راولپنڈی(شاہد ملک سے) صوبائی وزارتِ تعلیم، ہائیر ایجوکیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی مبینہ عدم دلچسپی اور فنڈز کا اجرا نہ ہونے کے باعث ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا فنڈز کی کمی کے باعث عمارت میں رنگ و روغن اور پانی کے کنکشن کی بحالی کے لئے ڈائریکٹوریٹ نے راولپنڈی کے کالجوں سے مالی امداد کی اپیل کردی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے آج (بروز منگل) راولپنڈی کے متوقع دورے کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت ڈائریکٹوریٹ بلڈنگ کی بیرونی جانب ہنگامی طور پر کروائے گئے رنگ میں بھی مجوزہ ایس او پیز نظر انداز کر کے عمارت کو مندر نما رنگ کردیا گیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے پاس فنڈز ختم ہوجانے کے باعث عمارت کے رنگ و روغن اور ایمرجنسی نوعیت کے دیگر امور کے لئے راولپنڈی کے کالجوں سے 30 سے 40 ہزار روپے کی مالی امداد کی اپیل کی گئی جبکہ گورنمنٹ وقار النسا پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سے پانی کے کنکشن کی بحالی کے لئے 50 ہزار روپے ادھار مانگے گئے تاہم کالجوں نے بھی فنڈز نہ ہونے کا جواب دے دیا جبکہ بعض کالجوں کا موقف تھا کہ ہمارے بھی ایمرجنسی نوعیت کے تعمیر و مرمت کے کام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مسلسل تعطل کا شکار ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کہیں سے امداد نہ ملنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ نے کیشئیر کو رنگ و روغن کا انتظام کرنے کی ہدایت کی جس پر کیشئیر نے ایک بالٹی رنگ منگوا کر ڈائریکٹوریٹ کے بیرونی ستونوں اور دیواروں کو رنگ کروایا تاہم اس میں بھی محکمہ تعلیم کے مروجہ رنگ کو نظر انداز کردیا گیا ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے تحت عمارت کو تیرا کوٹا (بیچ کلر) میرون یا گرے رنگ ہونا چاہئے تھا لیکن ہنگامی طور کروائے گئے روغن میں ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے کالجوں کی مینٹیننس اور ریپئرنگ کے لئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو ایک سال سے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے قبل ازیں یہ سالانہ فنڈز سہ ماہی بنیادوں پر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو ملتے تھے جس سے تواتر کے ساتھ کالجوں کی ریپئرنگ ومینٹیننس کا کام ہوتا تھا تاہم حکومتی سطح پر فنڈز معطل ہونے کے بعد ٹھیکیداروں کو سابقہ کاموں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی جس سے ڈائریکٹوریٹ سمیت راولپنڈی کے بیشتر کالجوں کی نہ صرف عمارتیں خستہ حال ہو چکی ہیں بلکہ یہ شدید مالی بحران کا بھی شکار ہیں اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سجاد احمد نے بتایا مالی سال میں منظور ہونے والا بجٹ ہمیں سہ ماہی بنیادوں پر ملتا ہے لیکن رواں مالی سال میں تاحال کوئی فنڈز ریلیز نہیں ہوسکے تاہم توقع ہے کہ یہ فنڈز جلد ریلیز ہوجائیں گے انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ فنڈز کی عدم دستیابی اور بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے واسا کا عملہ ہمارا پانی کا کنکشن منقطع کرنے آگیا تھا جس پر ہم نے وقار النسا کالج کو تحریری درخواست کے ذریعے 50 ہزار روپے ادھار مانگے تھے لیکن کالج والوں نے کوئی جواب ہی نہیں دیا تاہم انہوں نے اس دعوے سے انکار کیا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کسی کالج کو مالی امداد کی اپیل کی گئی ہو انہوں نے کہا کسی ضرورت کے وقت ادھار لینا الگ معاملہ ہے لیکن مالی امداد کے لئے کسی کو نہیں کہا گیا امید ہے کہ ڈائریکٹوریٹ کے فنڈز جلد ریلیز ہو جائیں گے کالجوں کی عمارتوں کی خستہ حالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کالجوں کے پاس کروڑوں روپے کے اپنے فنڈز بھی موجود ہوتے ہیں جو وہ کالج کونسل کی منظوری سے کسی بھی ضروری مد میں استعمال کرسکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
- محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
- ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار
- LPG قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مصنوعی قلت سے شہری پریشان
- چین:وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلے یوگوآن پہنچنے پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں
- تھانہ نیلہ کی کارروائی،مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی تحویل میں لے لی
- فتح جنگ: پنڈ بہادر خان کے نوجوان بلوچستان ایف سی کے طالب حسین اعوان شہید کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دورس جانب شہید کی فائل فوٹو۔
- ڈاکٹر حمید جنرل ہو میو اور ڈاکٹر و لمار شوابے جرمنی کی تاریخی شراکت داری
- ایف سی بلوچستان کے جوان طالب حسین اعوان کی نماز جنازہ ادا
- پاکستان’ یوگنڈا کا زرعی تجارت سے استفادہ، چاول کی برآمدات میں اضافے ‘ تحقیقی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
- سرکاری و نجی سکولوں میں بچوں کوغیر معیاری اشیاء کی فروخت پر پابندی
- سی پی او راولپنڈی کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری
- وزیر اعلی پنجاب کا دورہ راولپنڈی، تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئیں
- سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے عارضی ٹیچرز کی بھرتی ممکن بنا دی گئی’ اساتذہ کو 75 ہزار روپے ماہانہ ملے گا
- راولپنڈی، مزدا ‘ شہزور پک اَپ میں تصادم، دو افراد جاں بحق
- پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
- وزیراعلی پنجاب کو غلام مصطفی راولپنڈی آمد پر سونے کا تاج پہنائے گے
