Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان، تاریخ و ثقافت کا عالمی میلہ
    • بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح
    • پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی
    • اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ملک ریاست علی سدھریال بھی موجود ہیں۔
    • کیو ایس پائیداری درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا نمبر
    • ANF کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں
    • آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ,سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    • صوبو ں کے قیام پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں سردار سلیم حیدر
    • دینی مدارس امت مسلمہ کا مشترکہ علمی دینی روحانی اثاثہ حافظ علاودین سارنگ قاری مہراللہ
    • بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
    • ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • چندے کی مبینہ خورد برد پر عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی بیرسٹر گوہر لا علم نکلے
    • میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا55 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا
    • اوچشریف ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ 1 ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق 2 زخمی
    • میو ہسپتال میں ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا مبینہ نوسرباز
    • جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
    • میوہسپتال’ خود کو پروفیسر نیورو سرجن ظاہر کرنیوالا جعلی ڈاکٹر پولیس کے حوالے
    • بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار
    • اوچشریف : ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ‘دوسری طرف المناک حادثے کا شکار ڈالہ اورٹرک۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان، تاریخ و ثقافت کا عالمی میلہ

    By Khabrain Newsنومبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روس کی یورال اسٹیٹ پیڈاگوجیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے روسی زبان، تاریخ اور ثقافت کے دو روزہ عالمی میلے کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر پاکستان اور روس کے لسانی، ادبی اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے خصوصی علمی و ادبی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔میلے کا افتتاح روسی سفارت خانے کے ثقافتی، سائنسی و تعلیمی اتاشی گلیب شوبن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جامعات روسی زبان، ثقافت اور تاریخ کے فروغ کے لیے طویل عرصے سے تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے روسی سفیر البرٹ پی خوروف کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور یونیورسٹی انتظامیہ کا تقریبات کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔پہلی نشست میں اردو اور روسی زبان کے حروفِ تہجی، رسم الخط اور صوتی خصوصیات کا تقابلی جائزہ لیا گیا، جبکہ دوسری نشست میں پاکستان اور روس کے قومی شعرا علامہ محمد اقبال اور الیگزینڈر پشکن کی ادبی و فکری خدمات کو اجاگر کیا گیا۔اقبال چیئر برائے تصوف و مسلم فکر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کلیدی خطاب میں پشکن اور اقبال: دو قومی شعرا کا مکالمہ کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دونوں شعرا کے افکار، شاعری اور انسانی اقدار کے فروغ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔روسی وفد میں شامل یورال اسٹیٹ پیڈاگوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم ایسوسی ایٹ پروفیسر رومن یوریوچ پروزوف، ایسوسی ایٹ پروفیسر انتون الیگزینڈروچ ڈولگوف، ایسوسی ایٹ پروفیسر لیوڈمیلا یوریونا ماکارووا اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ایوگینیا سرگیونا کراسنویرووا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر زاہد مجید نے کہا کہ یہ علمی و ادبی نشستیں پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی، لسانی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے وژن کے تحت یونیورسٹی میں بین الاقوامی علمی و ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔یہ تقریبات یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل کولیبوریشن اور روسی زبان و ثقافت مرکز کے اشتراک سے منعقد کی گئیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری

      بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح

      پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.