راولپنڈی (سٹی رپورٹر)آل پاکستان سمال جیمز جیولری اینڈ ٹولز ایسوسی ایشن کی جانب سے زونل چیئرمین اسلام آباد راولپنڈی ڈیثرن غلام مصطفی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی آمد پر سونے کا تاج پہنائے گے۔ اس حوالے سے تنظیمی عہدیداران اور کارکنان میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔زونل چیئرمین غلام مصطفی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد کے موقع پر انہیں سونے کا تاج پیش کرنا اہلِ راولپنڈی کی جانب سے عزت، محبت اور خراجِ تحسین کا اظہار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے بھرپور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری کی قیادت میں کارکنان متحد ہیں اور حکومتی قیادت کے استقبال کے لیے بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے عوام اور تاجر برادری وزیراعلی پنجاب کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت شہر کی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید مثر اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی تاجر برادری سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے اور وزیراعلی پنجاب کی آمد کے موقع پر بھی اتحاد، یکجہتی اور خوش آمدید کے جذبے کے ساتھ اپنی شرکتیقینی بنائے گی۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
- وزیراعلی پنجاب کو غلام مصطفی راولپنڈی آمد پر سونے کا تاج پہنائے گے
- فتح جنگ،ڈھوک سیداں انٹرچینج سی پیک روڈ پر شہزور کی کھڑے ٹرک سے ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی
- سب انسپکٹر مدثر حسین پولیس تھانہ ڈھڈیال کا نیا ایس ایچ او تعینات
- اسلام آباد کی مارکیٹوں کو لفٹر مافیا سے نجات دلائی جائے، اجمل بلوچ
- فتح جنگ: ایپکا تقریب میںشرکاء کا ضلعی و ڈویژنل عہدیدارن کے ہمراہ گروپ فوٹو
- مری میں وراثتی اراضی کا تنازع شدت اختیار کر گیا
- فتح جنگ، ایپکا تقریب،ترقی پانیوالے ملازمین میں اعزازی شیلڈز تقسیم
- ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب کے قیام کا کریڈٹ ہرکوئی اپنے نام لینے کیلئے سرگرم
- مقبول سائیکل ورکس چوک اور ڈھکو روڈ پر کھلے گڑھے اہل علاقہ کیلئے مشکلات کا باعث
- راولپنڈی: آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دیں۔
- پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی با اثر شخصیت رکاوٹ
- واہ کینٹ: وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک ٹھٹھہ خلیل روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح و تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- لیگی حکومت ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام
- بیریسٹر عقیل ملک، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: حاجی ملک عمر فاروق
- نئی ماڈل جیل کیلئے پنجاب سے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وفاق کے سپرد
- پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکار اسلام آباد بھیجنے کی منظوری دیدی
- ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
- بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سٹوڈنٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر حنیف عباسی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان خطا ب کر رہے ہیں۔
- سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
