ڈھڈیال(نمائندہ خبریں)مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ کو مکمل کرانے میں ناکام ہوگئی۔مسلم لیگ(ن)حکومت نے مرکز اور پنجاب میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ تمام نامکمل منصوبوں کو ایک سال کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ مزکورہ منصوبہ جو گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے ادھورا پڑا ہے امید کی جارہی تھی کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اسے فوری مکمل کرائیگی لیکن دو سال آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے اور ابھی تک اس منصوبے کی تکمیل کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ حیرت انگیز طور پر منتخب نمائندے بھی با اثر کنٹریکٹر کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں اور محکمہ ہائی وے چکوال بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جس کا واضح ثبوت اس منصوبے کا مکمل نہ ہونا ہے۔ گڑھوں میں تبدیل روڈ کے اس ادھورے منصوبہ کی وجہ سے لوگوں کو امدورفت میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔
