Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی واقعات’ پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین کی درخواست ضمانت خارج
    • کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی
    • پولیس افسران قانون کی بالادستی اور انصاف کو مقدم رکھیں ،گورنر سندھ
    • قومی اسمبلی اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہ
    • پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں کے پی حکومت مہیا کر چکی: اختیار ولی
    • فی تولہ سونا 800 روپے سستا کا ہوگیا
    • آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا
    • اسلام آباد لانگ مارچ معاملہ، پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے 900 سے زائد پی ٹی آئی رہنما اور کارکن گرفتار کرلیے
    • پولیس کی کارروائیاں ،پتنگ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
    • اسلام آباد میں لانگ مارچ، پنجاب پولیس کو کھانے اور پٹرول کی مد میں 40کروڑ روپے مل گئے
    • دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کے زیراہتمام 41ویں سالانہ سیرت النبی ۖ کانفرنس آج ہوگی
    • اقوام متحدہ ماہرین کا امریکا سے تارکین وطن کی تیسرے ممالک منتقلی روکنے کا مطالبہ
    • سیکورٹی خدشات زیارت کے جنگلات میں لگی آگ 3 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی
    • مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ’ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
    • پنجاب میں ایچ آئی وی کے نئ رجسٹریشنز میں تشویشناک اضافہ گزشتہ سال سے 22فیصد زائد
    • مریم نواز مختلیف شہروں میں نا قص صفائی پر برہم قصورفیصل آباد اوکاڑہ کے ایم ڈی عہدوں سے فارغ
    • ایران کے منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنیکی کوئی پیشکش نہیں کی ٹرمپ ہماری شرائط وضح ہیں تہران
    • پاکستان سرمایہ کیلئے پر کشش شہباز شریف کی عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
    • قابل قبول حل کیلئے مذکرات کے حامی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے عطا اللہ تارڑ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مولانا ادریس کیس میں اہم پیشرفت؛ 7 مشتبہ افراد گرفتار

    By Khabrain Newsمئی 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پولیس نے چارسدہ میں معروف مذہبی اسکالر مولانا محمد ادریس کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کو مزید وسیع کر دیا ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ مولانا ادریس کو 5 مئی کو اس وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا جب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا وہ مدرسے جا رہے تھے، حملے میں ان کے ساتھ موجود دو پولیس گارڈز بھی زخمی ہوئے۔

    تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مردان کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا جب کہ ان سے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے منسلک نقل و حرکت کا سراغ لگانے کے لیے چارسدہ، نوشہرہ اور اطراف کے علاقوں کے موبائل ڈیٹا کی جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ایک ویڈیو کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جس میں مبینہ حملہ آور کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔

    تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور پشاور کے مختلف علاقوں جن میں چمکنی اور کوہاٹ روڈ شامل ہیں سے ہوتا ہوا ایک سروس روڈ کے ذریعے چارسدہ پہنچا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم حملے کے روز صبح تقریباً 5:30 بجے چارسدہ پہنچا تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس کیس کی تفتیش سیف سٹی پراجیکٹ ٹیم اور دیگر خصوصی یونٹس کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

    پولیس نے ڈیجیٹل شواہد اور نگرانی کے مواد کی تصدیق کے لیے بھی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ اس مبینہ منصوبہ بند ٹارگٹ کلنگ کی مکمل حقیقت سامنے آ سکے۔

    مولانا ادریس علاقے کی ایک معروف مذہبی شخصیت تھے اور ماضی میں صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے تھے۔

    ان کے قتل کے بعد چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں  جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے احتجاج کیا اور فوری گرفتاریوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ضلع میں سرچ آپریشن شروع کیے اور حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.