اسلام آباد (پ ر)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و چیئرمین ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد محمود چوہدری، کامران کاکاخیل، شاہد عباسی، سید الطاف حسین شاہ، چوہدری وحید چن اور اختر عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں لفٹر کے ذریعے گاڑیاں اٹھانے اور موٹر سائیکلیں الٹانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ گاڑیاں اٹھانے کا ٹھیکہ دینے کی قانونی حیثیت واضح کی جائے اور شہریوں سے وصول کی جانے والی رقم کا حساب عوام کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں، ہسپتالوں اور مارکیٹوں کے سامنے سے گاڑیاں اٹھانا، حتی کہ پارکنگ لائنوں کے اندر کھڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنا سراسر زیادتی ہے۔ خصوصا خواتین کی گاڑیاں اٹھانے اور بعد ازاں انہیں مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی شکایات انتہائی تشویشناک ہیں۔ خواتین کے احترام اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجمل بلوچ اور دیگر رہنماں نے کہا کہ آبپارہ مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران تاجروں کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں لفٹر کارروائیاں کاروبار کو مزید متاثر کر رہی ہیں۔ جناح سپر مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں موٹر سائیکلیں اٹھانا بھی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے، لیکن اس کی آڑ میں شہریوں کی تذلیل اور انہیں مالی نقصان پہنچانا درست نہیں۔خالد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو سی سی ڈی پنجاب کی طرز پر نہیں بلکہ قانون اور شہریوں کے احترام کے مطابق چلایا جائے۔ فیض آباد اور ایف ایٹ سمیت ٹریفک پولیس کے اپنے دفاتر کے اطراف غیر قانونی پارکنگ کے مسائل پہلے حل کیے جائیں، صرف شہریوں کے خلاف کارروائیاں انصاف نہیں۔تاجر رہنماں نے آئی جی اسلام آباد پولیس چوہدری سہیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے لفٹر کارروائیوں، گاڑیاں اٹھانے کے ٹھیکے اور خواتین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی شکایات کی شفاف تحقیقات کرائیں اور مارکیٹوں میں تاجروں و شہریوں کو بلاجواز ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کروائیں۔
بریکنگ نیوز
- سب انسپکٹر مدثر حسین پولیس تھانہ ڈھڈیال کا نیا ایس ایچ او تعینات
- اسلام آباد کی مارکیٹوں کو لفٹر مافیا سے نجات دلائی جائے، اجمل بلوچ
- فتح جنگ: ایپکا تقریب میںشرکاء کا ضلعی و ڈویژنل عہدیدارن کے ہمراہ گروپ فوٹو
- مری میں وراثتی اراضی کا تنازع شدت اختیار کر گیا
- فتح جنگ، ایپکا تقریب،ترقی پانیوالے ملازمین میں اعزازی شیلڈز تقسیم
- ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب کے قیام کا کریڈٹ ہرکوئی اپنے نام لینے کیلئے سرگرم
- مقبول سائیکل ورکس چوک اور ڈھکو روڈ پر کھلے گڑھے اہل علاقہ کیلئے مشکلات کا باعث
- راولپنڈی: آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دیں۔
- پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی با اثر شخصیت رکاوٹ
- واہ کینٹ: وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک ٹھٹھہ خلیل روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح و تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- لیگی حکومت ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام
- بیریسٹر عقیل ملک، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: حاجی ملک عمر فاروق
- نئی ماڈل جیل کیلئے پنجاب سے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وفاق کے سپرد
- پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکار اسلام آباد بھیجنے کی منظوری دیدی
- ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
- بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سٹوڈنٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر حنیف عباسی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان خطا ب کر رہے ہیں۔
- سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
- اس حوالے سے کچھ انکوائریاں زیر سماعت ہیں’ آڈٹ پیروں کو صحیح کر دیا گیا ہے: انتظامیہ آثار قدیمہ
- زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان، تاریخ و ثقافت کا عالمی میلہ
