Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح
    • پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی
    • اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ملک ریاست علی سدھریال بھی موجود ہیں۔
    • کیو ایس پائیداری درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا نمبر
    • ANF کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں
    • آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ,سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    • صوبو ں کے قیام پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں سردار سلیم حیدر
    • دینی مدارس امت مسلمہ کا مشترکہ علمی دینی روحانی اثاثہ حافظ علاودین سارنگ قاری مہراللہ
    • بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
    • ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • چندے کی مبینہ خورد برد پر عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی بیرسٹر گوہر لا علم نکلے
    • میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا55 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا
    • اوچشریف ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ 1 ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق 2 زخمی
    • میو ہسپتال میں ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا مبینہ نوسرباز
    • جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
    • میوہسپتال’ خود کو پروفیسر نیورو سرجن ظاہر کرنیوالا جعلی ڈاکٹر پولیس کے حوالے
    • بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار
    • اوچشریف : ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ‘دوسری طرف المناک حادثے کا شکار ڈالہ اورٹرک۔
    • این سی سی آئی اے کارروائیاں’سگی بہن کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
    • بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی

    By Khabrain Newsنومبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے جس کی سلامتی ہر ذاتی، مالی اور سیاسی مفاد سے بالاتر ہے، جبکہ ایٹمی صلاحیت، شہدا کی قربانیاں اور قومی یکجہتی ملکی استحکام کی ضامن ہیں۔ عوامی فلاح و بہبود کے لئے اصغر مال کے قریب 400 بستر کے جدید چلڈرن ہسپتال کی تعمیر، پی کے ایل آئی نارتھ میں گردے، جگر اور بون میرو کی مفت پیوند کاری، بارانی اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹلز کے قیام، 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز، بین الاقوامی معیار کے اسپورٹس ایرینا کی تعمیر اور طلبہ کے لئے 80 نئی بسیں چلانے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں 7 روزہ "سٹوڈنٹ ویک” کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کی سرحد کے اندر اگر چڑیا بھی پر مارے تو ہمارے شاہین فورا حرکت میں آ جاتے ہیں، اور 10 مئی کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جو کارنامہ انجام دیا اس نے ہماری برتری ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک غیر ملکی سربراہِ مملکت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ فلاں جارح ملک سب پر حملہ کرتا ہے لیکن پاکستان پر حملہ کیوں نہیں کرتا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان پر حملے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ وہاں شیر دل جوان اور شاہین موجود ہیں اور وہ ایک ایٹمی طاقت ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت اور شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، ورنہ ہم سے 150 گنا بڑا دشمن ہمیں کب کا ختم کر چکا ہوتا۔ انہوں نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور مئی 1998 میں ایٹمی دھماکے کرنے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی جرات مندانہ فیصلوں نے وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں اس وقت کے حکمرانوں نے شرکت تک گوارا نہیں کی تھی، تاہم قوم اپنے محسن کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے ایک شہید کی والدہ کے جذبات کا ذکر کیا اور کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان محض 50 ہزار روپے تنخواہ کے لئے نہیں بلکہ وطن کی محبت میں کروڑوں کی جائیدادیں اور آسائشیں چھوڑ کر اپنا لہو پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیوں کا کوئی نعمت البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بلوچ، پختون، کشمیری، پنجابی، سرائیکی اور سندھی طلبہ کی موجودگی مضبوط اور متحد پاکستان کی علامت ہے۔ طالبات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اپنی ذاتی مثال دی کہ جب ان کی اپنی بیٹی یونیورسٹی گئی تو انہوں نے سکیورٹی کے پیشِ نظر اسے باہر رکھنے کے بجائے یونیورسٹی کے اندر ہی رہائش فراہم کی، اور اسی سوچ کے تحت رواں مالی سال میں یونیورسٹی کی حدود میں ہی جدید گرلز ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ راولپنڈی میں میٹرو بس، جدید روڈ انفراسٹرکچر اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بعد اب جدید ترین چلڈرن ہسپتال ڈویژن کے عوام کے لیے بڑا تحفہ ہوگا۔ انہوں نے یورالوجی ہسپتال (پی کے ایل آئی نارتھ) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جگر کی پیوند کاری کے لیے مریضوں کو چین یا بھارت جانا پڑتا تھا، لیکن اب گزشتہ دو ماہ کے دوران راولپنڈی میں ہی 10 گردے اور 12 جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر آپریشن پر آنے والے 60 لاکھ روپے کے اخراجات وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی انیشیٹو کے تحت حکومت ادا کر رہی ہے، اور اب پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا ہر شہری بغیر کسی کیٹیگری کی قید کے جگر، گردے اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولت سے مستفید ہو سکتا ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح

      اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ملک ریاست علی سدھریال بھی موجود ہیں۔

      کیو ایس پائیداری درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا نمبر

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.