واہ کینٹ ( نمائندہ خبریں)ٹیکسلا کے عوام کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا بیریسٹر عقیل ملک نے ایک اور وعدہ پورا کردیا فاطمہ جناح ٹھٹھہ خلیل روڈ سے رحمان آباد اور سرائے کھولا تک سڑک کی ازسرِنو تعمیر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز کر دیا گیا ہے وفاقی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ایک پروقار تقریب کے دوران اس عوامی فلاحی منصوبے کا افتتاح کیا اس ترقیاتی منصوبے پر مجموعی طور پر تقریبا 9 کروڑ 57 لاکھ 10 ہزار روپے کی لاگت آئے گی افتتاحی تقریب میں رکنِ صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی عمر فاروق، سابق کونسلر و کوآرڈینیٹر ایم پی اے طاہر محمود طاہری، ایم پی اے محسن ایوب خان کے کوآرڈینیٹر بابو سید وسیم شاہ، مسلم لیگ ن کے نوجوان راہنما شیخ قیصر رسول ، ملک عبدالسلام، مرکزی انجمن تاجران کے سابقہ سینئر نائب صدر عمر فاروق عثمانی، سمیت مقامی عمائدین اور اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیرِ نو کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں آمدورفت کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیں گے وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل احمد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں عوام کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھی ہے شہر کے لئے میگا پراجیکٹس دیئے ہیں انشااللہ شہر کی عوام کو مزید خوشخبریاں دیں گے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی ملک عمر فاروق نے کہا کہ زبانی نہیں عملی طور پر عوام کی خدمت کی یہ شہر کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو الحمدللہ آج پورا ہوا یہ تعمیر و ترقی کا دور ہے ممبر پنجاب اسمبلی و چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے خزانہ پنجاب محسن ایوب خان نے کہا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے انشااللہ اس شہر کی عوام فخر کرے گی کہ ان کی قیادت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی ہم ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے
بریکنگ نیوز
- واہ کینٹ: وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک ٹھٹھہ خلیل روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح و تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- لیگی حکومت ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام
- بیریسٹر عقیل ملک، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: حاجی ملک عمر فاروق
- نئی ماڈل جیل کیلئے پنجاب سے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وفاق کے سپرد
- پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکار اسلام آباد بھیجنے کی منظوری دیدی
- ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
- بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سٹوڈنٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر حنیف عباسی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان خطا ب کر رہے ہیں۔
- سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
- اس حوالے سے کچھ انکوائریاں زیر سماعت ہیں’ آڈٹ پیروں کو صحیح کر دیا گیا ہے: انتظامیہ آثار قدیمہ
- زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان، تاریخ و ثقافت کا عالمی میلہ
- بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح
- پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی
- اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ملک ریاست علی سدھریال بھی موجود ہیں۔
- کیو ایس پائیداری درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا نمبر
- ANF کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں
- آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ,سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
- صوبو ں کے قیام پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں سردار سلیم حیدر
- دینی مدارس امت مسلمہ کا مشترکہ علمی دینی روحانی اثاثہ حافظ علاودین سارنگ قاری مہراللہ
- بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
