فتح جنگ (بیورو رپورٹ)تحصیل فتح جنگ: ڈھوک سیداں انٹرچینج سی پیک روڈ پر شہزور کی کھڑے ٹرک سے ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق کرک کا رہائشی 43 سالہ محمد عمران فاروق ولد عبدالحسین سر کی چوٹ کے باعث زخمی ہوا، جبکہ کرک کا رہائشی 36 سالہ کاشف اللہ ولد صفت اللہ اور نواب شاہ کا رہائشی 33 سالہ عامر سر کی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو سٹاف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پھنسے ہوئے شخص کو بحفاظت گاڑی سے نکال لیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔
