اٹک ( بیورو رپو رٹ) نئے صوبوں کا قیام کسی ایک صوبے میں تجربے کے بعد آگے بڑھایا جائے
تمام صوبوں پر یک لخت فیصلہ تھوپنا قابلِ عمل نہیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ جلد بازی میں کرنے کے بجائے تمام پہلوؤں اور ممکنہ نتائج کو مدنظر رکھا جائے، فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد کیا دہشت گردی ختم ہو چکی ہے؟ پہلے ایک صوبے میں نئے صوبے کے قیام کا تجربہ کرکے دیکھا جائے کہ آیا وہاں عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں یا نہیں، یک لخت تمام صوبوں میں یہ فیصلہ تھوپنا کسی صورت قابلِ عمل فارمولا نہیں، اس لیے سوچ سمجھ کر پیش رفت ہونی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن لالا محمد افسر کے قریبی عزیز کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹک ملک ریاست علی سدھریال و پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گورنر پنجاب نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، مسلم لیگ (ن) اپنے منشور جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے تحت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، سردار سلیم حیدر نے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے کہا کہ سندھ اسمبلی اپنی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت میں قرارداد منظور کر چکی ہے، سندھ اسمبلی فارم 47 کی اسمبلی نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی نمائندہ اسمبلی ہے، اس کے فیصلے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا ضروری ہے، پاکستان تحریک انصاف کی 14 مخصوص نشستوں کے حوالے سے سوال پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اس معاملے پر ان کا وہی مؤقف ہوگا جو پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا، پارٹی جو فیصلہ کرے گی، ہمیں وہی قبول ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ,سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
- صوبو ں کے قیام پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں سردار سلیم حیدر
- دینی مدارس امت مسلمہ کا مشترکہ علمی دینی روحانی اثاثہ حافظ علاودین سارنگ قاری مہراللہ
- بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
- ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
- چندے کی مبینہ خورد برد پر عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی بیرسٹر گوہر لا علم نکلے
- میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا55 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا
- اوچشریف ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ 1 ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق 2 زخمی
- میو ہسپتال میں ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا مبینہ نوسرباز
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- میوہسپتال’ خود کو پروفیسر نیورو سرجن ظاہر کرنیوالا جعلی ڈاکٹر پولیس کے حوالے
- بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار
- اوچشریف : ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ‘دوسری طرف المناک حادثے کا شکار ڈالہ اورٹرک۔
- این سی سی آئی اے کارروائیاں’سگی بہن کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت کیلئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی
- لاہور:پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تحویل میں اشتہاری و عادی مجرمان کھڑے ہیں۔
- ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باوجود رشوت کیلئے شہری کو روکنے والے 2 ٹریفک وارڈنز کیخلاف درخواست دائر کرنے کی ہدایت
- خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا 74 واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا
- پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون
