لاہور (کرائم رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران اعلی عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے، ایک عمارت اور اس میں موجود افراد کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی، اپنی سگی بہن کو نجی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے اور بچوں کے آن لائن جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ این سی سی آئی اے نے اعلی عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں محمد اویس کو گرفتار کیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹس کے ذریعے اعلی عدلیہ کے خلاف قابل اعتراض مواد پھیلا رہا تھا۔ اس کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے خلاف اس نوعیت کا مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک اور کارروائی میں ایک عمارت اور اس میں موجود افراد کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کرنے والے17 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عاطف امیر کے مطابق مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کلاڈ اے آئی پر ہونے والی گفتگو سے متعلق تکنیکی معلومات ملنے پر تحقیقات شروع کی گئیں۔ ڈیجیٹل شواہد اور ٹیلی کمیونیکیشن ریکارڈ کی مدد سے نوجوان کی شناخت کی گئی۔ عدالتی سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد اسے گرفتار کرکے موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں عمارت اور وہاں موجود افراد کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو سامنے آئی تاہم گھر کی تلاشی کے دوران کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا۔ این سی سی آئی اے نے اقبال ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے فرقان رزاق کو بھی گرفتار کیا جس پر اپنی سگی بہن کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اسے بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے ویڈیوز رشتہ داروں میں پھیلانے کی دھمکی دے کر خاندانی جائیداد میں سے آدھا حصہ اپنے نام منتقل کروانے کے لیے اسٹام پیپر بھی تیار کروا لیے تھے۔ بعدازاں اس نے بہن سے25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف کارروائی میں محمد ارسلان کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا۔ سورس رپورٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات پر تحقیقات کے دوران ملزم کے گوگل ڈرائیو اکائونٹ اور اس سے منسلک موبائل نمبرز کا سراغ لگایا گیا۔ ریکارڈ کی جانچ سے متعلقہ نمبرز ملزم کے نام پر رجسٹرڈ پائے گئے۔ ملزم پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد تیار کرنے، محفوظ رکھنے اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ اس کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے جسے مزید فرانزک جانچ کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ڈیجیٹل شواہد کی جانچ کے ذریعے مقدمات کے مزید پہلوئوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دینی مدارس امت مسلمہ کا مشترکہ علمی دینی روحانی اثاثہ حافظ علاودین سارنگ قاری مہراللہ
- بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
- ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
- چندے کی مبینہ خورد برد پر عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی بیرسٹر گوہر لا علم نکلے
- میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا55 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا
- اوچشریف ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ 1 ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق 2 زخمی
- میو ہسپتال میں ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا مبینہ نوسرباز
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- میوہسپتال’ خود کو پروفیسر نیورو سرجن ظاہر کرنیوالا جعلی ڈاکٹر پولیس کے حوالے
- بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار
- اوچشریف : ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ‘دوسری طرف المناک حادثے کا شکار ڈالہ اورٹرک۔
- این سی سی آئی اے کارروائیاں’سگی بہن کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت کیلئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی
- لاہور:پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تحویل میں اشتہاری و عادی مجرمان کھڑے ہیں۔
- ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باوجود رشوت کیلئے شہری کو روکنے والے 2 ٹریفک وارڈنز کیخلاف درخواست دائر کرنے کی ہدایت
- خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا 74 واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا
- پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون
- کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے تو الگ صوبہ کیوں نہیں بن سکتا؟ سینیٹر علی ظفر
- پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
