پیس بیٹری آزمائش سے قبل ہی مسائل کا شکار

(ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جنوری میں دورئہ نیوزی لینڈ کا آغاز کرتے ہوئے 5ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی زیادہ تر سرگرمیاں ایشیائی کنڈیشنز میں رہی ہیں،ورلڈ الیون کی لاہور میں میزبانی، سری لنکا کیخلاف یواے ای میں سیریز، کیریبیئن پریمیئر لیگ، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی، بنگلادیش پریمیئر لیگ اور ٹی 10لیگ میں تقریباً ایک جیسی پچز اور ماحول میں کھیلنے کا موقع ملا،انگلینڈ میں 8ملکی میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد مختلف کنڈیشنز میں پہلا بڑا اور مشکل امتحان دورئہ نیوزی لینڈ میں ہوگا۔لیگز اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس کیلیے خصوصی تیاریوں کا موقع ہی نہیں مل پایا لیکن متبادل حل نکالتے ہوئے قومی ٹیم کو قبل ازوقت ہی کیویز کے دیس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاکستان کو ٹور میچ 3جنوری کو نیلسن میں کھیلنا ہے،ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 6تاریخ کو ہوگا لیکن گرین شرٹس 27دسمبرکو ہی نیوزی لینڈ کیلیے اڑان بھر لیںگے۔قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ہی اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا لیکن شارجہ میں ٹی 10لیگ کی وجہ سے اتنا وقت ہی باقی نہیں بچا کہ یہ مرحلہ پہلے مکمل کیا جا سکے، امکان یہی ہے کہ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران ہی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ فٹنس ٹیسٹ 23اور 24دسمبر کو ہوں گے،مختصر کیمپ بھی لگانے کا امکان ہے۔ڈومیسٹک فائنل میں شرکت کے بعد اظہر علی اور محمد حفیظ کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا،کسی کرکٹر کی ناکامی کی صورت میں بینچ پاور پر بھروسہ کرنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے،سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے عثمان شنواری بحالی فٹنس کیلیے کوشاں لیکن واپسی میں کئی ہفتے مزید لگ سکتے ہیں،ان کا خلا پ±رکرنے کیلیے محمد عامر موجود ہوںگے جو ائی لینڈرز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہونے کے بعد مکمل طور پر فٹ ہوچکے ہیں۔ٹی10لیگ کے دوران گرتے ہوئے پاو¿ں پر پورے جسم کا وزن ا?نے پر حسن علی خاصی مشکل میں نظر آئے تھے۔ البتہ اب انھیں فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،تشویش کی بات جنید خان کی انجری ہے، بی پی ایل میں صرف 2میچز کھیلنے والے پیسر کا اسکین ہوچکا، اس کی رپورٹ کا بدھ کو میڈیکل پینل جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا، متبادل کے طور پر کسی نوجوان بولر کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر وہاب ریاض کو دوبارہ آزمانے کا خطرہ مول لینے کو تیار نہیں،پیسر چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں بھارتی بولرزکے ہاتھوں پٹائی کے بعد انجرڈ ہوکر وطن واپس آگئے تھے،وہ صرف ایک میچ کھیل کر دیگر کھلاڑیوں کے برابر انعامی رقم کے حقدار بھی بن گئے لیکن اس کے بعد بھروسے کے قابل نہیں سمجھے گئے،گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف میچ میں 110رنز دیتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی بدترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرانے والے وہاب ریاض کو نیوزی لینڈ جانے کا پروانہ ملنے کا امکان نہیں۔

بل گیٹس بالی وڈ فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ سے متاثر

فلم ‘ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا’ کی کہانی ایک نو بیاہتا جوڑے کے گرد گھومتی ہے جنہیں شادی کے بعد اپنے گاوں میں ٹوائلٹ کا مسئلہ پیش آتا ہے۔اس فلم کے ذریعے بھارت میں ٹوائلٹس اور حفظان صحت سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا گیا، جو وہاں کے اہم مسائل میں سے ایک ہےفلم نے بھارت سمیت دنیا بھر میں بہترین بزنس کیا جب کہ اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل ‘ اپنا جادو بکھیرنے میں ناکام رہی۔فلم ‘ٹوائلٹ ایک پریم کتھا’ کی تعریف مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی کیے بغیر نہ رہ سکے اور اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے فلم کو سراہا۔بل گیٹس نے لکھا، ‘ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا’ بالی وڈ کے ایک نوبیاہتا جوڑے کی رومانوی کہانی ہے، جس نے ناظرین کو بھارت میں حفظان صحت سے متعلق چیلنج کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔

 

گورنر پر خوفنا ک حملہ۔۔۔ کوشش ناکام 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا،کس کے کہنے پر ایسا کیا،جان کر آپ بھی دنگ رہ جا ئینگے

کوئٹہ (ویب ڈیسک )ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر قلعہ عبداللہ میں کارروائی کی اور گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گلستان کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افسران کی فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈی آئی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز صوبے کے چرچ نمائندگان سے میٹنگ کرکے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مریم نواز کے داماد راحیل منیرنے ساس کی پر کشش پیشکش مستر دکر دی،وجہ جا ن کر سب حیران

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے داماد راحیل منیر کے خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل منیر نے سیاست میں انٹری کے حوالے سے کی جانیوالی پیشکش پر صاف انکار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز راحیل منیر کے سیاست میں آنے کی شدید خواہش رکھتی تھیں لیکن ان کے داماد کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

بچارے ٹرمپ کو پاکستانی جوہری اثاثوں کی فکر

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وضع کی جانے والی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی میں ایک بار پھر پاکستان سے بہتر تعلقات کو قائم رکھنے کے لئے ڈو مور کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان مسلسل اس بات کا ثبوت دیتارہے کہ وہ اپنے جوہری اثاثوں کا محافظ ہے۔ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری ہونے والی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی کی دستاویز 68 صفحات پر مشتمل ہے۔ نئی حکمت عملی میں جنوبی ایشیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان پر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جاری کوششوں میں تیزی لانے کے لئے دباﺅ ڈالیں گے کیونکہ کسی بھی ملک کی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے لئے حمایت کے بعد کوئی بھی شراکت باقی نہیں رہ سکتی۔ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم ایک مستحکم اور خودمختار افغانستان چاہتے ہیں اور ایک ایسا پاکستان جو اسے غیرمستحکم کرنے میں ملوث نہ ہو۔ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان مسلسل اس بات کا ثبوت دیتا رہے کہ وہ انے جوہری اثاثوں کا محافظ ہے۔ نئی امریکی نیشنل سکیورٹی سٹرٹیجی میں پاکستان کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی اور پاکستان یہ یقین دلاتا رہے گا تو ہم اس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات بڑھائیں گے۔

جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کی ایک اور بڑی شخصیت کیخلاف بھی شکنجہ تیار ،نیب کا چونکا دینے والا اقدام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری نے چیئرمین نیب پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی تو چیئرمین نیب نے ٹکا سا جواب دیدیا۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو پیغام بھجوایا کہ آپ کی پراسیکیوٹر جنرل اور سپیشل پراسیکیوٹر کی سمری اس وقت تک منظور نہ ہو گی جب تک میرے معاملات کلیئر نہیں ہوتے۔ ملتان میٹرو پیراگون، اورنج ٹرین اور 56 کمپنیوں کے حوالے سے آپ نے کیا کام شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ کو بند کریں۔ چیئرمین نیب نے جواب میں انہیں صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سمری منظور نہ کی تو میں خود اسے لیکر سپریم کورٹ میں چلا جاﺅں گا۔ فواد حسن فواد نے جسٹس(ر) جاوید اقبال سے کہا کہ ہم پراسیکیوٹر جنرل کی سمری واپس بھیجتے ہیں آپ اس پر نظر ثانی کریں تو چیئرمین نیب نے ایسا کرنے سے بھی انکار کر اس طرح معلو م ہوتا ہے کہ جہانگیر ترین کے بعدکپتان کو ایک او ر جھٹکا لگے گا۔

گوجرانولہ ختم نبوت کانفرنس میں کتنے استعفے پیش کئے جائینگے ؟ ن لیگ کشتی ہچکولے کھانے لگی ۔۔۔!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ اداروں سے ٹکراﺅ کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں۔ تحریک چلا کر انہیں زچ کرنا چاہتے ہیں۔ تجزیہ کار مبشر لقمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ میاں نوازشریف، شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں اب انہوں نے عدالت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ شاہد وہ پاکستان کے اداروں کو زچ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے آئین اور قانون کو ہر طرح سے پامال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو قبول کرنا ہے۔ مخالفت میں آنے والے فیصلوں پر تحریک چلانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ آرمی چیف کی بریفنگ نہال ہاشمی موجود نہیں تھا اس کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں اور ٹکرز من گھڑت ہیں۔ 24دسمبر کو ختم نبوت کانفرنس کے دوران گوجرانوالہ میں مزید 5استعفےٰ پیش کئے جارہے ہیں۔

معاملہ کیا ہے، پیسے کھارہے ہو؟ سپریم کورٹ نیب کے تفتیشی پر برہم

کراچی (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیٹ فیول کی اوپن مارکیٹ میں فروخت اور2 ارب37کروڑ روپےکرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے انکوائری مکمل نہ ہونے پر نیب پراسیکیوٹر منصف جان ایڈووکیٹ اور تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14 روز میں انکوائری اور ایک ماہ میں کیس فائنل کی قانونی پابندی ہے۔عدالت نے نیب سے ملزم کے خلاف کیس کی تفصیلی رپورٹ کل طلب کرلی۔جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک سال ہوگیا نیب سے انکوائری مکمل نہیں ہورہی۔انہوں نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر نیب معاملہ کیا ہے کیا پیسے کھارہے ہو؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ’اپنا کام ایمانداری سے کررہا ہوں‘ جسٹس گلزار نے کہا کہ ’ آپ کی ایمانداری ہم نے جانچ لی‘۔جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ کان کھول کرسنو، نیب حکام کو سونے کی اجازت نہیں، ہاتھ ڈالا ہے تو انجام تک پہنچایا جائے۔معزز جج کا کہنا تھا کہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہو، یہی سننا چاہتے تھے تو سنو، نیب نے ملک کو تماشا بنادیا ہے، نیب نے ملک کو تباہ کردیا، نیب سے ملک کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں مل رہا۔

استعفی لیکر وزیر اعلی پنجاب کیوں نہیں آئے ۔۔؟ پیر سیالوی پریشان

ساہیوال، سرگودھا (خصوصی رپورٹ) آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا تھا رانا ثناءاللہ اور اس کے استعفیٰ کے ساتھ چند روز میں حاضر ہو جاﺅں گا لیکن ابھی تک چند دن ختم نہیں ہوئے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم حکومت کی بات بھی نہیں مانیں گے۔ سیال شریف میں علماءمشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمیدالدین سیالوی نے کہا ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں، اب رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ کی ضرورت نہیں‘ بات اس سے آگے نکل چکی۔ کانفرنس میں پروفیسر اشرف آصف جلالی، حامد رضا، حامد سعید کاظمی، مولانا ابوالخیر زبیر، معظم الحق معظمی، صاحبزادہ ابوالحسن شاہ، پروفیسر سعید احمد، مستعفی ارکان اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، مولانا رحمت اللہ، محمد خان بلوچ، نظام الدین سیالوی سمیت سینکڑوں علماءکرام و مشائخ عظام اور درجنوں سجادہ نشینوں نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے اعلامیہ جاری کیا کہ حکومت وقت نے ختم نبوت کی شق میں ترمیم کی جسارت کر کے جو ڈاکہ مارا اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ شق میں ترمیم کروانے والے پس پردہ افراد کو سامنے لایا جائے، 24دسمبر کو گوجرانوالہ میں بھرپور طریقہ سے ختم نبوت کانفرنس ہو گی۔
حمیدالدین سیالوی

سعودی عرب پر یمن سے ایک بار پھر میزائل حملہ، نشانہ کون بنا؟سنسنی خیز خبر

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن سے ایک بار پھر میزائل حملہ کیا گیا جس میں شاہی محل ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے حملے کو ناکام بنادیا۔تفصیلات کے مطابق یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل ال یماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، میزائل حملے کے وقت ال یماما پیلس میں سعودی رہنماوں کا اجلاس جاری تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں کسی سعودی شہری کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد متاثرہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل حملے میں ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی تصدیق کی ہے تاہم سعودی سیکیورٹی فورسز اور محکمہ دفاع کے حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔