پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے بگ بیش لیگ (BBL) کے آئندہ سیزن میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حارث رؤف پانچ سیزنز تک میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرنے کے بعد نئی فرنچائز کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں۔
حارث رؤف نے میلبورن اسٹارز کی جانب سے 33 میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 56 وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے 20 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بگ بیش میں ہیٹ ٹرک کرنے والے محدود کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے آئندہ BBL|16 سیزن کے لیے سابق انگلش کپتان بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین کو بھی سائن کیا ہے۔
اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو حارث رؤف پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے بگ بیش میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

