Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رضوان’ امام الحق NCCIA پیش’ سوالوں کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
    • مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا: ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف
    • پیما میں مینجمنٹ سکیل پر بھرتیوں کی تیاری شروع
    • قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
    • پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناکہے،ترجمان جے یو آئی
    • لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
    • نیویارک’ JFKائیرپورٹ سے مزمل احمد گرفتار،فراڈ کے الزاما ت
    • برائلر گوشت میں8روپے کلوکمی
    • پنجاب حکومت کا پی ایچ ایز کی مشینری تبدیل اور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
    • محکمہ صحت و آبادی’ ڈاکٹرز کی ٹرانسفر’ پوسٹنگ کیلئے این او سی جاری کرنیکا عمل روک دیا
    • ریسٹورنٹس میں دھوئیں کے اخراج کی روک تھام،متعدد ریسٹورنٹس سیل
    • یورو بانڈز کا اجرا ء معاشی استحکام کی جانب اہم پیشرفت :پیاف
    • پاکستان میں ڈینگی کیسز اعدادوشمار سے 125 گنا زیادہ ہونیکا انکشاف
    • بلوچستان، محکمہ صحت نے 26لیڈی ڈاکٹرزکو ملازمت سے برطرف کردیا
    • بی جے پی حکومت نے حکم امتناعی کے باوجود چرچ پر بلڈوزر چلا دیا
    • جزاسزا کے بغیر پاکستان بہتری کی طرف گامزن نہ ہونے والا ہے،اختر اقبال ڈار
    • فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا
    • پروفیسر عارف ساقی ‘ بھتیجے پر تشدد کا کیس، مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور
    • گائے کا گوشت مردوں کیلئے کیوں اہم؟ اہم وجہ سامنے آگئی
    • اسلام پورہ ‘ چوری شدہ 5تولے سونا اکرم پارک گھر سے برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ سیاسی جماعت کی ھمایت درکار ہو اسلام باد ہائی کورٹ

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ اسے ایک سیاسی جماعت کی حمایت درکار ہو۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر احتجاج کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی دلائل کیلئے دو دن کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی، آج (جمعہ کو) پھر آئی جیز، سیکرٹریز سمیت تمام افسران کو طلب کر لیا گیا۔چیف جسٹس محمد سرفراز
    ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، موٹروے پولیس، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان پولیس کے نمائندے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بھی عدالت میں موجود تھے۔درخواست گزار کے وکیل اختر چھینہ نے گزشتہ سماعت کا عدالتی حکم پڑھ کر سنایا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اہم اور حساس معاملے کے باعث شارٹ نوٹس پر عدالت آنے پر وہ ان کے شکر گزار ہیں، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مئی 2022 میں سپریم کورٹ کو واضح یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، 2024کے عدالتی احکامات اور نومبر 2024میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔منصور عثمان اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دونوں تجربات نے بہت کچھ سکھایا، عدالت کو معاونت فراہم کروں گا کہ آیا موجودہ صورتحال میں ہائیکورٹ صوبوں کو ہدایات جاری کرسکتی ہے یا نہیں، اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کا 2022 کا فیصلہ اور پی ٹی آئی کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی بھی عدالت کے سامنے پڑھ کر سنائی۔اٹارنی جنرل کے مطابق 2022 میں بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دی تھی، جس کے دوران عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور بلیو ایریا میں گرین بیلٹ کو آگ لگائی گئی، نومبر 2024 میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ اس وقت خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ وہ 2024 سے زیادہ تیاری کے ساتھ آرہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نومبر 2024کے واقعات میں 31پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے اور آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ اس وقت موجودہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے بطور جج بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چلانے کے حق میں اقلیتی رائے دی تھی۔منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی معلومات لی گئی ہیں اور تاحال سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ اس مرتبہ پہلے سے زیادہ تیاری کے ساتھ آنے کی بات کی جارہی ہے، جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا بھی شامل ہیں۔اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے شہریوں کے بنیادی حقوق سے متعلق کسی کو بھی ہدایات جاری کرسکتی ہے۔ دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ اس لانگ مارچ کو حملہ کیوں تصور کیا جارہا ہے؟ یہ عدالت ہیڈ آف پولیٹیکل پارٹی کے ساتھ ملاقات کا متعدد بار آرڈر کر چکی ہے، اس عدالت کے آرڈر کو مانا ہی نہیں گیا، درجنوں توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوچکی ہیں، مجھے دو دن کا وقت چاہئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم آپ کو جمعہ تک کا وقت دے سکتے ہیں، آپ جمعہ کو دلائل کا آغاز تو کریں، ہمارے گزشتہ سماعت کے عدالتی آرڈر کو ہر چینل پر کوریج دی گئی۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ میری جتنی ذمہ داریاں ہیں ٹی وی دیکھنے کا وقت ہی نہیں، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو حملہ کیوں سمجھا جا رہا ہے؟ یہ لانگ مارچ عدلیہ کے حق میں ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، کیا عدلیہ اتنی کمزور ہے کہ آپ اسے مضبوط کرنا چاہتے ہیں؟ عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ اسے ایک سیاسی جماعت کی حمایت کی ضرورت ہو۔درخواست گزار وکیل نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی پر اعتراض کیا کہ کیا یہ سزا یافتہ قیدی کی نمائندگی کر رہے ہیں ؟۔عدالت نے کل تک ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے ماضی میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا، ایڈووکیٹ جنرل کو دو دن کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی، تمام صوبوں کے آئی جیز، سیکرٹریز اور دیگر افسران پھر طلب کر لیے، نوٹس جاری کیا گیا کہ آج (جمعہ کو)بھی تمام افسران پیش ہوں گے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      رضوان’ امام الحق NCCIA پیش’ سوالوں کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

      مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا: ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف

      پیما میں مینجمنٹ سکیل پر بھرتیوں کی تیاری شروع

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.