Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان
    • پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے
    • پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
    • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
    • میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
    • مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وہ بچہ جس نے 14 سال کی عمر میں اپنے ہاتھ سے طیارے کا فعال انجن تیار کرلیا

    By Khabrain Newsاپریل 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عام طور پر 14 سال کی عمر میں بچے زیادہ تر ویڈیو گیمز یا دیگر کھیلوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

    مگر چین میں ایک 14 سالہ لڑکا چی جیانگ پنگ کوئی عام بچہ نہیں۔

    طیاروں سے محبت کرنے والے اس بچے نے بہت کم عمری میں ہی ہوا بازی کے شعبے کی تعلیم خود حاصل کرنا شروع کر دی تھی اور اب اس نے اپنے ہاتھوں سے ایک فعال ٹربو جیٹ انجن تیار کیا ہے۔

    چی جیانگ پنگ اسکول کے آغاز سے ہی کاغذی جہازوں کو دیکھ کر مسحور ہو جاتا تھا اور اس نے پیپر بال اور کاغذ کے جہاز کو ہاتھ سے پھینکنے کے فرق کو جان لیا تھا۔

    اسے یہ تجسس تھا کہ آخر یہ کاغذی جہاز فضا میں تیرتا کیوں ہے اور پھر اس نے اپنے گھر میں ایسے کاغذی جہازوں کے لیے ایک تجرباتی لیبارٹری قائم کی، مگر یہ تو محض آغاز تھا۔

    والدین کے مطابق چی جیانگ پنگ نے ایک بار عزم کیا تھا کہ وہ روزانہ 3 گھنٹے ہوا بازی سے متعلق سائنسی کتابیں پڑھے گا اور تیسری جماعت میں اس نے خود کو ایرو ڈائنامکس اور دیگر چیزوں کی تعلیم دینا شروع کی۔

    یہاں تک کہ اس نے پیچیدہ سافٹ وئیرز جیسے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن پر بھی کام شروع کر دیا۔

    جب اس نے آن لائن ویڈیو زکو دیکھا تو اپنے لیے کچھ حقیقی تیار کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک چھوٹا فعال جیٹ انجن تیار کیا۔

    مگر وہ کسی اور کا ڈیزائن کاپی نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ اپنا ڈیزائن خود تیار کرنا چاہتا تھا۔

    چی جیانگ پنگ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘کچھ افراد نے بلیو پرنٹس کو آن لائن پوسٹ کیا تھا تاہم اگر میں براہ راست نقل کرلیتا تو یہ بے مقصد ہوتا اور میں خود کچھ سیکھ نہیں پاتا اور بس وقت ہی ضائع ہوتا’۔

    اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اس بچے نے شروع سے تمام چیزوں کا ڈیزائن بنانا شروع کیا، کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن میں 2 ڈی ڈرائنگز تیار کیں، سولڈ ورکس میں 3 ڈی ماڈلز تیار کیے، ہوا کے بہاؤ، درجہ حرارت اور دیگر پہلوؤں کا تجزیہ کیا۔

    6 مہینے میں اس نے ایک پروٹوٹائپ انجن تیار کرلیا مگر اس کا ٹیسٹ ناکام رہا تو چی جیانگ پنگ نے اس میں موجود مسائل کو خود شناخت کیا۔

    اس کا کہنا تھا کہ ‘پہلی کوشش میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہوتا، میں بھی کامیاب نہیں ہوا مگر میں کچھ نیا سیکھا اور دوبارہ انجن تیار کرنے کا عزم مضبوط ہوا’۔

    اب وہ نئے اور پہلے سے بہتر فعال ٹربو یٹ انجن کی تیاری پر کام کر رہا ہے اور جلد اس کی آزمائش کرنے والا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.