قوم کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے ،پاکستان کا ٹرمپ کو کرارا جواب

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاواضح کیاہے کہ پاکستان کے سواکوئی بھی ملک دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت رہا،پاکستانی قوم کوقربانی کابکرانہیں بننے دیں گے،امریکا پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کااحترام کرے،ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد خارجہ پالیسی کی فارمولیشن ضروری تھی،مسئلہ کشمیرکوہرپلیٹ فورم پراٹھایاجائے گا ،آج چین جارہاہوں دوروزبعد ایران کادورہ کروں گا۔انہوں نے تین روزہ سفراء کانفرنس ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج چین جارہاہوں دوروزبعد ایران کادورہ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت رہا،صر ف پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہاہے۔دنیابے شک نہ مانے لیکن پاکستان بشمول کراچی میں امن ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ ایران ،بھارت اور چین سے ہمارے سفیروں نے کلیدی تجاویزدیں۔خواہش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بھی بہتر ہوں۔انہوں نے کہاکہ واشنگٹن میں بیٹھے لوگوں کوپاکستان اورخطے کی حقیقی صورتحال کاادراک نہیں ہے۔باہمی احترام کے ساتھ قربانیوں کااعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔پاکستان کامفادسب سے اول ہے۔پاکستانی قوم کوقربانی کابکرانہیں بننے دیں گے۔امریکا پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کااحترام کرے۔کسی کوبھی افغانستا ن کی جنگ پاکستان کے اندرنہیں لڑنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بریکس اعلامیہ پرچین نے اپنی وضاحت جاری کردی ہے۔چین برکس اعلامیہ میں بھارت کی بہت ساری چیزیں شامل نہیں کیں۔برکس اعلامیہ میں جن دہشتگردتنظیموں کانام لیاگیاوہ پاکستان میں کالعدم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق سفیرعبدالباسط کااب کسی ریاستی ادارے سے تعلق نہیں۔ان کی ذاتی شکایات ہیں لیکن ان کا طریقہ درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ تبدیلیوں کے تناظرمیں ہمیں جلد فیصلے کرناہوں گے۔ہمیں حالات کاتعین کرکے جلد اپنی سمت کاتعین کرناہوگا۔پاکستان کی نئی پالیسی کوقومی رائے عامہ کی شکل دینے کیلئے پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے۔ٹرمپ کی نئی پاک افغان پالیسی کے بعد خارجہ پالیسی کی فارمولیشن ضروری تھی۔امریکا کے ساتھ معاشی انحصارکم ہواختم نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے بنیادی مسئلہ کشمیرہے۔بھارت سے متعلق پالیسی کاتفصیلی جائزہ لیں گے۔مسئلہ کشمیرکوہرپلیٹ فورم پراٹھایاجائے گا۔افغانستان کے مسائل ہمارے خطے کے مسائل ہیں ہم افغانستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ آج چین جارہاہوں دوروزبعد ایران کادورہ کروں گا۔واضح رہے وزارت خارجہ میں جاری تین روزہ سفراء کانفرنس ختم ہوگئی۔کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے نئی فارمولیشن بنانے پرغور کیاگیا۔جس میں نئی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

پاکستان اور ورلڈ الیون ٹی 20 سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی

 لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی 20 سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اسپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلیے بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بہتری لانے کیلیے کوشاں ہیں، ٹاپ 4 ریجنز کی ٹیموں کیلیے بھی سپانسرز تلاش کر رہے ہیں، ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہت بڑا قدم ہے، تنقید برائے تنقید نہ کی جائے، کچھ بھی کہنے یا لکھنے سے پہلے قومی مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے میچز کے انعقاد کیلیے بہت مشکلات تھیں، سکیورٹی ٹیم کو مطمئن کرنا بڑا چیلنج تھا، بین الاقوامی پلیئرز کی بہت سی ڈیمانڈز ہیں، کرکٹرز اور بورڈز کے مسائل رہے، ورلڈ الیون کیلیے مختصر وقت میں متوازن ٹیم بنانا تھی جس میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے صف اول کے پلیئرز شامل ہوں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشش کر رہے ہیں، تاہم فی الحال عالمی پلیئرز وہاں کھیلنے کیلیے تیار نہیں، انٹرنیشنل سکیورٹی ٹیموں کو کراچی کادورہ کروائیں گے اور انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کراچی میں بھی میچز کروائیں گے، سری لنکا نے پاکستان میں ایک میچ کھیلنے کی حامی بھری ہے۔

کرکٹر رومان رئیس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

کراچی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹر رومان رئیس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔رومان رئیس ان کی اہلیہ کا نام عائشہ ہے، شادی کی تقریب کراچی کے مقامی لان میں منعقد ہوئی، جمعرات کو دعوت ولیمہ کا انعقاد ہوگا، واضح رہے کہ رومان رئیس چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کا  حصہ تھے۔

آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بارے شائقین کیلئے بڑی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) ورلڈ الیون سے سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑ گئے اور طریقہ کار پیچیدہ ہونے کی وجہ سے شائقین غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جب کہ بک کرائے گئے ٹکٹ حاصل کرنے کیلیے طویل مسافت طے کرنا پڑے گی۔پاکستان اور ورلڈ الیون میں میچز کیلیے 500 اور 8 ہزار روپے والے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہوگئی تھی، 2500، 4000 اور6000 ہزار کے ٹکٹوں کی بکنگ جاری رہی، آن لائن ٹکٹ خریدنے والے طریقہ کار پیچیدہ ہونے کی وجہ سے الجھن کا شکار ہیں، کمپنی کی طرف سے پی سی بی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہدایت کی گئی کہ جن لوگوں نے آن لائن بکنگ  کرا رکھی ہیں، وہ جمعرات اور جمعے کو رائیونڈ روڈ پرگل نشان پارک میں واقع دفتر سے ٹکٹ حاصل کرلیں، دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ کوریئر کے ذریعے وصول کرنے کیلیے رقم ادا کریں۔ رائیونڈ روڈ مرکزی شہر سے خاصا دور ہونے پر شائقین پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں، ان میں سے کئی ایک شکوہ کرتے نظر آئے کہ بکنگ کے مراحل سے گزرنے کے باجود دفتر تک طویل مسافت تکلیف دہ بات ہے۔ لاہور کے 2بڑے شاپنگ مالز میں نقد ادائیگی پر فروخت جاری رہی لیکن بیشتر شائقین 500روپے والا ٹکٹ نایاب ہونے کا شکوہ کرتے نظر آئے، دریں اثنا ٹکٹوں کے حصول کیلیے بینک آف پنجاب کی برانچز کی  فہرست جاری کردی گئی، مین بلیوارڈ گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، صدر بازار، والٹن روڈ، مسلم ٹاؤن، کریم بلاک، فیصل ٹاؤن، شوکت خانم اسپتال، باغبانپورہ، راوی روڈ اور میکلوڈ روڈ کی برانچز سے ٹکٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

سابق آرمی چیف نے بالآخر خاموشی توڑ دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) یوم دفاع کی جی ایچ کیو میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں پاک فوج کے سپہ سالار مہمان خصوصی تھے اوراسی تقریب میں پاک فوج کے سابق سربراہان اشفاق پرویز کیانی اور راحیل شریف نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر موجودہ و سابق فوجی سربراہان میڈیا اور تقریب کے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،غیررسمی گفتگو کے دوران اشفاق پرویز کیانی نےبتایاکہ وہ میڈیا سے دورہی رہتے ہیں ، اب زیادہ تر وقت اہلخانہ کے ساتھ گزرتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ میں کوئی خودنوشت نہیں لکھ رہا اور ابھی تک ارادہ بھی نہیں، اس حوالے سے اگر کوئی خبریں ہیں تو وہ بے بنیاد ہیں ۔ اس کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف مرکز نگاہ بنے رہے۔مرکزی تقریب میں راحیل شریف کی آمد پر حاضرین نے تالیاں بجا کر پرجوش استقبال کیا۔

نیب ریفرنس کے بعد اسحاق ڈار کو مستعفی ہو جانا چاہیے: عمران خان

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کے اکنامک ہٹ مین ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں معیشت کا اتنا برا حال نہیں ہوا جتنا آج ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں جو ظلم معیشت کے ساتھ ہوا، وہ ہمارا دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی تاریخ میں معیشت کا اتنا برا حال نہیں ہوا جتنا آج ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت پر بہت ظلم کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی اتنی کم سرمایہ کاری کبھی آئی۔ بنگلا دیش اور بھارت کی برآمدات بڑھتی جا رہی ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کا موازنہ مشرف اور زرداری سے کیا جائے تو ان کے ادوار میں زیادہ سرمایہ کاری آئی۔ چھوٹا سا طبقہ امیر اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے۔ برآمدات اور درآمدات میں 30 ارب ڈالرز کا فرق آیا۔ اسحاق ڈار پاکستان کے اکنامک ہٹ مین نکلے ہیں۔ نیب ریفرنس کے بعد انھیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے بہت ترقی کی اور ججز نے ان کا نکال دیا۔عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے باجود ملک میں سرمایہ کاری کم ہوئی، آج نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے۔ گردشی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ انرجی بحران ہے۔ حکمرانوں نے بجلی کی قیمت تک دگنی کر دی۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دن بدن غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے صدر کا جوئے کے کاروبار سے تعلق بارے اہم اعتراف

کولمبو(اے این این ) سری لنکا کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر تھالنگا سماتھی پالا نے جوئے کے کاروبار سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔کافی عرصے سے سابق کپتان ارجنا راناٹنگا ان کے بیٹنگ بزنس سے تعلق پر بات کرتے رہے اور وہ خود کو اس سے لاتعلق قرار دیتے تھے، مگر حال ہی میں ان کا رانا ٹنگا کیخلاف ہرجانے کا دعوی مسترد ہوا جس کی مکمل تفصیل بھی سامنے آئی ہے، اس میں دوران جرح سماتھی پالا نے تسلیم کیا کہ شرطوں کا کاروبار کرنے والی کمپنی اسپورٹنگ اسٹار سے ان کا اور ان کی فیملی کا تعلق ہے۔ سری لنکا کی حالیہ شرمناک پرفارمنس کے بعد ویسے بھی سماتھی پالا پر مستعفی ہونے کے لیے دبا ﺅ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔

صدر ،وزیر اعظم ،آرمی چیف کو میچ دیکھنے کی دعوت،کیا جائیں گے؟

لاہور (نیوزایجنسیاں )ورلڈالیون کا دورہ پاکستان، میچ دیکھنے کیلئے صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف مدعو ۔ پی سی بی نے میچ کے لئے اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو لاہور مدعو کرلیا ہے جن میں سابق کپتان عمران خان بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن اور انگلش بورڈ کے صدر جائیلز کلارک بھی میچ دیکھنے لاہور آرہے ہیں۔پی سی بی نے ٹیسٹ کھیلنے والے کئی ملکوں کے سربراہوں کوبھی مدعو کیا ہے ان میں صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شامل ہیں۔ورلڈ الیون دبئی میں2 دن پر یکٹس کرنے کے بعد 10ستمبر کی رات دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی اور گیارہ ستمبر کو صبح 3بجے لاہور پہنچے گی۔صبح گیارہ بجے فاف ڈوپلیسی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ شام کو پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ورلڈ الیون کے دورے کے موقع پر گراﺅنڈ کے ساتھ موجود پارکنگ ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اورہاکی اسٹیڈیم میں مشترکہ کنٹرول روم بنایا جائے گا جہاں پرتمام متعلقہ اداروں کے نمائندے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کرینگے۔ واضح رہے کہ ورلڈ الیون میچز میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر نشتر اسپورٹس کمپلیکس لاہور کے ایریا میں موجود کاروباری مراکز کو 9 تا 16 ستمبرتک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آزادی کپ میں ورلڈ الیون کے میچ 12، 13 اور 15ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں اہم غیر ملکی کھلاڑی شریک ہوں گے، ورلڈ الیون ٹیم کے میچز کے لیے لاہور اور بالخصوص قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی 2 رکنی اسپیشل سیکیورٹی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی کی ٹیم کو ورلڈ الیون کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔دوسری جانب 9سے 16ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

خوفناک طوفان نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچادی

فلوریڈا(ویب ڈیسک) سمندری طوفان ”ارما“ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور فرانسیسی جزیرہ سینٹ مارٹن ملبہ کا ڈھیر بن چکا ہے۔بحر اوقیانوس میں بننے والے تاریخ کے خطرناک ترین طوفان ارما نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ارما طوفان کے باعث متعدد عمارتیں اور مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، سینٹ مارٹن سمیت متعدد جزیرے مکمل طور پر تباہ اور ناقابل رہائشی ہوچکے ہیں۔متعدد علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نقل و حرکت ناممکن ہوگئی ہے۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ سینٹ مارٹن کا ہوائی اڈہ بھی ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔ارما کو درجہ پانچ کا انتہائی خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے جو جس علاقے سے گزرتا ہے وہاں 185 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں اور شدید بارشیں ہورہی ہیں۔ اس طوفان کو 10 سال میں بحر اوقیانوس کا خطرناک ترین طوفان قرار دیا گیا ہے۔