اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے شیامی (Xiaomi)پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی ہے جس کا مقصد فائیو جی ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے لیے قابل رسائی اور سستا بنانا ہے۔ اس طویل المدتی شراکت داری کے تحت زونگ کے صارفین کے لیے سستے اور ابتدائی درجے کے فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرائے جائیں گے جس سے زونگ کے فائیو جی سسٹم کو وسعت ملے گی اور جدید ٹیکنالوجی عام صارفین کی دسترس میں آئے گی۔زونگ کی جانب سے ڈیوائسزسسٹم کو وسعت دینے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد رابطے کی سہولت کو بامقصد ڈیجیٹل تجربات میں تبدیل کرنا ہے۔ سستے اور ابتدائی دور کے اسمارٹ فونز کے ذریعے فائیو جی ٹیکنالوجی کو عام صارفین کی دسترس میں لا کر زونگ اور شیامی اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں حائل ایک اہم رکاوٹ دور کرنے کے ساتھ پاکستان کی زیادہ سے زیادہ آبادی تک رابطہ کے جدید ترین فائدے پہنچا رہے ہیں۔ دونوں ادارے فورجی سے فائیو جی ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی کا عمل تیز کرنے کے ساتھ نیٹ ورک، ڈیوائسز اور اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔ شراکت داری کے تحت متعارف کرائی جانے والی پہلی ڈیوائس ریڈمی سیونٹین فائیو جی (Redmi 17 5G) ہے جو ملک بھر میں زونگ کے تمام کسٹمر سروس سینٹرز پر دستیاب ہے۔ اس ڈیوائس کے ساتھ صارفین زونگ کی خصوصی بنڈل آفرز سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ خریداری کے دوران انہیں رہنمائی اور معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس طرح سستے فائیو جی اسمارٹ فونز، صارفین کی ضروریات کے مطابق کنیکٹیویٹی پیکجز اور کسٹمر سپورٹ کو یکجا کرتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔اس اقدام سے زونگ کے عالمی اسمارٹ فون شراکت داروں کا دائرہ کار مزید وسیع ہو گاا ور پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ڈیوائسز کے نظام کو ایک اہم ذریعہ بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ دونوں کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں مشترکہ طور پر نئی ڈیوائسز متعارف کرانے اور تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم قائم ہوگا جس کی بنیاد ڈیجیٹل شمولیت، تکنیکی جدت اور صارفین کے بہتر تجربے کے مشترکہ عزم پر ہوگی۔اس حوالے سے منعقدہ دستخطی تقریب میں زونگ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہو جونلی (Huo Junli)، چیف کمرشل آفیسر عمر بن طارق، شیامی پاکستان کے کنٹری منیجر برائن شان (Brian Shawn) سمیت دونوں اداروں کے اعلی افسران شریک ہوئے۔یہ تقریب دونوں کمپنیوں کے درمیان اس تعاون کی اسٹریٹجک اہمیت اور پاکستان میں فائیوجی و ڈیجیٹل سسٹم کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاس تھی۔ زونگ کے چیف کمرشل آفیسر عمر بن طارق نے کہا کہ،زونگ میں ہمارا یقین ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی اصل اہمیت صرف نیٹ ورک کی صلاحیتوں میں نہیں بلکہ اس کے فوائد ہر شخص تک پہنچانے میں ہے۔ شیامی کے ساتھ ہماری شراکت داری اس وژن کو حقیقت کے مزید قریب لائے گی کیونکہ اس سے فائیو جی والے اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم ہوں گی اور اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگی۔ معروف عالمی ٹیکنالوجی برانڈز کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہم ایک مربوط فائیو جی سسٹم تشکیل دے رہے ہیں جو نیٹ ورک، ڈیوائسز اور ڈیجیٹل تجربات کو یکجا کرے گا اوررابطے کی جدید ترین سہولت کو ہر پاکستانی کی زندگی کا قابل رسائی حصہ بنائے گا۔شیامی پاکستان کے کنٹری منیجر برائن شان نے کہا کہ،شیامی جدت کو ہر شخص کی پہنچ میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ زونگ کے ساتھ ہماری شراکت داری شیامی کی معیاری اور سستی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی مہارت اور زونگ کے جدید فائیو جی نیٹ ورک کو اکٹھا کرتی ہے جس سے نیٹ ورک کی دستیابی اورفائیو جی والی ڈیوائسز تک صارفین کی رسائی کے مابین فرق کم ہوگا۔ ریڈمی سیونٹین فائیو جی کا اجرا طویل المدتی شراکت داری کی جانب پہلا قدم ہے جس کا مقصد فائیو جی ڈیوائسزسسٹم کو وسعت دینا، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانا اور زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک کے ڈیجیٹل مستقبل میں شرکت کے قابل بنانا ہے۔زونگ فائیو جی، اے آئی اور جدید ڈیجیٹل سالوشنز میں شراکت داریوں اور مسلسل سرمایہ کاری سے اپنے وژن (Beyond Connectivity)کو آگے بڑھا رہا ہے جس کے تحت رابطے کی سہولت، ڈیوائسز اور ڈیجیٹل سروسز کا ایک مربوط نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو قابل رسائی اور سستا بنا کر زونگ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کرنے، زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ایک مربوط مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے اور ایک ذہین معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنے برانڈ کے وعدے ایسا ہے فیوچرکے تحت زونگ محض رابطے کی سہولت فراہم کرنے سے آگے بڑھ کر ایک جامع، ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

