پشاور(کرائم رپورٹر) پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین اور تھانہ سربند کی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران دو ملزمان ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ہلاک ملزمان کی شناخت عبدالصمد ولد سجاد احمد، سکنہ افغانستان حال پنج کھٹہ، اور سعد اللہ ولد ایوب خان، سکنہ شاہین مسلم ٹاؤن کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت ابراہیم ولد رامبیل، سکنہ چینہ ڈاگ کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ ہلاک اور زخمی ملزمان متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بریکنگ نیوز
- پشاورپولیس نے اسٹریٹ فائٹر کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک
- مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
- محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
- ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار
- LPG قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مصنوعی قلت سے شہری پریشان
- چین:وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلے یوگوآن پہنچنے پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں
- تھانہ نیلہ کی کارروائی،مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی تحویل میں لے لی
- فتح جنگ: پنڈ بہادر خان کے نوجوان بلوچستان ایف سی کے طالب حسین اعوان شہید کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دورس جانب شہید کی فائل فوٹو۔
- ڈاکٹر حمید جنرل ہو میو اور ڈاکٹر و لمار شوابے جرمنی کی تاریخی شراکت داری
- ایف سی بلوچستان کے جوان طالب حسین اعوان کی نماز جنازہ ادا
- پاکستان’ یوگنڈا کا زرعی تجارت سے استفادہ، چاول کی برآمدات میں اضافے ‘ تحقیقی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
- سرکاری و نجی سکولوں میں بچوں کوغیر معیاری اشیاء کی فروخت پر پابندی
- سی پی او راولپنڈی کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری
- وزیر اعلی پنجاب کا دورہ راولپنڈی، تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئیں
- سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے عارضی ٹیچرز کی بھرتی ممکن بنا دی گئی’ اساتذہ کو 75 ہزار روپے ماہانہ ملے گا
- راولپنڈی، مزدا ‘ شہزور پک اَپ میں تصادم، دو افراد جاں بحق
- پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
