لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹائون پلانرز میں بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹائون پلانرز آرکیٹکٹ رجسٹر نہیں کر رہا اور نہ کوئی وجہ بتا ئی گئی ،وکیل وفاقی وزارت ہاوسنگ کا موقف تھا کہ رجسٹریشن کا معاملہ دو پرائیویٹ افراد کے درمیان تنازعہ ہے،دو پرائیویٹ افراد کے تنازع میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے،عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاون پلانرز کس قانون کے تحت کام کر رہی ہے،اگر کونسل حکومتِ کے ماتحت نہیں ہے تو تعلیم یافتہ افراد کو کس قانون کے تحت رجسٹر کیا جا رہا ہے؟
