چکوال(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب کے قیام کا کریڈٹ ہرکوئی اپنے نام لینے کیلئے سرگرم ہے ، کیتھ لیب کے قیام کیلئے پہلی آواز ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے اٹھائی تھی ، حکومت پنجا ب نے اٹھنے والی اس آواز اور ہسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں کیتھ لیب کی منظوری دی ،چکوال کے دیگراراکین اسمبلی ،ڈپٹی کمشنر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کیتھ لیب کے قیام کیلئے کاوشوں کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں کیتھ لیب کے فنکشنل ہونے سے گزشتہ روز کامیاب ا نجیو گرافی مکمل ہوئی ہے جسکا کریڈٹ کوشش کرنیوالی ہرشخصیت کو جاتا ہے ، جس کی بدولت ضلعی عوام کو دل کے امراض کے حوالے سے جدید طبی سہولتیں میسر آ گئی ہیں
