چکوال(بیورو رپورٹ)شہر کے مصروف ترین شاہراہ مقبول سائیکل ورکس چوک اور ڈھکو روڈ پر سٹی واپڈا آفس کے عین سامنے کھلے گڑھے اہل علاقہ کے لئے مشکلات اورموٹرسائیکل سواروں کے لئے حادثات کا باعث بننے لگے، ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر چکوال سے اس صورتحال کا نوٹس لینے اور گڑھوں کی فوری مرمت کا مطالبہ، ایک ماہ سے زائد ہونے کو ہے تھنیل روڈ، مقبول سائیکل ورکس چوک تک ٹف ٹائل کی تنصیب کا کام ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ، ٹھیکیدار کی کام چوری اور اس کے سرکاری سہولت کاروں کی طوطا چشمی کیوجہ سے مذکورہ روڈ پر کام شیطان کی آنت کی طرح طویل ہوتا جا رہا ہے ، موجودہ صورت حال یہ ہے کہ مقبول سائیکل ورکس چوک پر دو کھلے گڑھے راہ گیروں اورٹرانسپورٹروں کے لئے باعث عذاب بنے ہوئے ہیں ،رات کے اندھیرے میں کئی موٹرسائیکل سوار کھلے گڑھوں میں گر کر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ، اسی طرح محلہ ڈھکو روڈ پر سٹی واپڈا آفس کے عین سامنے واسا کی طرف سے کھودا گیا سیوریج گڑھا دوبارہ مرمت نہیں کیا گیا ، ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ ان گڑھوں کی فوری مرمت اور ان کو ڈھانپنے کے لئے فوری اقداما ت اٹھائے تا کہ کسی بھی متوقع حادثات سے بچا جا سکے
بریکنگ نیوز
- ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب کے قیام کا کریڈٹ ہرکوئی اپنے نام لینے کیلئے سرگرم
- مقبول سائیکل ورکس چوک اور ڈھکو روڈ پر کھلے گڑھے اہل علاقہ کیلئے مشکلات کا باعث
- راولپنڈی: آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دیں۔
- پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی با اثر شخصیت رکاوٹ
- واہ کینٹ: وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک ٹھٹھہ خلیل روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح و تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- لیگی حکومت ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام
- بیریسٹر عقیل ملک، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: حاجی ملک عمر فاروق
- نئی ماڈل جیل کیلئے پنجاب سے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وفاق کے سپرد
- پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکار اسلام آباد بھیجنے کی منظوری دیدی
- ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
- بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سٹوڈنٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر حنیف عباسی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان خطا ب کر رہے ہیں۔
- سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
- اس حوالے سے کچھ انکوائریاں زیر سماعت ہیں’ آڈٹ پیروں کو صحیح کر دیا گیا ہے: انتظامیہ آثار قدیمہ
- زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان، تاریخ و ثقافت کا عالمی میلہ
- بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح
- پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی
- اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ملک ریاست علی سدھریال بھی موجود ہیں۔
- کیو ایس پائیداری درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا نمبر
- ANF کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں
