تازہ تر ین

امریکا: خاتون نے پانچ ڈالر سے لاکھوں کا انعام جیت لیا

امریکا کی ایک خاتون نے لاٹری میں قسمت آزماتے ہوئے لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر گرینزبورو کی رہائشی نکول ہاجز نے شمالی کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ماضی میں دیگر لاٹری گیمز کھیل چکی ہیں، لیکن انہوں نے پہلی بار پانچ ڈالر کا اسکریچ آف ٹکٹ خریدا۔

 

نکول ہاجز نے کہا کہ انہوں نے کبھی پانچ ڈالر کا ٹکٹ نہیں خریدا، انہوں نے یہ ٹکٹ بغیر کسی ترتیب کے چنا اور پانچ ڈالر بڑے انعام میں بدل گئے۔

 

یہ ٹکٹ ڈائمنڈز اینڈ ڈالرز گیم کا تھا اور خاتون نے اس سے دو لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا۔

نکول نے ان لمحات کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انعام کا معلوم ہونے پر وہ تقریباً بے ہوش ہو گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی انعامی رقم سے اپنے شوہر کے ساتھ فوڈ ٹرک کا کاروبار کریں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain