پاکستان کرکٹ ٹیم کو اہم دورے سے قبل بڑا دھچکا ۔۔۔

اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کو اہم دورے سے قبل بڑا دھچکہ لگا ہے اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان پاو¿ں میں ہلکا ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاو¿ں کی اسکین رپورٹ پی سی بی کو ملی جس میں جنید خان کو چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور جنید خان کی جگہ عامر یامین پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل کو جنید خان کی فٹنس رپورٹ منگل کو مل گئی۔ جس میں انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ جنید خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے پاس لاہور کی قومی اکیڈمی میں زیر علاج ہیں۔ جنید خان بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان کی جگہ عامر یامین کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کوچ مکی آرتھر کے مشورے سے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے پاﺅں میں بننے والے فنگس کی تکلیف میں افاقہ ہوا ہے۔ اور وہ نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے دورے کے کیمپ کے لئے پاکستان کے بیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اگلے ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔ کیمپ سے قبل 22 دسمبر کو لاہور میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

جمائما کے دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم بھی اس وقت پاکستان میں موجو د،وہ کب آئیں گی، کس کی آفر قبو ل کی،دیکھئے خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمائما خان نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق گلوکار سلمان احمد نے بتایا کہ انہوں نے جمائما خان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انہوں نے بالآخر قبول کر لی ہے ،جمائماخان اگلے سال 2018 ءمیں پاکستان آئیں گی اور ان کا یہ نجی دورہ ہوگا۔گلوکار سلمان احمد کا کہناتھا کہ معلوم نہیں ان کا دورہ کتنے دن کا ہو گالیکن میں چاہتا ہوںکہ وہ ایک ہفتے کیلئے پاکستان آئیں،سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ میری جمائما خان سے 20 سال پرانی دوستی ہے، میں جب بھی امریکا یا لندن جاتا ہوں تو وہ ضرور ملاقات کرتی ہیں،واضح رہے کہ عمران اور جمائما کے دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم بھی اس وقت پاکستان میں موجو دہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ: سمتھ بریڈ مین کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

دبئی(نیوزایجنسیاں) آسٹریلین کپتان اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون اسمتھ نے پرتھ ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنا کر ناصرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹیسٹ تاریخ میں مشترکہ طور پر دوسرے ٹاپ ریٹڈ بلے باز بھی بن گئے ہیں۔وہ زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پیٹر مے، رکی پونٹنگ اور جیک ہوبز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سابق انگلش بلے باز لین ہٹن کے ہم پلہ ہو گئے ہیں اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 945 ہو گئی ہے۔کیریئر کے دوران زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا عالمی اعزاز ڈان بریڈمین کو حاصل ہے جنہوں نے 961 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں اور اسمتھ نے کیریئر کے بہترین 945 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر کے لین ہٹن کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے اور سابق عظیم انگلش بلے باز کے ہمراہ مشترکہ طور پر دوسرے ٹاپ ریٹڈ بلے باز ہیں۔ تازہ ترین پلیئرز رینکنگ کے تحت ابتدائی 10 بلے بازوں میں پاکستان کے اظہر علی آٹھویں پوزیشن پر ہیں ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 893 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ان کے ہم وطن چتیشور پجارا نے ایک درجہ ترقی پا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بہترین بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 892 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں اور 10 بہترین بولروں میں پاکستان کا کوئی باو¿لر شامل نہیں۔ کگیسو رابادا 876 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، رویندرا جدیجا تیسری، ایشون چوتھی، جوش ہیزل و±ڈ پانچویں، رنگنا ہیراتھ چھٹی، نیل ویگنر ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، نیتھن لایون نویں اور ڈیل اسٹین دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

مصباح نے ٹی 10 باﺅلر ز کیلئے ستم گر قرار دیدیا

لاہور(آئی این پی) مصباح الحق نے ٹی 10 فارمیٹ کو بولرز کیلیے ستم گر قرار دیتے کہا ہے کہ اوورز کم اور بیٹسمین زیادہ ہونے کی وجہ سے بولرز کیلیے رنز کا سیلاب روکنا ممکن نہیں رہتا جب کہ اچھے بولرز کی بہترین حربے بھی ناکام رہتے ہیں۔کیرالہ کنگز کے ہاتھوں فائنل میں مات کھانے والی ٹیم پنجابی لیجنڈز کے کپتان نے کہا کہ کم اوورز اور چھوٹی بانڈری کی وجہ سے بولرزکی مہارت اور پلاننگ دونوں ناکام کردینے کیلیے ایک بیٹسمین ہی کافی ثابت ہوتا ہے، فیصلہ کن میچ میں مورگن نے ایسی ہی اننگز کھیلی، کپتان کو فیلڈ سیٹ کرنے میں بھی مشکلات ہوتی ہیں تاہم اس نوعیت کے میچز کیلیے بولرز کو الگ طرح کی پلاننگ اور ورائٹیز بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹی 10فارمیٹ میں صرف 90منٹ میں میچ مکمل ہونے کی وجہ سے کرکٹ کو دیگر کھیلوں کے مقابلے میں مقبول بنانے میں خاصی مدد سکتی ہے، کرکٹ کے ایونٹ زیادہ طویل ہونے کی وجہ اس کو اولمپکس سمیت دیگر عالمی ایونٹ کا حصہ بنانے میں مشکلات پیش آتی ہیں جب کہ مختصر ترین فارمیٹ اس مسئلے کا حل ہوسکتا ہے۔

 

بگ بیش لیگ واٹس کی مار دھاڑ نے تھنڈ ر کور جتوا دیا

سڈنی (اے پی پی)بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ شروع ہو گئی، شین واٹسن کی دھواں دار اننگز کی بدولت سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو افتتاحی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر جاندار آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، شین واٹسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والی بگ بیش لیگ کے ابتدائی میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ثام بلنگز 32، میڈنسن 31، ڈینل ہیوز 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، فواد احمد، نائر اور مچل میکلینا گہن نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں سڈنی تھنڈر نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، واٹسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 46 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، پیٹرسن 29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، نائر 12 اور بلیزرڈ 11 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ڈینل سامز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شعیب کے یوتھ کو عالمی کپ جیتنے کیلے مفید ٹوٹکے

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ انڈر۔19ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا ءکپ کو بھول کر اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے ٹریننگ کا ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا،ٹی ٹین لیگ بالرز کےلئے مشکل ہے اور انہیں مختلف حربے استعمال کرنے آئیں گے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںقومی انڈر19ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ ہے کہ میدان میں کرکٹ پربھرپورتوجہ مرکوزرکھیں، ڈسپلن کا مظاہرہ کریں تو ہر شعبے میں کامیابی ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کوچز کی طرف سے نئے ٹیلنٹ کو اچھی ٹریننگ مل رہی ہے، نوعمری میں سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، جونیئرز کو چاہیے کہ وہ سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ہو جائے اس سے آگے دیکھنا چاہیے اور غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مواقع ملتے ہیں تو اس میں اپنی کارکردگی دکھانی چاہیے ۔ امید ہے کہ انڈر۔19ٹیم میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کر ےگی ۔ یہ عمر ایسی ہوتی ہے کہ شرارتیں اچھی لگتی ہیں لیکن اس عمر میںجو سیکھ جاتا ہے وہ اگلے 10سے 15سال قومی ٹیم کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوںنے ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے اور اس سے لوگوں کو خوشی ملی ہے ۔ ٹی ٹین لیگ میں بس آﺅ اور مارنا شروع کر دو اور یہ بالرز کےلئے کافی مشکل ہے ۔ بالرز کو رنز دینے سے بچنے کے لئے حربے استعمال کرنے آئیں گے۔ یاد رہے کہ 13 جنوری سے 3 فروری تک شیڈول جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی انڈر 19 ٹیم 22 دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔ راستے میں پہلا پڑا آسٹریلیا میں ہو گا جہاں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ بعد ازاں 2 میچز میگا ایونٹ کی میزبان کیویز کے ساتھ بھی ہوں گے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا فیصلہ نہ ہوسکا

(ویب ڈیسک )دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ہوا تاہم بھارت کے انکار کے بعد ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کس ملک میں کرایا جائے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر 2018 میں بھارت میں طے تھا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ کی میزبانی پر ہچکچاہٹ ظاہر کی گئی ہے البتہ اب تک بھارت سے باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی واپس نہیں لی گئی ہے۔بھارت کا ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکاردبئی میں ہونیوالے اے سی سی کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ایشین کرکٹ کونسل کو بی سی سی آئی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اسے اب تک اپنی حکومت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی اجازت نہیں ملی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی یہی کہنا ہے کہ اسے حکومت پاکستان سے بھارت میں جاکر ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت اب تک نہیں ملی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ بھارت نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت آتی ہے تو وہ ایسی صورتحال میں ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

انوشکا سے اٹلی میں شادی کرنے پر کوہلی مشکل میں پھنس گئے

(ویب ڈیک ) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو بہت سی افواہوں اور قیاس ارائیوں کے بعد بالآخر اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی ان کے چاہنے والوں کے لیے بہت بڑا سرپرائز ثابت ہوئی کیونکہ دونوں نے آخری لمحے تک میڈیا سمیت کسی کو بھی اپنی شادی کی خبر نہ ہونے دی۔ لیکن اب بھارتیوں کو ان کی شادی ایک آنکھ نہیں بھارہی ہے اور بھارت کے بجائے اٹلی میں شادی کرنے پر ویرات کوہلی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئےمیڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکمراں اور ہندو انتہا پسندجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ریاست مدھیہ پردیش کے ایم ایل اے پنا لال سکھیانےویرات کوہلی کی حب الوطنی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی نے بھارت کے بجائےاٹلی میں شادی کرنے کو کیوں ترجیح دی۔ اسکل انڈیا سینٹر کہ افتتاحی تقریب کے دوران پنالال نے کہا ویرات بھارت میں رہتے ہیں اور یہیں سے پیسے کماتے ہیں لیکن انہیں شادی کرنے کے لیے اپنے ملک میں کوئی جگہ نہیں ملی یہ ناقابل یقین ہے۔ پنالال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دیوی دیوتاو¿ں نے یہاں شادی کی لہٰذا ویرات کوبھی یہیں شادی کرنی چاہئے تھی نہ کہ کسی اور ملک میں۔ کوہلی یہاں(بھارت)سے پیسےکماتے ہیں اور اپنی شادی کے لیے انہوں نے بھارت سے کمائے ہوئے لاکھوں روپے اٹلی میں خرچ کردئیے کیاوہ اپنے ملک کی عزت نہیں کرتے ان کی یہی بات ثابت کرتی ہے کہ وہ بالکل بھی محب وطن نہیں ہیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات انوشکا کی شادی کے بعد پہلی تصویرپنالال نے کوہلی کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ا?پ ایک منٹ کے لیے سوچیں کہ آپ نے یہاں سے کمایا ہوا پیسہ اٹلی میں خرچ کردیا تو آپ نے اپنے ملک کو کیا دیا ویرات کوہلی اب ہمارے لیے متاثر کن شخصیت نہیں رہے بلکہ ہمارے لیے آئیڈیل انسان وہ ہوگا جو اپنے ملک سے ایماندارہوگا اور بھارت میں کمائے ہوئے پیسے بھارت میں ہی خرچ کرے گا۔اس خبرکوبھی پڑھیں: محمد عامر کی انوشکا اور ویرات کے لیے خوبصورت دعاواضح رہے کہ ویرات اور انوشکا کی جانب سے بی جے پی کے اس بیان پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

نیب کی تما م کو ششیں دھری کی دھری رہ گئیں، اسحاق ڈارکو بڑی خو شخبری مل گئی،اسلام آبا د ہائیکورٹ سے بڑا حکمنامہ جاری

اسلا م آباد(ویب ڈیسک)اسلا م آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی سے رو ک دیا ہے،جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس گل حسن نے کیس کی سماعت کی۔احتساب عدالت نے 17جنوری تک حکم امتناعی بھی جا ری کر دیا ہے جس کے تحت احتسا ب عدالت کو ئی کا رروائی نہیں کرسکتی۔

کیویزٹور کیلئے نئے پلیرز کا رسک نہ لیا جائے، اکرم رضا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہاہے کہ فٹنس کا مسئلہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں یہ کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کے پیش آ سکتا ہے اب جو کھلاڑی فٹ نہیں انہیں میچ میں شامل نہ کیا جائے اس کا بہتر حل تو یہی ہے ۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سمجھ دا ر ٹیم سلیکشن کمیٹی کی نشانی ہے کہ انٹرنیشنل ٹور پر تجربہ کار بیٹسمین لے کر جائے انضمام الحق نے متعدد بار نیوزی لینڈ کا ٹور کیا اور انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ تجربہ کار بلے بازوں کی ٹیم میں ضرورت ہوتی ہے نئے پلیئر کا رسک نہیں لینا چاہئے۔سابق کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ کرکٹ بڑی مشکل ہے فواد عالم نے جس سے دس ہزار سکور کئے اس کو اور میچ کھلا دیے گئے اب جب وہ واپس آئیں تو انہیں بھی کھیلنے کے لئے بھیجیں پتہ چلے گا کیسے کھیلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور اظہر علی کا وزن زیادہ ہوگیا ہے زیادہ چربی چڑھنے کے باعث گھٹنے کمزورہو جاتے ہیں اور میرے خیال میں عماد وسیم کوئی اتنا بڑا آل راﺅنڈر بھی نہیں۔