Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر داخلہ سندھ کا صوبے میں بین الاقوامی طرز کے دو ٹریننگ سینٹرز کے قیام کا اعلان

    By Khabrain Newsاپریل 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے صوبے میں بین الاقوامی طرز کے دو ٹریننگ سینٹرز کے قیام کا اعلان کردیا۔

    شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایک اہم اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ایلیٹ ٹریننگ کورس کی تکمیل پر بھی خصوصی سیشن منعقد ہوا۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی و ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جیز ایس ایس یو، ایسٹ اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ٹریننگ سینٹر آمد پر ڈی آئی جی ٹریننگ، کمانڈنٹ رزاق آباد اور دیگر افسران نے وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    وزیر داخلہ سندھ نے اس موقع پر پولیس ٹریننگ سینٹر میں نو تعمیر شدہ اینٹی رائٹ ہال، ٹرینیز کے لیے ریزیڈنشل بلاک ’’سی‘‘ فائرنگ رینج کی اپ گریڈیشن اور بلاک ’’سی‘‘ کو مرکزی حصوں سے ملانے والی نئی سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں جدید سہولیات کے اضافے سے تربیتی نظام مزید مؤثر اور مضبوط ہوگا۔

    وزیر داخلہ سندھ نے شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایلیٹ ٹریننگ کورس کی تکمیل کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی فورس کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

    انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ہی ایک مؤثر اور قابل پولیس فورس کی ضمانت ہے۔ کورس کی کامیاب تکمیل میں ٹرینرز کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے اہلکاروں کو بہترین انداز میں تربیت فراہم کی۔

    تقریب کے دوران تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا جسے شرکاء نے سراہا۔ وزیر داخلہ سندھ نے کورس کے کامیاب شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیر داخلہ سندھ نے شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں اینٹی رائٹس پلاٹون کا عملی مظاہرہ دیکھا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کمانڈنٹ ارم اعوان نے انتہائی شاندار کام کیا ہے اور گزشتہ تربیتی مراحل کے مقابلے میں اس مرتبہ نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ٹریننگ اور کمانڈنٹ رزاق آباد کو جاتا ہے جنہوں نے ایک ٹیم کی صورت میں مؤثر انداز میں کام کیا۔

    وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ اچھی اور معیاری تربیت ہی ایک بہترین پولیس فورس کی بنیاد ہوتی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے اعلان کیا کہ صوبے میں دو بین الاقوامی معیار کے پولیس ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے جس کے لیے پی سی ون کی سفارشات جلد از جلد ارسال کی جائیں۔

    وزیر داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج جوانوں کا عملی مظاہرہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ یہ ایک مؤثر اقدام ہے جس کے ذریعے مشتعل ہجوم اور بلوائیوں کو کنٹرول کرنا ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت سندھ پولیس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔

    ضیاء الحسن لنجار نے یہ بھی کہا کہ صدر پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہیں کہ پولیس کی تربیت کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ سندھ پولیس کو سہولیات کی فراہمی ہی کراچی میں پائیدار امن و امان اور ترقی کی ضامن ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ کہتے ہیں کہ سندھ پولیس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کچے کے علاقوں میں بہتری آئی ہے اور اس کامیابی کا سہرا پولیس جوانوں کو جاتا ہے۔ چیلنجز ضرور موجود ہیں لیکن ان کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جائے گی۔

    انہوں نے ٹریننگ برانچ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بالخصوص شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کی کمانڈنٹ ارم اعوان کی کاوشوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

    آخر میں وزیر داخلہ سندھ نے کمانڈنٹ ارم اعوان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ ٹریننگ کی اہمیت انتہائی بنیادی ہے اور سندھ پولیس میں تربیت کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بہتر اور معیاری ٹریننگ ہی ایک مضبوط اور پیشہ ور پولیس فورس کی ضمانت ہوتی ہے۔

    آئی جی سندھ نے اینٹی رائٹس ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشکل اور ہنگامی حالات میں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ہی کامیابی کی ضامن بنتی ہیں۔

    انہوں نے ٹریننگ سے وابستہ افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا سندھ پولیس کو ایک مکمل پروفیشنل فورس بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔حکومت سندھ اور وزیرِ داخلہ کی رہنمائی میں پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

    آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس یو اور آر آر ایف کو جدید اور ماڈرن یونٹس کے طور پر ترقی دی گئی ہے اور اسی طرز پر ٹریننگ کے نظام کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تربیتی نظام میں مزید جدت لاکر سندھ پولیس کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.