(نیوز ایجنسیاں )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو سال قبل ہی ملک میں انتخابی سرگرمیوں
کی تیاری شروع کردی ہے ،ملک بھر میں انتخابی افسران کا ڈیٹا بینک اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے غیر معمولی طور پر دو سال قبل ہی انتخابی عملے کا ڈیٹا بینک بنانا شروع کردیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔صوبائی حکام نے ضلعی الیکشن کمشنرز کو انتخابی عملے کا ڈیٹا بینک اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو ڈیٹا بینک کی تکمیل کیلئے 10 روز کا وقت دیا گیا، خط کے متن میں کہا گیاکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز 10 روز میں ڈیٹا بینک مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو تصدیق بھجوائیں، انتخابی افسران کا اپ ڈیٹڈ ڈیٹا بینک آئندہ انتخابات میں بروقت اقدامات کیلئے استعمال ہوگا۔الیکشن کمیشن نے ضلعی سطح پر انتخابی عملے کا ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔چاروں صوبوں کے تمام اضلاع میں موجودہ پولنگ اسٹیشنز کی تصدیق کی ہدایت جاری کی گئی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو نئے پولنگ اسٹیشنز کیلئے عمارتوں کی نشاندہی کا حکم دیا گیا، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اضافی پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔تمام اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز کی موجودہ فہرست کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی، نئے پولنگ اسٹیشنز کیلئے موزوں سرکاری و دیگر عمارتوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
قبل از وقت الیکشن
بریکنگ نیوز
- بھارت کی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
- پٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے ڈیزل کی نئی قیمت 398روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی
- حوثیوں کا ساحلی شہر موخہ پر قبضہ3 سعودی شہریوں پر حملہ یمنی وزیر دفاع کی یر غمال بنانے کا دعوع
- مودی کی مسلم دشمنی 3 سال میں 786مساجد مزارات مدارس عیدگاہیں مسمار
- ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
- وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی کی منظوری دے دی
- پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہمکمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
- سی ایم بائیک سکیم فیز ٹو کی زبردست پزیرائی 2 دن میں 4لاکھ 32 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن
- ،بھارت دہشتگرد ملک کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا پاکستان
- سعودی عرب کا تحفظ ‘ سلامتی امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے:مولانا فضل الرحمن
- بنگلہ دیش کے خلیل الرحمن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81ویں اجلاس کے صدر منتخب
- نئے صوبوں پر بڑا فیصلہ حکومت کا پارلیمیٹ سینٹ میں بحث کرانے کا اعلان
- ن لیگی قیادت کاملکی صورتحال نئے صوبوںپر مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
- ایرانی حملوں میں امریکی جنگی جہازوں کا بڑ نقصان اتہران اب خطے کا غنڈہ نہیں رہا ٹرمپ
- ملکی سیاست میں بڑی ہلچل2 سال قبل ہی عام انتخابات کی تیاسریاں شروع اسلا م آباد
- چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا معاملہ: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا
- پاکستان ‘ ترکیہ کا مسئلہ فلسطین پر مشترکہ موقف برقرار رکھنے پر اتفاق
- عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ سیاسی جماعت کی ھمایت درکار ہو اسلام باد ہائی کورٹ
- جی ڈیISPR کی اے پی این ایس’ سی پی این ای کے سینئر ممبران سے ملاقات
- ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ پر اکشے کمار کی میمز کے ذریعے طنز
