Yearly Archives: 2017
اسلام آباد کے عوامی مرکز میں آتشزدگی
ورلڈ الیون ٹیم میں شامل کھلاڑی دبئی پہنچنا شروع ہو گئے
برما میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے وہاں کی زمین تنگ کر دی گئی

صبا قمر نے اپنا گھر اور جائیداد ضبط ہونے کی خبر کی تردید کردی
کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنا گھر اور جائیداد ضبط ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنا تصدیق کے ان کے بارے میں کچھ بھی نہ لکھا جائے۔3روز قبل پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر اور نور بخاری کے بارے میں یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ ان دونوں اداکاراو¿ں نے 2015 سے ٹیکس ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے ایف بی آر نے دونوں کا گھر اور جائیداد کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ خبر پاکستانی میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تاہم اس خبر کے حوالے سے صبا قمر اور نور کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا لیکن اب صبا قمر نے نہ صرف اپنے بارے میں افواہیں پھیلانے والوں کو کڑا جواب دیا ہے بلکہ غلط خبر یں پھیلانے پر میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
صبا قمر نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ان دنوں ان کے گھر اور جائیداد کو ضبط کیے جانے کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں لیکن یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے نہ ہی ایف بی آر نے ان کا گھر سیل کیا ہے اور نہ ہی ان کے بینک اکاو¿نٹ بند کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کچھ چینلز بنا تصدیق کیے یہ خبر چلا رہے ہیں کہ صبا قمر ٹیکس نادہندہ ہے میڈیا ہاو¿سز کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ وہ باقاعدگی سے تمام ٹیکسز ادا کرتی ہیں ، انہوں نے کہا کچھ اشاعتی اداروں نے بنا اجازت میرے گھر کا ایڈریس شائع کردیا وہ لوگ ایسا کیسے کرسکتے ہیں، لہٰذا میری درخواست ہے کہ بنا تصدیق کیے کسی کے بھی بارے میں جھوٹی خبر نہ پھیلائی جائیں۔

ارما طوفان سے فلوریڈا میں سیلاب کا خطرہ
واشنگٹن(ویب ڈیسک) بحراوقیانوس میں بننے والا خوفناک سمندری طوفان ”ارما“ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا رہا ہے جس کے نتیجے میں 63 لاکھ افراد کا انخلا کردیا گیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں ”ارما“ طوفان کی وجہ سے انتظامیہ نے ریاست کی ایک تہائی آبادی کو انخلا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد 63 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے جب کہ 2 لاکھ گھروں اور دکانوں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔طوفان کی وجہ سے شدید بارش ہورہی ہے اور 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چل رہے ہیں جو اپنی زد میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کررہے ہیں جب کہ ساحل پر بھی سطح سمندر میں اضافہ ہوگیا ہے اور 5 سے 10 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔ امریکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق ”ارما“ سے انتہائی خطرناک اور جان لیوا صورتحال کا اندیشہ ہے۔
طوفان کو درجہ 4 میں رکھا گیا ہے جو اس کے انتہائی خطرناک ہونے کی علامت ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ”ارما“کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے فلوریڈا میں ایسی تباہی کا اندیشہ ہے جو ایک نسل میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق فلوریڈا کے آس پاس واقع جزیرے مکمل طور پر پانی میں غرق ہونے کاخدشہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر مائک پنس سمیت دیگر حکام کو طوفان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹر پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ طوفان خوفناک تباہی مچاسکتا ہے۔ کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ”ارما“ کی شدت 5 سے کم ہوکر 3 ہوگئی تھی لیکن پھر فلوریڈا کی طرف بڑھتے ہوئے اس نے دوبارہ زور پکڑنا شروع کردیا۔

اسلام آباد میں عوامی مرکزمیں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مرکزمیں لگی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد میں شاہراہ دستورپرواقع عوامی مرکزمیں صبح 7 بج کر30 منٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث ایئرکنڈیشن پلانٹ میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کولپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کا عملہ فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچا جہاں ڈھائی گھنٹے کے مسلسل ریسکیوآپریشن کے بعدعمارت میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا تھا تاہم تیزہوا کے باعث عمارت کو ایک بار پھر آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔
دوسری جانب عوامی مرکزکی عمارت میں رات کی ڈیوٹی پرموجود 2 ملازمین علی رضا اورعمرنے آگ لگنے کے باعث عمارت سے چھلانگ لگا دی، دونوں افراد کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ملازمین جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق امدادی کارکنوں نے عوامی مرکزسے 12 افراد بحفاظت باہرنکالا۔

نیب ریفرنسز بارے معاملات طوالت کا شکار ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (آن لائن) نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف خاندان کو نیب ریفرنسز پر ملزمان قرار دینے کے حوالے سے معاملات طوالت کا شکار ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں نئے ججز تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزارت قانون و اں صاف کے حکام کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو ، دو احتساب عدالتیں قائم ہے تاہم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نثار بیگ اصل محکمہ میں واپس چلے گئے ہیں اور احتساب عدالت راولپنڈی کے جج راجہ اخلاق بھی رواں ماہ ذمہ داروں سے سبکدوش ہونگے جس کے باعث احتساب عدالت میں پہلے ہی دائر درجنوں کیسز التوا شکار ہے۔ حکام کے مطابق احتساب عدالتوں میں نئے ججز تعینات کرنے کیلئے سمری وزارت قانون نے وزیر اعظم آفس کو منظوری کیلئے بھجوا ئی ہے اور وزیر اعظم سمری کی منظوری کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائیں گے ، حکام کا کہنا ہے کہ سید پرویز علی اور شکیل احمد کے نام احتساب عدالتوں کے جج لگانے کیلئے بھجوائے گئے ہیں ،دونوں سیشن ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن رواں ماہ کے آخر تک جاری کر دیا جائیگا۔جس کے تحت دونوں شہروں کی ایک ، ایک عدالت میں نئے جج تعینات ہونگے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالتوں میں درجنوں کیسز زیر التو ہیں جبکہ نیب نے چاروں ریفرنسز احتساب جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کئے جن کی مدت بطور احتساب جج آئندہ سال مکمل ہو گی۔

نواز شریف کی فوج ،عدلیہ مخالف محاذ آرائی چودھری نثار کے انکشافات نے ہلچل مچادی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمرانی ایک سائنس بھی ہے اور آرٹ بھی۔ پارٹی کے چند ارکان نے نواز شریف کو فوج اور سپریم کورٹ سے محاذ آرائی کا مشورہ دیا ابھی بھی وقت ہے محاذ آرائی ختم کر کے ملک کو خطرات سے بچایا جائے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ تین چار سال میں نواز شریف سے اختلافات آئے،محسوس کیامجھے جان بوجھ کر مشاورت سے الگ رکھا جا رہا ہے،2013 کے بعد نواز شریف کے چہرے پر متعدد بار ناراضگی دیکھی،فوج کا پانامہ معاملے سے تعلق نہیں ہے نا ہی فوج نے کوئی کردار ادا کیا،سپریم کورٹ سے محاذآرائی کر کے کوئی سیاسی مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے ،ابھی وقت ہے کہ محاذ آرائی کو ترک کر کے ملک کو بین الاقوامی خطرات سے بچایا جا سکے ،میری رائے ہے کہ ابھی پانی سر کے قریب ہے،میرے مخالفین کہتے ہیں میں مغرورہوں لیکن میں مغرور نہیں ہوں بلکہ محدود رہتا ہوں ،زیادہ سوشل نہیں ہوں ، دشمنیوں اور دوستیوں کو بہت لمبا نبھاتا ہوں،ایان علی کا کیس وزارت داخلہ نہیں وزارت خزانہ کے پاس تھا،خاندانی پس منظر فوجی ہونے پر فخرہے،جنرل اسلم بیگ سے آج بھی اچھے تعلقات ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مجھے فخر ہے میرا خاندان اور مکمل بیک گراﺅنڈ فوجی ہے اسی وجہ سے میری سیاست میں اسکی جھلک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انا پرست نہیں ہوں بس تھوڑا ریزرو ضرور کہہ سکتے ہیں ، 1985سے میرے حلقے کے عوام مجھ پر اعتماد کرتے آئے ہیں ، نظم وضبط ، اوقات کی پابندی اور وطن سے محبت میں نے فوج سے سیکھی ، زیادہ سوشل نہیں اسلئے مخالفین مجھے مغرور کہتے ہیں مگر میں مغرور نہیں ہوں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ 1985سے لیکر 2013تک نوازشریف کو میری کوئی تنقید گوار نہیں گزری لیکن گزشتہ چار سالوں میں ناگوار گزرنے لگی لگی ، اس دور میں ہمارے درمیان اختلافات آئے میں وفاداری سچ بات کہنے کو سمجھتا ہوں ، دوستی اور دشمنی بھی نبھاتا ہوں۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کر اہم مشاورت سے دوررکھانے لگا، زیادہ اختلافات پچھلے ادوار میں پالیسی کی وجہ سے آئے اس کا ذکر کابینہ اجلاس میں کیا اور بہت سی چیزوں کا پوسٹ مارٹم کیا ، نوازشریف سے اختلافات کا ذکر میں نے کبھی نہیں کیا۔نوازشریف کے قریب ہونے کے ذریعے یہ کوشش کی ہے کہ حالات کو مینج کیا جائے ،لیکن جو راستہ چند لوگوں نے اپنایا ہے وہ غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کا نوازشریف کو ہٹانے میں کوئی کردار نہیں ہے ، ابھی بھی وقت ہے کہ محاذ آرائی کو ترک کر کے ملک ک خطرات سے بچایا جائے ، فوج سے محاذآرائی ترک کرنا مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نوازشریف کے مفاد میں ہے ، پانی سر تک پہنچ چکا ہے۔انھوںنے کہاکہ جنرل بیگ سے اچھے تعلقات تھے اور ہیں مگر حکومت کی خاطر ایک بیان دیا جس کے بعد میرے تعلقات خراب ہو گئے، وہی لوگ تنقید کرتے ہیں کہ میں فوج کا آدمی ہوں جن کے پاس تنقید کرنے کیلئے کچھ اور نہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی کسی سے لائن نہیں لی۔ا یک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ پرویز مشرف نے مارشل لاء لگایا تو مجھے صرف دو سال تک نظر بند رکھا گیا ، میری نظر بندی کے دوران پرویز مشر ف نے مجھ سے ملاقات کےلئے فون کیا جس سے میں نے معذرت کر لی۔ مشرف نے میرے حلقے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تاکہ میں الیکشن نہ جیت سکوں ۔ ایان علی کیس سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ ایان علی کا کیس وزارت داخلہ کے پاس نہیں بلکہ وزارت خزانہ کے پاس تھا ۔ وزارت خزانہ کے کہنے پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا اور نکالا جاتا رہا تھا از خود وزارت داخلہ نے ایان علی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا اسی طرح ڈاکٹر عاصم کیس میں میرا یا میری وزارت کا کوئی کردار نہیں تھا ۔ ڈاکٹر عاصم کا کیس رینجرز کے پاس تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکیم اللہ محسود سے مذاکرات میں فوج اور امریکہ سمیت دیگر دوست ممالک کو اعتماد میں لیا گیا تھا تاکہ ہم پر کوئی قدغن نہ آئے ۔ ڈان لیکس کے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس پر پرویز رشید کو ہٹانے میں میرا کوئی کردار نہیں ہے ۔ ڈان لیکس پرحکومت کے حق میں صرف میں بولا۔ ڈان لیکس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آرمی نے دی اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے تحت آئی بی نے تصدیق کی ۔ فوج اور وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ ڈان لیکس کی انکوائری میں اور اسحاق ڈار کریں مگر اسحاق ڈار نے ڈان لیکس کی انکوائری میں شامل ہونے سے معذوری ظاہر کر دی اور وہ شامل نہیں ہوئی ۔انھوںنے کہاکہ کسی نے نواز شریف سے کابینہ میں ہونیوالی باتیں لیک کر دیں، کابینہ میں ہونیوالی باتیں جس نے لیک کی اس نے اپنے انداز میں کی میں نے کچھ اور باتیں بھی کی تھیں، میری کی ہوئی تمام باتیں اگر لیک ہو جاتی تو شاید میری پرسنلٹی بلڈنگ ہوتی۔ اپنی سیاسی اور عام زندگی اسلام کی روش پر چلانے کی کوشش کی ہے۔چوہدیری نثار نے کہاکہ میں تنہائی پسند ہوں، شادیوں میں نہیں جاتا، میں نے ڈسپلن اور وقت کی پابندی فوج سے سیکھا، فوجی ماحول میں پلنے بڑھنے سے اثر تو ہوتا ہے، میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ماحول میں پلا بڑھا، میرا خاندان چار پشتوں سے فوج میں ہے، میرے والد پاک فوج میں اعلی عہدے پر تھے۔

جنگی طیارے میں پرواز, .وزیراعظم نے تاریخ رقم کردی
سرگودھا(آن لائن،اے این این) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مصحف بیس سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو قدرتی آفات سے نمٹنے اورامدادی کاموں پر پاک فضائیہ کی خدمات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی خدمات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ایئرفورس کے وطن کے دفاع کے لیے بہترین کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردارقابل تعریف ہے اور پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دیں جن کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم ملکر اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اور پاک افواج ،خفیہ اداروں،پولیس سمیت تمام سکیورٹی اداروں اور سیاسی قیادت نے اس جنگ کو جیتنے کا عزم کررکھا ہے اس جنگ میں ہمیں عوام کا بھی بے پناہ تعاون حاصل ہے اور انشاءاللہ ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تاریخ میں پہلی بار بحیثیت وزیراعظم پاکستان ایف سولہ طیارے میں بیٹھ کر جنگی مشقوں میں شرکت کی۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا، اس موقع پر ائیرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے نئے تعمیر شدہ ائیرپاور سینٹر آف ایکسی لینس کادورہ کیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی تعمیر وترقی میں پاک فضائیہ کے کردار، سیفرون بینڈڈ نامی فوجی مشقوں اور ائیرپاور سینٹر آف ایکسی لینس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ائیرپاور سینٹر جدید ترین آلات سے لیس ادارہ ہے اور ایوی ایشن سٹی پرجیکٹ کامرہ میں ایک جدید سوچ کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ رواں برس اکتوبر میں پاک فضائیہ کثیرالملکی فوجی مشقوں کی میزبانی بھی کرے گا جس میں 19 ممالک کے فضائی دستے شرکت کریں گے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف 16 جنگی طیارے میں فائٹرپائلٹ کی پچھلی نشست رئیرکاک پٹ میں بیٹھ کر فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور وہ تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جنہوں نے جہاز میں بیٹھ کر فوجی مشق میں شرکت کی، جب کہ دوسرے ایف 16 جہاز میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے فوجی مشق میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ائیرفورس کے کمبیٹ افسران اور گرانڈ کریو کے ساتھ ملاقات کی جب کہ پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عزم حوصلے کو سراہتے ہوئے اظہار اطمنان کیا۔