تازہ تر ین

صدر ،وزیر اعظم ،آرمی چیف کو میچ دیکھنے کی دعوت،کیا جائیں گے؟

لاہور (نیوزایجنسیاں )ورلڈالیون کا دورہ پاکستان، میچ دیکھنے کیلئے صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف مدعو ۔ پی سی بی نے میچ کے لئے اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو لاہور مدعو کرلیا ہے جن میں سابق کپتان عمران خان بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن اور انگلش بورڈ کے صدر جائیلز کلارک بھی میچ دیکھنے لاہور آرہے ہیں۔پی سی بی نے ٹیسٹ کھیلنے والے کئی ملکوں کے سربراہوں کوبھی مدعو کیا ہے ان میں صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شامل ہیں۔ورلڈ الیون دبئی میں2 دن پر یکٹس کرنے کے بعد 10ستمبر کی رات دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی اور گیارہ ستمبر کو صبح 3بجے لاہور پہنچے گی۔صبح گیارہ بجے فاف ڈوپلیسی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ شام کو پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ورلڈ الیون کے دورے کے موقع پر گراﺅنڈ کے ساتھ موجود پارکنگ ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اورہاکی اسٹیڈیم میں مشترکہ کنٹرول روم بنایا جائے گا جہاں پرتمام متعلقہ اداروں کے نمائندے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کرینگے۔ واضح رہے کہ ورلڈ الیون میچز میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر نشتر اسپورٹس کمپلیکس لاہور کے ایریا میں موجود کاروباری مراکز کو 9 تا 16 ستمبرتک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آزادی کپ میں ورلڈ الیون کے میچ 12، 13 اور 15ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں اہم غیر ملکی کھلاڑی شریک ہوں گے، ورلڈ الیون ٹیم کے میچز کے لیے لاہور اور بالخصوص قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی 2 رکنی اسپیشل سیکیورٹی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی کی ٹیم کو ورلڈ الیون کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔دوسری جانب 9سے 16ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain