تازہ تر ین

مولانا اشرف علی انتقال کر گئے

دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کےمہتمم جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی انتقال کر گئے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کےمہتمم جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا اشرف علی کی وفات کی خبر افسوسناک ہے ۔اللہ کریم ان کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت عطاء فرمائے اور ان کے لئے صدقات جاریہ بنائے ۔

مرحوم کی طویل عرصہ بیماری کو ان کی بشری لغزشوں کا کفارہ اور درجات عالیہ کا سبب بنائے ۔دارالعلوم تعلیم القرآن اور خانوادہ مولانا غلام اللہ خان کی خدمات کو اللہ کریم جاری وساری رکھے ۔

اہل خانہ ،متعلقین ،تلامذہ اور منتسبین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ،اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain