام مکمل ہونے کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معیشت، سیکورٹی، بجلی سپلائی، انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبے میں بہتری سے آئی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستان کی ترقی کی شرح5.6فی صد رہے گی جو مثبت اعشاریہ ہے۔ہیرالڈ فنگر نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی طرف ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت تبدیل کرنے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ فیصلہ آنے والے وقت میں پاکستانی برآمدات بہتری کرنے میں اہم ہو گا۔

 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ زائرین کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس متعارف کر وا دی

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس متعارف کرا دی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ زائرین جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ایگزیکٹیو اکانومی کلاس میں زائرین، بزنس کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، جہاں انہیں بزنس کلاس کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق زائرین 5 کلو اضافی سامان بھی ساتھ لے کر جا سکیں گے۔پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے پاکستان سے اپنی شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگلے 2 ہفتوں کے دوران 4 اضافی پروازیں کراچی، 3 اسلام آباد، 2 لاہور اور ایک اضافی پرواز ملتان سے چلائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب پر میزائل حملہ ،پاکستان بھی میدان میں آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ پچھلے دو ماہ میں یمن سے سعودی عرب پر تیسرا میزائل حملہ ہے، جبکہ سعودی فورسز نے میزائل کو پھٹنے سے قبل ہی کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے معصوم شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور یمن کے بحران کا سیاسی حل وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام اشکال کے خلاف پاکستان مملکت سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، حرمین شریفین کو کسی خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی حکومت و عوام کے شانہ بشانہ ہوگا۔واضح رہے کہ کل یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل ال یماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا تھا۔ میزائل حملے کے وقت ال یماما پیلس میں سعودی رہنماو¿ں کا اجلاس جاری تھا۔

زی سنے ایوارڈ :سری دیوی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں

ممبئی (ویب ڈیسک ) ممبئی میں زی سنے ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب ہوئی، اداکارہ سری دیوی نے فلم مام کے لیے بہترین اداکارہ جبکہ ورون دھون بدری ناتھ کی دلہنیا کے لیے بہترین اداکار قرار پائے۔

تیمور خان کی پہلی سالگرہ پر چند یادگار اور خوبصورت تصاویر

(ویب ڈسک )بالی ووڈ کی نوابی جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمور علی خان آج پورے ایک سال کا ہوگیاہے اس ایک سال میں تیمور کی مقبولیت نے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے کسی بھی بڑے سپراسٹار سے زیادہ مشہور ہے۔گزشتہ برس آج ہی کے دن کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر ننھے تیمور نے جنم لیا۔تیمورکے اس دنیا میں آتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ چل پڑا۔ا سیف علی خان نے تیمورکو مہنگا ترین تحفہ دے دیاتیمور کی پیدائش کے بعد سب سے بڑا تنازعہ سوشل میڈیا پر اس کے نام کو لے کر کھڑا ہوگیا بھارتی عوام اور ہندو انتہا پسند سیف اور کرینہ پر برس پڑے کہ آخر انہوں نے اپنے بیٹے کانام تیمور کیوں رکھا۔تاہم مختلف تنازعات کے باوجود تیمور بہت جلد پورے بھارت کا پسندیدہ بچہ بن گیا اور اس کی خوبصورتی کے چرچے ہر جگہ مشہور ہوگئے۔ تیمور کی نیلی آنکھیں، سنہرے بال اورمعصومیت سے بھرپور چہرے نے تمام لوگوں کو دیوانہ بنالیا۔اتیمور کے مستقبل کے بارے میں سیف علی خان کی پیشگوئیتیمور کی فروری میں منظر عام پر آنے والی تصویر جس میں وہ دو ماہ کا ہوچکا تھا نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچادیا تھا یہ تصویر دراصل سیف علی خان کی واٹس ایپ آئی ڈی سے وائرل ہوئی تھی جس میں تیمور بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔تیمور اور کرینہ کپور کی ایک اور تصویر جس میں کرینہ اپنے بیٹے کو گود میں لے کر پیار کررہی ہیں اور تیمورہنستے ہوئے بے حد خوبصورت لگ رہا ہے اس تصویر کو بھی لوگوں نے بہت پسند کیا۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ گزشتہ دسمبر سے اس دسمبر تک ان 12 ماہ میں تیمور نے اپنے والدین سمیت بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑدیا۔اتیمورعلی خان کا ”پٹھانی روپ“ سوشل میڈیا پرمقبولتیمور نے دنیا میں آنے کے محض چندگھنٹوں کے اندر وہ شہرت حاصل کرلی جسے حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو زندگی بھر محنت کرنی پڑتی ہے۔تیمور کے والدین کرینہ اور سیف علی خان سمیت پورا پٹودی اور کپور خاندان بھارت کے اس مقبول ترین بچے کی پہلی سالگرہ نانے کے لیے پٹودی ہاو¿س میں موجود ہے جہاں تیمور کی سالگرہ کی تقریب آج منائی جائے گی۔