Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی واقعات’ پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین کی درخواست ضمانت خارج
    • کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی
    • پولیس افسران قانون کی بالادستی اور انصاف کو مقدم رکھیں ،گورنر سندھ
    • قومی اسمبلی اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہ
    • پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں کے پی حکومت مہیا کر چکی: اختیار ولی
    • فی تولہ سونا 800 روپے سستا کا ہوگیا
    • آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا
    • اسلام آباد لانگ مارچ معاملہ، پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے 900 سے زائد پی ٹی آئی رہنما اور کارکن گرفتار کرلیے
    • پولیس کی کارروائیاں ،پتنگ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
    • اسلام آباد میں لانگ مارچ، پنجاب پولیس کو کھانے اور پٹرول کی مد میں 40کروڑ روپے مل گئے
    • دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کے زیراہتمام 41ویں سالانہ سیرت النبی ۖ کانفرنس آج ہوگی
    • اقوام متحدہ ماہرین کا امریکا سے تارکین وطن کی تیسرے ممالک منتقلی روکنے کا مطالبہ
    • سیکورٹی خدشات زیارت کے جنگلات میں لگی آگ 3 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی
    • مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ’ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
    • پنجاب میں ایچ آئی وی کے نئ رجسٹریشنز میں تشویشناک اضافہ گزشتہ سال سے 22فیصد زائد
    • مریم نواز مختلیف شہروں میں نا قص صفائی پر برہم قصورفیصل آباد اوکاڑہ کے ایم ڈی عہدوں سے فارغ
    • ایران کے منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنیکی کوئی پیشکش نہیں کی ٹرمپ ہماری شرائط وضح ہیں تہران
    • پاکستان سرمایہ کیلئے پر کشش شہباز شریف کی عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
    • قابل قبول حل کیلئے مذکرات کے حامی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے عطا اللہ تارڑ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجھے سابق پولیس افسر شوہر نے اپنے منشیات فروش گینگ کا حصہ بنایا: انمول عرف پنکی کا تحقیقاتی ٹیم کو بیان

    By Khabrain Newsمئی 14, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار  ملزمہ انمول عرف پنکی کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

     انمول عرف پنکی نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرلز اسکول سہراب گوٹھ کراچی سے حاصل کی، ماڈلنگ اور اداکاری کے شوق میں 2006 میں لاہور شفٹ ہوئی،  مینار پاکستان پر ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی بعد میں اسی کے ساتھ رہنے لگی۔

    انمول عرف پنکی کے مطابق وہ ماڈلنگ اور  اداکاری کے لیے فلموں کے ڈائریکٹرز کے دفاتر جاتی تھی، سابق پولیس افسر شوہر سے ملاقات بھی فلم ڈائریکٹر کے دفتر میں ہوئی، سابق شوہر نے ہی انہیں  اپنے منشیات فروش گینک کا حصہ بنایا۔

    انمول عرف پنکی نے بتایاکہ سابق شوہر کے ذریعے ہی اس کے گروپ ممبران سے ملاقات ہوئی، گروپ ممبر کے کہنے پر شوہر سے طلاق لی، علیحدگی کے بعد منشیات فروشی کا اپنا کام شروع کیا۔

    انمول عرف پنکی کا بتانا تھاکہ گروپ ممبر خاتون نے سیاہ فام افریقی باشندے سے شادی کر رکھی ہے، گروپ ممبر خاتون کا سیاہ فام افریقی شوہرکوکین پاکستان اسمگل کرتا تھا، 2024 میں سی آئی اے لاہور  نےگرفتار ہوئی، سابق شوہر کے لیےکام کے دوران منشیات بریف کیس میں رکھ کر کراچی کے ایک شخص کو پہنچاتی تھی، سابق شوہرکا نیٹ ورک راولپنڈی، لاہور اور کراچی تک پھیلا ہوا ہے، اس نےمجھے کراچی کا انچارج بنایا۔

    پنکی کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے بعد منشیات کی سپلائی کیلئے خاتون کو ملازم رکھا، لاہور کی ایک خاتون بھی کوکین سپلائی کرتی ہے، کراچی کے لیے 7 رائیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک بنایا ہوا تھا، 4 رائیڈرزگرفتار ہوئے اور بعد میں کام چھوڑ دیا،  3 رائیڈرز  اب بھی کام کررہے ہیں۔

    انمول عرف پنکی نے یہ بھی بتایاکہ پیسوں کے لین دین کے لیے ایک شخص کے نام پربینک میں اکاؤنٹ بھی کھولا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کا پولیس نے اب تک ڈرگ ٹیسٹ نہیں کرایا، ملزمہ کا آج میڈیکل معائنہ کرایا گیا لیکن ڈرگ ٹیسٹ کیلئے سیمپل نہیں لیے گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کیلئے بلڈ، یورین اور سر کے بال کے سیمپل لیبارٹری بھیجے جاتے ہیں، ڈرگ ٹیسٹ نہ ہونے سے ملزمہ کے منشیات استعمال کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکےگا۔

    انمول عرف پنکی کے خلاف پولیس انکوائری میں لاہور  میں درج 2020 اور 2022 کے مقدمہ کی ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق  مقدمے کے تفتیشی افسر  نزاکت نے پنکی کو گرفتار نہیں کیا تھا،  صفحہ مثل کے چالان میں انمول عرف پنکی کو اشتہاری بھی نہیں کیا گیا، چالان میں پنکی کی گرفتاری التوا میں رکھ کرگرفتار ملزم ریاض کوبری کروادیاگیا تھا،  پنکی کے بھائی ریاض سے برآمد ہونے والی منشیات کا فرانزک بھی نہیں کروایاگیا۔

    ذرائع کے مطابق پنکی کیخلاف مقدمےکا تفتیشی افسر نزاکت ریٹائرڈ ہوچکا ہے، لیگل افسران کی رائےکے بعد کیس کی تفتیش دوبارہ کی جائےگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.