فتح جنگ (بیورو رپورٹ)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) تحصیل فتح جنگ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 4 فتح جنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈویژنل صدر ایپکا راولپنڈی جناب شہزاد مقصود کیانی نے کی۔ تقریب میں ڈویژن راولپنڈی، ضلع اٹک اور تحصیل فتح جنگ کی قیادت سمیت محکمہ تعلیم، کالجز، سپیشل ایجوکیشن، میونسپل کمیٹی، بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ گرامی میں ڈویژن راولپنڈی سے سید مجاہد حسین شاہ نائب صدر، چوہدری محمد ریاض جنرل سیکرٹری، محسن خان کیانی سینئر نائب صدر اور صدر شہزاد مقصود کیانی شامل تھے۔ ضلع اٹک سے یاسر خان علیزئی ضلعی صدر، شیر بہادر جنرل سیکرٹری، حافظ ابوبکر نائب صدر اور حافظ محمد ضمیر سینئر رہنما نے شرکت کی۔تقریب کا بنیادی مقصد ترقی پانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا تھا۔ اس موقع پر جونیئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی پانے والے حافظ محمد عمران، نازیہ ربانی اور حسنین شاہ سمیت مختلف محکموں کے ترقی پانے والے ملازمین کو ایپکا کی جانب سے اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔شیلڈز حاصل کرنے والے دیگر ملازمین میں زریاب خان اور خرم شہزاد آفس ڈپٹی ڈی ای او فتح جنگ، ملک عمران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رامہ، حافظ لیاقت گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ فتح، کوثر عباس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ فتح خان، محمد سلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راول، شاہد محمود گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 فتح جنگ، عبدالجبار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باہتر اور دانش علی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنگ شامل تھے۔بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (BARI) کھیری مورت سے فیصل ندیم سینئر نائب صدر ایپکا تحصیل فتح جنگ اور عابد خان جونیئر نائب صدر ایپکا تحصیل فتح جنگ نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک آفس فتح جنگ سے محمد اکبر سینئر نائب صدر ایپکا تحصیل فتح جنگ، کالجز سے صبی الحسن سینئر نائب صدر اور حذیفہ جونیئر کلرک، جبکہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن سے محمد آصف نے شرکت کی۔میونسپل کمیٹی فتح جنگ سے عمران یوسف سینئر رہنما ایپکا تحصیل فتح جنگ، طارق مغل سینئر رہنما، گلفام خان سینئر نائب صدر، ملک نعمان سینئر نائب صدر، ملک نعیم سینئر رہنما اور محمد اسماعیل سینئر رہنما سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ محکمہ تعلیم سے ایپکا کے تمام ملازمین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ انجمن بہبود مریضاں کے صدر و سینئر صحافی رفاقت اعوان اور سینئرنائب صدر ملک جبار احمد جباری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران محمد صفدر جنرل سیکرٹری ایپکا تحصیل فتح جنگ کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر ان کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔تقریب میں مقررین نے ملازمین کی ترقی، ان کے جائز حقوق کے تحفظ، باہمی اتحاد، تنظیمی استحکام اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے ایپکا تحصیل فتح جنگ کی جانب سے ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب اور شیلڈز کی تقسیم کو ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام قرار دیا۔تقریب کے سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا تحصیل فتح جنگ ملک عظمت بشیر نے انجام دیے۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامی کمیٹی میں عمران رتوال، مہران عابد، حافظ عمران، محمد صفدر، ظہور احمد، محمد ارسلان، طارق نوید خٹک چیئرمین ایپکا تحصیل فتح جنگ، ملک عبد الحمید، قاضی وقار احمد، بابر شہزاد اور محمد زمان شامل تھے، جنہوں نے پروگرام کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر صدر ایپکا تحصیل فتح جنگ ملک عبدالجلیل سیف نے تمام معزز مہمانانِ گرامی، ڈویژنل و ضلعی قیادت، مختلف محکموں سے تشریف لانے والے ملازمین، صحافی برادری اور انتظامی کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایپکا تحصیل فتح جنگ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود، جائز حقوق کے حصول، ترقیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
